Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

ایکٹوپک پریگننسی
Ectopic Pregnancy

ایکٹوپک پریگننسی(حمل جو بچہ دانی کے باھر قرار پاۓ) عام ھے ، اس حالت میں زندگی کو خطرہ ھوتا ھے اور 100 پریگننسیز میں سے ایک اس سے اثر انداز ھوتی ھے یہ اس وقت ھوتا ھے جب بارور بیضہ بچہ دانی کی باھر والی دیوار کے ساتھ جڑ جاتا ھے اور جوں جوں پریگننسی نشونما پاتی ھے یہ درد اور خون آنے کا موجب بنتا ھے اگر جلدی سے اس کا مناسب علاج نہ کروایا جاۓ تو اس سے ٹیوب پھٹ سکتی ھے اور اس وجہ سے بچہ دانی سے خون نکلنا شروع ھو جاۓ گا جو کہ حاملہ عورت کے دل کی شریانوں کے سکڑنے اور موت واقع ھونے کا سبب بن سکتا ھے

ایکٹوپک پریگننسی کی کیا وجوھات ھيں ؟

عام طور پر بارور بیضہ ، بیضہ دانی سے ٹیوب کے ذریعے بچہ دانی میں آنے کے لیۓ 4 سے 5 دن تک نیچے کی طرف سفر کرتا ھے جہاں یہ تو لیدی عمل کے بعد 6 سے 7 دن کے لیۓ بچہ دانی کے اندر دیوار کے ساتھ جڑ جاتا ھے ایکٹوپک پریگننسی کی بہت عام وجہ یہ ھے کہ فیلوپین ٹیوب (وہ نالی جس میں سے گزر کر بیضہ، بیضہ دانی سے بچہ دانی میں داخل ھوتا ھے) میں خرابی پیدا ھو جاتی ھے کسی رکاوٹ یا نالی کے تنگ ھونے کی وجہ سے ٹیوب کی دیوار کے ساتھ بھی مسئلہ ھو سکتا ھے جس کو عام طور پر سکڑنا چاھيۓ اور بارور بیضے کو نرمی کے ساتھ بہا کر بچہ دانی میں پہنچانا چاھیۓ بہت سی حالتوں میں جیسا کہ اپنڈکس یا بچہ دانی کی انفیکشن ٹیوب کو نقصان پہنچا سکتی ھے" ٹیوبز کے بل پڑنے یا آپس میں چپکنے" کی وجہ سے اس طرح بیضے کے گزرنے میں دیر ھوتی ھے پس ٹیوب بیضے کو بچہ دانی کے اندر جڑنے میں دیر کرواتی ھے تاھم بہت سے واقعات میں ٹیوبز کے جڑنے کی صورتحال کو نہيں جانا گیا

ممکنہ نتائج کیا ھيں ؟

بہت سی صورتحال میں ایکٹوپک پریگننسی بہت تیزی سے ختم ھو جاتی ھے اور یہ ایک عرصہ گزرنے سے پہلے ھی یا معمولی سی علامات کے بعد یا درد اور خون آنے کی علامات کے ساتھ جذب ھو جاتی ھے ایسی صورتحال میں ایکٹوپک پريگننسی بہت کم پہچانی جاتی ھے اور کسی خیال کے رونما ھونے سے پہلے ھی حمل ضائع ھو جاتا ھے ایسے حالات میں کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہيں ھوتی

اگر ایکٹوپک پریگننسی ختم نہيں ھوتی تو ٹیوب کی پتلی دیوار میں کھچاؤ پیدا ھوگا اور پیٹ کے نیچلے حصے میں درد کی وجہ بنے گا اس وقت وھاں درد کے ساتھ کچھ خون بھی بہہ سکتا ھے ۔ جیسے جیسے پریگننسی نشونما پاتی ھے ٹیوب پھٹ بھی سکتی ھے جس سے پیٹ سے زیادہ خون بہہ سکتا ھے درد ھو سکتی ھے اور شکستگی بھی ھو سکتی ھے

یہ سب ھونے سے پہلے ایکٹوپک کی خون کے ٹیسٹ سے نشاندھی کی جاسکتی ھے جو یہ بتاتا ھے کہ پریگننسی کے ھارمونز (غدود) معمول کے مطابق اتنی جلدی نہيں بڑھ رھے جتنی جلدی ان کو برھنا چاھيۓ

علامات کیا ھيں ؟

کوئی بھی جنسی طور پر صحت مند عورت جو بچے پیدا کرنے کی عمر تک پہنچ چکی ھو اور جو پیٹ میں ھلکا سا درد بھی محسوس کرتی ھو جب تک ثابت نہ ھو جاۓ اس کے متعلق یہ شعبہ کیا جا سکتا ھے کہ وہ ایک ایکٹوپک پریگننسی رکھتی ھے درد اچانک شروع ھو سکتا ھے اور اس کے ساتھ خون آبھی سکتا ھے اور نہيں بھی

زیادہ ترصورتحال مندرجہ ذیل میں سے کسی بھی علامت کے ساتھ پریگننسی کے چوتھے اور دسویں ھفتے کے درمیان ظاھر ھوتی ھيں

• پیٹ کے ایک طرف درد

یہ درد بہت شدید اور مستقل ھو سکتا ھے لیکن ایکٹو پک (خلاف معمول جگہ) کے ایک طرف نہيں ھو سکتا

• کندھے _ کی پچھلی نوک میں درد

یہ درد اندرونی بچہ دانی سے شدید خون کے بہاؤ سے پیدا ھو سکتی ھے

• پريگننسی ٹیسٹ

یہ مثبت ھو سکتا ھے لیکن ھمیشہ نہيں بعض اوقات پریگننسی کو ثابت کرنے کے ليۓ خاص قسم کے خون کے ٹیسٹ بھی چاھيۓ ھوتے ھيں

• معمول سے ھٹ کر خون کا آنا

بعض اوقات عورت نہيں جان سکتی کہ وہ حاملہ ھے اور وہ غیر معمولی عرصے کے گزرنے کا تجربہ کر سکتی ھے وہ کوئل فیٹڈ(بچہ دانی کے اندر استعمال کیا جانے والا چکر جو حمل کو روکنے کے ليۓ رحم کے منہ پر لپیٹا جاتا ھے) ھو سکتی ھے معمول سے ھٹ کر اور لمبے عرصے کے ليۓ خون کا بہاؤ زیادہ بھی ھو سکتا ھے اور کم بھی

عام پریڈ سے ھٹ کر یہ خون کا بہاؤ گہرا اور پانی کی طرح ھوتا ھے بعض اوقات وضاحت کے لیۓ اسے کہا جاتا ھے کہ یہ نچوڑے ھوۓ جوس کی طرح لگتا ھے

• پیریڈ نہ ھونا یا دیر سے آنا

ایک پريگننسی کا شعبہ ھوسکتا ھے پريگننسی کی علامات کا تجربہ ھونے سے مثال کے طور پر متلی ھونا ، چھاتی میں درد ھونا یا پیٹ کا پھولنا لیکن خون نہ آنا

• مثانے اور آنت کے مسائل

پاخانے کے وقت یا ٹائیلٹ کو جاری رکھتے ھوۓ درد ھونا

• نڈھال ھونا

آپ سر میں ھلکی درد یا چکراھٹ محسوس کر سکتے ھيں اور یہ متواتر ھوتا ھے اس احساس کے ساتھ کہ کچھ بہت غلط ھو رھا ھے ۔ دوسری علامات جیسے چہرے کا پیلا پڑ جانا نبض کی حرکت کا بڑھنا ، بیمار رھنا بار بار پتلے دست آنا اور بلڈ پريشر کا کم ھونا بھی ظاھر ھو سکتا ھے

اسے کیسے منعظم کیا جاۓ؟

اگر ایکٹوپک پريگننسی کا خدشہ ھو تو اس عورت کو ھسپتال جانا چاھيۓ ایک الٹراساؤنڈ سکین اور پريگننسی ٹیسٹ بھی کروانا ھو گا اگر سکین(الٹراساؤنڈ کی چھپائی)میں یوٹرس (بچہ دانی) خالی ھے لیکن پريگننسی ٹیسٹ مثبت ھے تو ایک ایکٹوپک پريگننسی ھونے کا امکان ھے جبکہ پريگننسی پہلے بھی ھو سکتی ھے یا حمل واقع ھونے سے پہلے ضائع بھی ھو سکتا ھے بہترین الٹراساؤنڈ سکین جدید انٹراویجائنل آلے (ایک جدید چھوٹا دستی آلہ جو بچہ دانی کی بیماریوں کو اندر سے جانچنے کے لیۓ استعمال ھوتا ھے) کی مدد سے کیا جاتا ھے لیکن یہ ھمیشہ ممکن نہيں ھوتا کہ ایکٹو پک کو سکین پر دیکھا جاۓ اگر عورت بہتر ھے اور شدید درد میں نہيں ھے تو وہ یہ جان سکتی ھے خون کے ھارمونز (غدودوں )کے ٹیسٹ کو دو تین دن سے زیادہ دن لگاتار کروا کر اس تحقیق کے لیۓ کہ آیا ایکٹوپک پريگننسی ھے یا نہيں اگر شبہ زیادہ ھے یا عورت میں بہت زیادہ خراب علامات پیدا ھو رھی ھیں تو ٹیوبز کی جانچ پڑتال کے لیۓ لیپروسکوپی کی جاتی ھے تاھم اگر تشخیص یقینی ھو جاۓ تو عین ممکن ھے کہ ایکٹوپک کو ختم کرنے کے لیۓ ایبڈومینل سرجری(پیٹ کا آپریشن) کی جاۓ اور خون کی کمی کو پورا کرنے کےلیۓ خون بھی لگایا جاسکتا ھے

اگر ٹیوب کے پھٹنے سے پہلے تشخیص ھو جاۓ اور زیادہ سے زیادہ معیاری سہولیات فراھم کی جائیں تو ایسی صورت میں کم جارحانہ علاج کی پیشکش کی جا سکتی ھے کی ھول سرجری یا نشہ آور ادویات کے ساتھ علاج بہت تیزی کے ساتھ صحت یابی مہیا کر سکتا ھے اور عورت کے مستقبل میں بچہ پیدا کرنے کے امکانات بڑھا سکتا ھے یاد رکھيں اگر ایکٹوپک پریگننسی ھے تو ایسی صورت میں ھمیشہ حمل کو ضائع کیا جاتا ھے مندرجہ ذیل علاج اس بات کی یقین دھانی کرواتے ھيں کہ عورت کو کم سے کم نقصان پہنچے گا

• ٹیوب کے پھٹنے سے پہلے یہ سرجن (ماھر ڈاکٹر) کے لیۓ ممکن ھو سکتا ھے کہ وہ لیپروسکوپی کو استعمال کرتے ھوۓ ٹیوب کو کاٹ دے اور پريگننسی ختم کردے ٹیوب کو متاثر کیے بغیر

• اس کے متبادل نشہ آور میتھو ٹریکسیٹ جو پريگننسی کو ختم کرتی ھے بھی استعمال کی جاسکتی ھے نشہ آور دوائی کو الٹراساؤنڈ کے ذریعے براہ راست یا لیپروسکوپی کی سوئی کے ذریعے ایکٹوپک پريگننسی میں داخل کیا جاسکتا ھے یا پٹھوں میں اس کا ٹیکہ لگایا جاتا ھے اور پھر یہ دوران خون میں شامل ھوتا ھے اور ایکٹوپک پريگننسی تک پہنچتا ھے اس طرح فیلوپین ٹیوب کو کسی بھی نقصان سے بچایا جاتا ھے

اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ جدید علاج ماھرین سرجن کی مہارت اچھے الٹراساؤنڈ سکیننگ اور کارآمد لیبارٹری کے نتائج پر انحصار کرتے ھيں یہ علاج بڑے پیمانے پر دستیاب نہيں ھیں کیونکہ یہ ابھی مشاھدات اور ارتقا‏‏ کے مراحل میں ھيں

خطرے میں کون ھے ؟

کوئی بھی جنسی طور پر صحت مند عورت جو بچہ پیدا کرنے کی عمر تک پہنچ چکی ھے اسے ایکٹوپک پريگننسی کا خطرہ ھو سکتا ھے تاھم ایکٹوپک پریگننسی بہت ممکن ھے اگر آپ مندرجہ ذیل مسائل رکھتے ھيں

• پیلوک انفلامیٹری ڈایذیز

اگر ماضی میں فیلوپین ٹیوبز میں انفیکشن کی وجہ سے پیلوک درد رہ چکی ھو

(مثال کے طور پر کلامائڈیا ٹریکومیٹس کے ذریعے _ عام طور پر جنسی تعلقات سے منتقل ھونے والی وبائی بیماری جو کہ بغیر علامات دیۓ بھی ھو سکتی ھے)

کلامائڈیا کے متعلق مزید معلوم کريں

• اینڈومیٹریوسس

کوئی بھی گزشتہ پیٹ کی سرجری جیسے بڑا آپریشن، اپینڈکس کا آپريشن یا ایکٹوپک پريگننسی خطرے کو بڑھا سکتی ھے

• اے کوئل (آئی یو سی ڈی ) فیٹڈ

کوئل حمل کو بچہ دانی میں ٹہرنے سے بچاتی ھےلیکن یہ کم اثر ھے ٹیوب میں حمل کو ٹہرنے سے بچانے کے لیۓ

• اگر آپ پروگیسٹرون پر ھيں _ صرف کونٹراسیپٹو گولی(چھوٹی گولی)

دی پروگیسٹرون _ صرف ٹیوبز کی حرکت کو بدلنے والی گولی اور آہستگی سے بڑھنے والی ایکٹوپک پريگننسی کی شرح سے تعلق رکھتی ھے

مستقبل میں پريگننسی ؟

اگر ٹیوبز میں سے ایک پھٹ جاتی ھے یا نکال دی جاتی ھے تو ایک عورت بیضے پیدا کرنے کے عمل کو جاری رکھے گی پہلے کی طرح لیکن یہاں اس کے حاملہ ھونے کے امکانات پہلے سے ٪50 کم ھو جائیں گیں

مجموعی طور پر ایکٹو پک پريگننسی کے دوبارہ ھونے کے امکانات ٪7 سے ٪10 کے درمیان ھوتے ھیں اور اس کا انحصار کروائی گئی سرجری کی قسم پر ھوتا ھے اور ٹیوبز میں سے باقی بچی ھوئی ایک ٹیوب کے نقصان کے طرز عمل پر ھوتا ھے یعنی جب ایک فیلوپین ٹیوب بے کار ھو جاتی ھے (مثال کے طور پر سوجن کے باعث ٹیوب کی سطحوں کے ملنے سے )تو اس وجہ سے یہاں یہ امکان بڑھ جاتا ھے کہ اس سے دوسری ٹیوب بھی بے کار ھو سکتی ھے اس کا مطلب صرف یہ نہيں ھے کہ حاملہ ھونے کے امکانات معمول کے مقابلے میں کم ھوتے ھيں بلکہ یہ بھی ھے کہ یہاں مزید ایکٹوپک پریگننسی کا خدشہ بڑھ جاتا ھے

آئی ۔ یو ۔ سی ۔ ڈی (کوئل ) کے ساتھ منسلک صورتوں میں مزید ایکٹوپک پريگننسی کے بڑھنے کا خدشہ ظاھر نہيں ھوتا اگر کوئل کو ھٹا دیا جاتا ھے

مجھے اپنی اگلی (آنے والی)پريگننسی میں کیا کرنا ھے ؟

تمام صورتوں میں ، ایک عورت جس کو ایکٹوپک پريگننسی ھو چکی ھو اس کو چاھيۓ کہ وہ جلدی سے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرۓ اگر وہ امید کرتی ھے کہ وہ دوبارہ حاملہ ھو سکتی ھے اس طرح وہ بہت احتیاط کے ساتھ خود پر نظر رکھ سکتی ھے بلکل اس طرح کہ اگر ماھواری کا عرصہ لیٹ ھو ، اگر ماھواری کے دوران خون کا بہاؤ معمول سے مختلف ھو ، اگر پیٹ میں غیر معمولی درد ھو تو اسے ڈاکٹر سے معائنے کے لیۓ کہنا چاھيۓ اور اگر ضروری ھو تو ڈاکٹر کو پچھلی ایکٹوپک پريگننسی کے متعلق یاد دھانی کروانی چاھيۓ

آپ کے جذبات

ایکٹوپک پريگننسی سے شدید حوصلہ شکنی کا تجربہ ھو سکتا ھے: عین ممکن ھے کہ آپ کی صحت یابی ایک بڑی سرجری سے ھو ؛ آپ کا اپنے بچے کے نقصان اور بعض اوقات اپنے بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت کے نقصان کو ھمت سے برداشت کرنا پڑے گا اور ھو سکتا ھے کہ آپ پہلے سے نہ جانتی ھوں کہ آپ پہلی دفعہ ماں بننے والی تھیں

آپ کے نقصان کے بعد آپ کے احساسات میں بہت بڑی تبدیلی ھفتوں اور مہینوں کے ليۓ ھو سکتی ھے آپ درد سے آزاد ھو کر اچانک اطمینان محسوس کرسکتيں ھيں اور زندہ رھنے پر فخریہ شکرگزاری کريں جبکہ بلکل اسی وقت شدت کے ساتھ دکھ محسوس کريں گیں اپنے نقصان کے لیۓ

یہ عین ممکن ھے کہ نفسیاتی ھم آھنگی پیدا کرنے کے لیۓ بہت تھوڑے وقت کے لیۓ آپ کو بہت تیزی کے ساتھ آپریٹنگ تھیٹر میں لے جایا جاۓ گا بہت کچھ جو واقع ھو گا آپ کے قابو سے باھر ھو گا اور آپ کو دھچکوں کی حالت سے باھر لے آۓ گا

اگر یہاں طبی وضاحت واضح نہ ھوسکی تو یہ صرف قدرتی عمل ھوگا آپ اس کی وجہ تلاش کرنا چاھيں گيں اور حتی کہ اس نقصان کے لیۓ خود کو ذمہ دار ٹھہرائیں گيں اگرچہ یہ قابل سمجھ ھے آپ کے لیۓ اس بات کا یقین کرنا ضروری ھے کہ آپ اس کی وجہ نہيں تھے

آپ کی پريگننسی کا اچانک خاتمہ آپ کے ھارمونز (غدودوں ) کی بے تر تیبی کا موجب ھوگا اور یہ اسکی وجہ بن سکتا ھے کہ آپ بہت شدید زخم اور دباؤ محسوس کریں گیں

اکثر اچانک پريگننسی کے ختم ھونے کے نتیجے میں انسانی زندگی میں تکالیف اور انتشار اکٹھا ھو جاتا ھے اس سلسلے میں یہ تصور کرنا مشکل نہيں ھے کہ بڑی سرجری سے صحت یابی ھو سکتی ھے

آپ کے ساتھی کے جذبات

ایکٹوپک پريگننسی سے ھونے والا جذباتی ردعمل تعلقات میں زیادہ کھچاؤ پیدا کرسکتا ھے یہ تجربہ آپ کو اور آپ کے ساتھی کو ایک دوسرے کے بہت قریب لا سکتا ھے اور دوسری طرف یہ ھو سکتا ھے کہ آپ کا ساتھی اس قابل نہ ھو کہ آپ کے احساسات کو سمجھ سکے یا کسی بھی طرح آپ کی مدد کرسکے

بہت سے آدمیوں کے لیۓ اپنے احساسات کا اظہار کرنا بہت مشکل ھوتا ھے اور وہ اپنے آپ کو اپنے ساتھی کی مدد کے لیۓبہت کمزور سمجھتے ھيں لیکن یاد رکھیں یہ حقیقت ھے کہ وہ بھی متاثر ھورھاھے اس میں کوئی شک نہيں کہ آپ کا بہتر ھونا اس کے لیۓ زیادہ اھم ھے اس لیۓ وہ محسوس کرتا ھے کہ اسے آپ کے لیۓ مضبوط ھونا چاھیۓ اور اس لیۓاپنے احساسات کو اپنے تک محدود رکھتا ھے تاھم آج کل کے معاشرے میں یہ پہچانا گیا ھے کہ اپنے احساسات کا اظہار کردینا قابل قبول ھے چاھے آپ مرد ھيں یا عورت ھيں اور آپ کو اپنے ساتھی کی حوصلہ افزائی کرنی چاھيۓ یہ بتانے کےلیۓ کہ وہ کس طرح محسوس کرتا ھے آپ کے متعلق اور کس طرح اس کے غم کا اظہار کرتا ھے

مستقبل

اگلے بچے کی پیدائش سے پہلے آپ کو خود کو وقت دینا چاھيۓ جسمانی اور جزباتی طور پر صحت یاب ھونے کے لیۓ ۔ ڈاکٹرز عام طور پر آپ کو نصیحت کرتے ھیں کہ کم از کم تین مہینے کے متعین وقت کے لیۓ انتظار کریں اپنے جسم کے زخم بھرنے کے لیۓ

ایکٹوپک پريگننسی کے تجربے کے بعد احساسات میں تبدیلی آتی ھے کچھ عورتیں چاھتی ھیں کہ وہ فوراّ ھی ماں بن جائیں جبکہ دوسری عورتيں اس سوچ سے خوفزدہ ھوتی ھيں اور ایک پريگننسی کی پریشانی کے دباؤ پر قابو نہیں پا سکتی

تاھم یہ بات یاد رکھنی ضروری ھے کہ ایک اور ڈرا دینے والی ایکٹوپک پریگننسی کا امکان ھو سکتا ھے یا پھر آپ کو بہت زیادہ صحت مند اور معمول کے مطابق پريگننسی کا موقع مل سکتا ھے

مہربانی فرما کر مزید معلومات کے مشورے کے لیۓ ھم سے مندرجہ ذیل ایڈریس پر رابطہ کریں

ٹینا جونز
ایکٹوپک پريگننسی ٹرسٹ
میٹرنٹی یونٹ، ھیلنگڈن ھوسپیٹل
پیلڈ ھیتھ روڈ
ایکس بریج،میڈل سیکس یو بی8 ، 3 این این
ٹیلی فون : 238025 01895


EctopicPregnancy Trust
Maternity Unit, Hillingdon Hospital
PieldHeath Road
Uxbridge, Middlesex UB8 3NN
Tel: 01895 238025

This document was provided by The Ectopic Pregnancy Trust, 2004. www.ectopic.org,