Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

گنورھوئیا_کلامیڈیا_ اور _سیفیلیز _کی_علامات،_علاج_اور اثرات
Gonorrhoea, Chlamydia and Syphilis Symptoms, treatment and facts

اس صفحے پر معلومات کی بیشتر تعداد دنیا کے تمام لوگوں پر لاگو کی جاسکتی ھے،اور یہ کسی مخصوص ملک کے لیۓ نہیں ھیں تاھم، مخصوص سیکشن جیسے" مدد کے لیۓ کہاں جائیں"،"علاج"اور ٹیسٹنگ یو _کے کے لیۓ مخصوص ھو سکتے ھیں

گنورھوئیا

گنورھوئیا ایک بیکٹیریل انفیکشن ھے یہ جنسی ملاپ سے منتقل ھوتی ھے اور اس سے رحم کا نچلا حصہ،پیشاب کی نالی، بڑی آنت کا نچلا حصہ ، مقعد اور گلا متاثر ھو سکتا ھے

نشانیاں اور علامات

مباشرت کے عمل کے بعد 1 سے 14 دن کے اندر کسی بھی وقت انفیکشن کی علامات ظاھر ھو سکتیں ھیں یہ بھی ممکن ھے کہ شخص گنور ھوئیا سے متاثر ھو جاۓ لیکن اس کی علامات نہ ھوں عورتوں کی نسبت مردوں میں بہت زیادہ حد تک ان علامات کو دیکھا جاتا ھے

عورتیں

عورتوں میں گنور ھوئیا کی مندرجہ ذیل علامات شامل کی جا سکتی ھیں

● فرج کے ڈسچارج میں تبدیلی ، اس کی مقدار بڑھ سکتی ھے اور رنگت پیلی یا گرینش (سبز نما) اور سخت بدبو دار ھو سکتی ھے

● پیشاب کرتے وقت جب پیشاب گزر رھا ھو تو درد اور جلن محسوس ھونا

● بےچينی ھونا اور مقعد سے ڈسچارج ھونا

مرد

مردوں میں یہ علامات شامل ھو سکتی ھیں

● عضو تناسل سے پیلا یا سفیدرنگ کا ڈسچارج ھونا

● اشتعال ھونا اور مقعد سے ڈسچارج ھونا

● پوسٹیٹ گلینڈ (ریزش پیدا کرنے والے غدہ قدامیہ) اور ٹسٹیکلز (خصیوں) پر سوجن ھونا

گنورھوئیا کیسے منتقل ھوتی ھے

● پینی ٹریٹو سیکس سے (جب عضو تناسل فرج، منہ یا مقعد میں داخل کیا جاتا ھے) اور اس طرح کی کم و بیش صورتوں سے

● ریمینگ (جب ایک شخص اپنا منہ یا زبان دوسرے شخص کو متحرک کرنے کے لیۓ اس کے مقعد پر استعمال کرتا ھے)

● مباشرت کے دوران اپنی انگلیاں متاثرہ فرج، مقعد اور منہ میں ڈالنا اور پھر انہیں بغیر دھوۓ اپنے منہ میں ڈالنا

مدد کے لیۓ کہاں جائیں

● آپ کا اپنا مقامی این ایچ ایس سیکشول ھیلتھ (جی یو ایم) کلینک

یو _کے میں آپ اپنے قریبی این ایچ ایس سیکشول ھیلتھ کلینک سے فون بک کے ذریعے جینی ٹو _ یورینیری میڈیسن (جی یو ایم) ، سیکشولی ٹرانسمیٹڈ ڈائزیزز (ایس ٹی ڈی) یا وینی ریل ڈائزیزز (وی ڈی) کے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ھیں یا اپنے مقامی ھسپتال فون کریں اور ان سے "سپیشل" یا جی یو ایم کلینک کے متعلق پوچھیں ویب سائٹس پر ھمارا ھیلپ اینڈ ایڈوائس پیج لنکس ھے جو آپ کو بتا سکتا ھے کہ آپ کو اپنا قریب ترین کلینک کہاں تلاش کرنا ھے

جہاں آپ رازداں مشورے اور علاج مفت حاصل کریں گے آپ ملک میں کہی بھی کسی بھی کلینک جا سکتے ھیں آپ کو ایک ھی مقامی کلینک میں نہیں جانا پڑے گا اور آپ کو اپنے جی پی کی طرف سے حوالہ دینے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی (نان _این ایس ایچ سیکشول ھیلتھ کلینکس ھمیشہ سروسز کی وہ مکمل رینج مہیا نہیں کرسکتے جو کہ این ایچ ایس سیکشول ھیلتھ کلینکس پر دستیاب ھوتی ھیں

● آپ کا اپنا جی پی

● اگر آپ یو _کے میں ھیں تو ایس ٹی ڈی کلینکس کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیۓ اس ویب سائٹ پر جائیں

www.playingsafely.co.uk

● اگر آپ یو ایس اے میں ھیں تو اس سائٹ پر جائیں

http://herpes-coldsores.com/support/std clinic us.htm

اس سائٹ سے آپ آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،پیورٹو ریکو، اور انڈیا میں ایس ٹی ڈی کلینکس کی معلومات بھی حاصل کرسکتے ھیں

گنورھوئیا کے لیۓ ٹیسٹس

● ڈاکٹر یا نرس کی طرف سے آپ کے اعضاء تناسل کے ارد گرد کی جگہ کا معائنہ کیا جاتا ھے

● کاٹن روئی یا جاذب اسفنج کو استعمال کرتے ھوۓ ھر اس جگہ سے نمونے لیۓ جاتے ھیں جو متاثر ھو سکتی ھے جیسے رحم کا زیریں حصہ، پیشاب کی نالی، مقعد اور گلا

● عورتیں اپنی بچہ دانی کا اندر سے معائنہ کرواتی ھیں

● پیشاب کا نمونہ بھی لیا جاسکتا ھے

ان معائنوں میں کوئی بھی تکلیف دہ نہیں ھے لیکن بعض اوقات یہ بے آرام کر سکتے ھیں

اگر آپ اپنے مقعد سے مباشرت کرواچکیں ھیں، تو اس کے متعلق ڈاکٹر کو بتانا ضروری ھے کیونکہ ایسی صورت میں ایک جاذب اسفنج آپ کی بڑی آنت سے لیا جا سکتا ھے اگر آپ اورل سیکس یعنی جنسی فعل میں اپنے منہ کا استعمال کرچکے ھیں تو یہ بھی اپنے ڈاکٹر کو بتائيں

آپ ٹیسٹ کرواسکتے ھیں اتنی ھی جلدی جیسے ھی آپ یہ سوچیں کہ ھو سکتا ھے آپ کا گنور ھوئیا کے ساتھ تعلق رہ چکا ھو

نشاندھی اور علاج

معائنے کے دوران لیۓ گۓ نمونوں میں گنورھوئیا انفیکشن چیک کرنے کے لیۓ انہیں مائیکرو سکوپ کے تحت دیکھا جاتا ھے کچھ کلینکس میں رزلٹ جلد ھی مل جاتا ھے دوسرا نمونہ ٹیسٹ کے لیۓ لیبارٹری بھيجا جاتا ھے جس کا رزلٹ عام طور پر ایک ھفتے میں دستیاب ھو جاتا ھے آپ کو اینٹی بائیوٹک گولی، سیرپ یا انجیکشن کی صورت میں دی جاۓ گی

اگر آپ کسی بھی اینٹی بائیوٹکس سے الرجک ھیں یا اگر یہاں کوئی امکان ھے کہ آپ حاملہ ھو سکتی ھیں ، تو یہ ضروری ھے کہ آپ اپنے ڈاکٹر کو بتايئں یہ بھی ضروری ھے کہ آپ اپنے علاج کا کورس مکمل کریں

اگر آپ سے کہا جاتا ھے کہ آپ کو گنورھوئیا ھے تو آپ ھیلتھ ایڈوائزر کو دیکھنے کے لیۓ کہہ سکتے ھیں جو آپ کو انفیکشن کی وضاحت کرے گا اور آپ کے سوالوں کے جواب دے گا ھیلتھ ایڈوائزر آپ سے آپ کے سیکشول ساتھی یا ساتھیوں کے متعلق بھی پوچھے گا اس طرح وہ بھی چیک اپ کروا سکتے ھیں اور اگر ضروری ھوا تو علاج بھی

آپ کو پینی ٹریٹو سیکس (مکمل دخول جنسی مباشرت) نہیں کرنا چاھیۓ جب تک آپ کلینک سے واپس نہیں آجاتے اور ڈاکٹر آپ سے یہ نہیں کہہ دیتے کہ آپ مکمل طور پر ٹھیک ھو چکے ھیں ڈاکٹر یا ھیلتھ ایڈوائزر آپ کو بتائیں گے ان سیکشول سرگرمیوں کے متعلق جو خطرے سے محفوظ ھیں

پیروی

ایک دفعہ جب آپ گنورھوئیا کے کورس کا علاج مکمل کرواچکیں ھوں ، تو آپ کو دوبارہ چیک اپ کے لیۓ جی پی یا کلینک جانا چاھیۓ

گنورھوئیا کی کچھ اقسام خاص اینٹی بائیوٹکس کے لیۓ رکاوٹ بنتی ھیں خاص طور پر اگر آپ نے بیماری باھر کے ملک سے حاصل کی ھوتو مزید ٹیسٹس اس بات کو یقینی بنانے کے لیۓ کیے جائیں گیں کہ انفیکشن ختم ھو چکا ھے اگر یہ ختم نہیں ھوا، تو آپ کو مختلف اینٹی بائیوٹک نسخے میں لکھ کر دی جائیں گی

پیچیدگیاں

عورتیں

اگر گنورھوئیا کا علاج مکمل کیے بغیر چھوڑ دیا جاۓ تو یہ پیلی وک انفلامیٹری ڈائزیز میں تبدیل ھو سکتی ھے یہ بیماری فیلوپین ٹیوبز کی سوجن ھے جو بخار، پیٹ کے نچلے حصے میں درد اور کمر درد کی وجہ بن سکتی ھے مباشرت تکلیف دہ ھو سکتی ھے پی آئی ڈی عورت میں بانجھ پن کی وجہ بن سکتی ھے یا اس سے ایکٹو پک پریگننسی واقعہ ھو سکتی ھے ایک علیحدہ سے پی آئی ڈی پر حقائق پر مبنی شیٹ دستیاب ھے

اگر آپ حاملہ ھیں اور آپ کو گنور ھوئیا ھے تو جب آپ کا بچہ پیدا ھوگا تو آپ انفیکشن اس میں منتقل کر سکتی ھیں آپ کا بچہ گونوکوکل آئی انفیکشن کے ساتھ بھی پیدا ھو سکتا ھے جس کا اینٹی بائیوٹکس کے ساتھ علاج بہت ضروری ھوتا ھے ورنہ یہ اندھے پن کی وجہ بن سکتا ھے لیکن آپ کے لیۓ یہ زیادہ بہتر ھے کہ آپ علاج کے بعد بچہ پیدا کریں

مرد

گنورھوئیا مردوں میں ان کے خصیوں اور ریزش پیدا کرنے والے حصے پر سوجن کی وجہ بن سکتا ھے جو کہ درد کی وجہ بنتی ھے علاج نہ کروانے کی صورت میں پیشاب کی نالی تنگ ھو جاتی ھے یا پیپ سے بھرا پھوڑا بن جاتا ھے

گنورھوئیا کا ایک دفعہ کامیابی سے کروایا گیا علاج اسے دوبارہ نہیں ھونے دے گا جب تک آپ دوبارہ کسی سے متاثرہ نہ ھو جائیں

یاد رکھیں علاج کے بعد مباشرت کے دوران کنڈوم کا استعمال سیکشولی ٹرانسمیٹڈ انفیکشنز حاصل کرنے یا منتقل کرنے کے خطرات کو کم کر سکتا ھے

کلامیڈیا

کلامیڈیا بہت زیادہ عام قابل علاج بیکٹیریل سیکشولی ٹرانسمیٹڈ انفیکشن ھے اگر اس کا علاج نہ کیا جاۓ تو یہ آنے والی زندگی کے آخری حصے میں سنجیدہ مسئلہ بن سکتی ھے (اس کے متعلق" پیچیدگیاں" والے سیکشن کو دیکھیۓ) کلامیڈیا عورتوں میں رحم کے نچلے حصے کو متاثر کرتی ھے دونوں طرح کے جنسی تعلقات میں پیشاب کی نالی، مقعد اور آنکھیں متاثر ھو سکتیں ھیں بعض حالات میں کلامیڈیا جسم کے دوسرے حصوں میں رھتا ھے جس میں گلا،پھیپھڑےاور جگر شامل ھیں

نشانیاں اور علامات

عورتیں

عورتوں میں انفیکشن کی علامات کسی بھی وقت ظاھر ھو سکتی ھیں اکثر اوقات یہ مباشرت کے عمل کے بعد 1 سے 3 ھفتوں کے درمیان ظاھر ھوتیں ھیں تاھم علامات ایک لمبے عرصے کی حد تک ظاھر نہیں بھی ھو سکتیں عورتوں کی ایک بڑی تعداد جو کلامیڈیا سے متاثرہ ھوں وہ سب کی سب اس کی علامات نہیں رکھتیں ھونگیں

مندرجہ ذیل علامات ممکن ھو سکتی ھیں

● رحم کے نچلے حصے میں سوجن کی وجہ سے فرج کے ڈسچارج میں تھوڑا سا اضافہ ھو جانا

● جلدی سے پیشاب کرنے کی ضرورت محسو‎س ھونا یا پیشاب گزرتے وقت درد ھونا

● پیٹ کے نچلے حصے میں درد ھونا

● مباشرت کے دوران درد ھونا

● ماھواری میں بے قاعدگی ھونا

● آنکھوں میں تکلیف دہ سوجن اور جھنجھناھٹ ھونا (اگر وہ متاثر ھو جاتیں ھیں تو)

مرد

مردوں میں انفیکشن کی علامات کسی بھی وقت ظاھر ھو سکتی ھیں اکثر اوقات یہ مباشرت کے عمل کے بعد 1 سے 3 ھفتوں کے درمیان ھو سکتی ھیں تاھم علامات ایک لمبے عرصے کی حد تک ظاھر نہیں بھی ھو سکتیں مردوں میں عورتوں کی نسبت کلامیڈیا کی علامات زیادہ دیکھی جاتی ھیں تاھم یہ بھی ھو سکتا ھے کہ مرد اس کی علامات نہ رکھتے ھوں

زیادہ تر مندرجہ ذیل علامات ھوتیں ھیں

● عضو تناسل سے ڈسچارج ھوتا ھے جو کہ سفید / دھندلا اور پانی کی طرح ھو سکتا ھے اور انڈرویئر پر داغ چھوڑتا ھے

● جب پیشاب گزر رھا ھو اس دوران درد اور جلن ھونا

● آنکھوں میں تکلیف دہ سوجن اور جھنجھناھٹ ھونا (اگر وہ متاثر ھو جاتیں ھیں تو)

بڑی آنت میں کلامیڈیا کی علامات کی بہت کم وجوھات ھیں

کلامیڈیا کیسے منتقل ھوتی ھے

کلامیڈیا مندرجہ ذیل وجوھات کی وجہ سے منتقل ھو سکتی ھے

● کسی ایسے شخص کے ساتھ مباشرت کرنا جو انفیکشن سے متاثرہ ھو

● ایک ماں سے اس کے بچے میں پیدائش کے وقت

● بعض اوقات انفیکشن اعضاء تناسل پر استعمال کی گئی انگلیوں سے آنکھوں میں منتقل ھو سکتی ھے

مدد کے لیۓ کہاں جائیں

● آپ کا اپنا مقامی این ایچ ایس سیکشول ھیلتھ (جی یو ایم) کلینک

آپ اپنے قریبی این ایچ ایس سیکشول ھیلتھ کلینک سے فون بک کے ذریعے جینی ٹو یورینیری میڈیسن (جی یو ایم) ، سیکشولی ٹرانسمیٹڈ ڈائزیزز (ایس ٹی ڈی) یا وینی ریل ڈائزیزز (وی ڈی) کے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ھیں یا اپنے مقامی ھسپتال فون کریں اور ان سے "سپیشل" یا جی یو ایم کلینک کے متعلق پوچھیں ویب سائٹس پر ھمارے ھیلپ اینڈ ایڈوائس پیج لنکس ھے جو آپ کو بتا سکتا ھے کہ آپ کو اپنا قریب ترین کلینک کہاں تلاش کرنا ھے

جہاں آپ رازداں مشورے اور علاج مفت حاصل کریں گیں آپ ملک میں کہی بھی کسی بھی کلینک جا سکتے ھیں آپ کو ایک ھی مقامی کلینک میں نہیں جانا پڑے گا اور آپ کو اپنے جی پی کی طرف سے حوالہ دینے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی (نان _این ایس ایچ سیکشول ھیلتھ کلینکس ھمیشہ سروسز کی وہ مکمل رینج مہیا نہیں کرسکتے جو کہ این ایچ ایس سیکشول ھیلتھ کلینکس پر دستیاب ھوتی ھیں

● آپ کا اپنا جی پی

● اگر آپ یو _کے میں ھیں تو ایس ٹی ڈی کلینکس کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیۓ اس ویب سائٹ پر جائیں

www.playingsafely.co.uk

● اگر آپ یو ایس اے میں ھیں تو اس سائٹ پر جائیں

http://herpes-coldsores.com/support/std clinic us.htm

اس سائٹ سے آپ آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،پیورٹو ریکو، اور انڈیا میں ایس ٹی ڈی کلینکس کی معلومات بھی حاصل کرسکتے ھیں

کلامیڈیا کے لیۓ ٹیسٹس

● ڈاکٹر یا نرس کی طرف سے آپ کے اعضاء تناسل کے ارد گرد کی جگہ کا معائنہ کیا جاتا ھے

● کاٹن روئی یا جاذب اسفنج کو استعمال کرتے ھوۓ ھر اس جگہ سے نمونے لیۓ جاتے ھیں جو متاثر ھو سکتی ھے

● عورتیں اپنی بچہ دانی کا اندر سے معائنہ کرواتی ھیں

● مرد اپنے خصیوں (بالز)کا باھر سے معائنہ کرواتے ھیں کیا یہ صحت مند ھیں

● پیشاب کا نمونہ بھی لیا جاسکتا ھے

یہ ٹیسٹ تکلیف دہ نہیں ھونے چاھيۓ لیکن بعض اوقات یہ بے آرام کرسکتے ھیں

کلامیڈیا ٹیسٹ میں خود کو کچھ دنوں کے بعد ظاھر کرۓ گا اگر آپ کلامیڈیا کے ساتھ تعلق رکھ چکے ھیں ، آپ اکثر اس کی علامات پہلے سے بھی رکھ سکتے ھیں

نشانیاں اور علامات

معائنے کے دوران لیۓ گۓ نمونے چیک کرنے کے لیۓ لیبارٹری بھیجے جاتے ھیں اور اس کے نتائج عام طور پر ایک ھفتے میں دستیاب ھو جاتے ھیں

ایک دفعہ کلامیڈیا کی نشاندھی ھو جاۓ تو اس کا علاج بہت سادہ اور با اثر ھوتا ھے اس کے لیۓ آپ کو اینٹی بائیوٹک ٹیبلیٹس دی جائیں گی

اگر آپ کوئی بھی اینٹی بائیوٹکس لینے سے الرجک ھیں یا اگر یہاں کوئی امکان ھے کہ آپ حاملہ ھو سکتی ھیں ، تو یہ ضروری ھے کہ آپ اپنے ڈاکٹر کو اس کے متعلق بتائیں اس کا اثر یہ ھوگا کہ کونسی اینٹی بائیوٹکس آپ کونسخے میں لکھ کردی جاتی ھیں

یہ ضروری ھے کہ کلامیڈیا کے علاج کے لیۓ جو کورس ھے اس کو آپ ختم کریں اگر علاج کا سلسلہ ٹوٹ جاتا ھے تو یہ ضروری ھو سکتا ھے کہ اسے دوبارہ ابتدا سے شروع کیا جاۓ

اگر آپ کلامیڈیا رکھتے ھیں ، تو ھیلتھ ایڈوائزر آپ کو انفیکشن کی وضاحت دے گا اور آپ کے سوالوں کے جواب بھی ھیلتھ ایڈوائزر آپ سے آپ کے ساتھی یا ساتھیوں کے متعلق بھی پوچھے گا،اس طرح وہ چیک اپ کرواسکتے ھیں اور علاج بھی اگر ضروری ھوا تو

آپ کو پینی ٹریٹو سیکس (جب عضو تناسل فرج،منہ اور مقعد میں داخل کیا جاتا ھے)نہیں کرنا چاھیۓ جب تک آپ کلینک سے واپس نہ آ جائیں اور ڈاکٹر کی طرف سے آپ کو مکمل طور پر صحت یابی نہ مل جاۓ

پیروی

یہ ضروری ھے کہ جب آپ اپنا علاج مکمل کروا چکیں تو دوبارہ چیک اپ کروانے کے لیۓ واپس کلینک جائیں اس بات کی یقین دھانی کرنے کے لیۓ کہ اب آپ بہتر ھیں اور کوئی دوسرا انفیکشن نہیں رکھتے

پیچیدگیاں

عورتیں

● اگر علاج مکمل نہ کروایا جاۓ تو کلامیڈیا پیلوک انفلامیٹری ڈائزيز(پی آئی ڈی) میں بدل سکتی ھے یہ فیلوپین ٹیوبز(وہ ٹیوبز جس کے ساتھ بارآور بیضہ گزرتے ھوۓ بچہ دانی تک پہنچتاھے )کی سوجن ھے پی آئی ڈی بچہ بننے میں مسائل پیدا کر سکتی ھے کلامیڈیا سے ھونے والے انفیکشن کا تعقب کرنے سے بانجھ پن کے بہت سے معاملات کی تلاش کی جا سکتی ھے

● اگر ایک عورت کلامیڈیا رکھتی ھے تو جب وہ حاملہ ھوتی ھے تو ایسی صورت میں وہ ایکٹوپک پریگننسی(بچہ دانی کے باھر حمل کے ٹھہراؤ) یا وقت سے پہلے پیدائش کے خطرات رکھتی ھے انفیکشن بچے میں منتقل ھو سکتی ھے جو پھیپھڑوں اور آنکھوں کو متاثر کرتی ھے حمل کے دوران کلامیڈیا کا احتیاط سے علاج کیا جا سکتا ھے

● کلامیڈیا کرونک (لمبے عرصے کے لیۓ) رحم کے نچلے حصے میں درد کی وجہ بھی بن سکتی ھے

مرد

مردوں میں کلامیڈیا سے پیچیدگیوں کی وجوھات عام نہیں ھیں لیکن اس سے خصیوں میں تکلیف دہ سوجن ھوسکتی ھے، جو کہ بانجھ پن کی وجہ بن سکتی ھے

مرد اور عورتیں

● ریٹرز سینڈروم کلامیڈیا کا نتیجہ ھے جو آنکھوں اور جوڑوں کی سوجن کی وجہ بنتی ھے اور بعض اوقات اس سے اعضاء تناسل کے ارد گرد کی جگہ اور پاؤں کے تلوؤں پر سرخ رنگ کی سوجن نمودار ھو جاتی ھے

● اپینڈیسائٹس(اپینڈکس کی سوجن) بھی کلامیڈیا کی وجہ سے ھو سکتی ھے

یاد رکھیں، علاج کے بعد جنسی ملاپ کے دوران کنڈوم کا استعمال آپ میں سیکشولی ٹرانسمیٹڈ انفیکشنز کو حاصل کرنے یا منتقل کرنے کے خطرات کو کم کر سکتا ھے

سیفیلیز

یو _کے میں سیفیلیز عام انفیکشن نہیں ھے لیکن یہ کچھ دوسرے ملکوں میں بہت زیادہ عام ھے یہ بیکٹیریل انفیکشن ھے یہ عام طور پر جنسی ملاپ سے منتقل ھوتی ھے ، لیکن یہ متاثرہ ماں سے اس کے ھونے والے بچے میں بھی منتقل ھو سکتی ھے

نشانیاں اور علامات

سیفیلیز کی علامات اور نشانیاں مردوں اور عورتوں میں ایک جیسی ھیں ان کو پہچاننا مشکل ھو سکتا ھے اور کسی متاثرہ شخص کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے بعد یہ خود کو ظاھر کرنے میں 3 مہینوں سے زیادہ وقت لے سکتی ھے سیفیلیز مختلف مراحل رکھتی ھے اس کے پرائمری (ابتدائی) اور سیکنڈری (ثانوی) مراحل تیزی سے پھیلنے والے ھوتے ھیں

پرائمری (بنیادی)مرحلہ

اس مرحلے میں ایک یا ایک سے زیادہ بغیر درد کے سورز (سوجی ھوئی جلد) اس جگہ ظاھر ھوتیں ھیں جہاں سے سیفیلیز کا بیکٹیریا جسم میں داخل ھوتا ھے اوسطاّ ایسا 21 دنوں کے بعد ھوگا آپ ان کو دیکھ نہیں سکتے

یہ سورز جسم کے کسی حصے پر بھی ظاھر ھو سکتے ھیں لیکن خاص طور پر مندرجہ ذیل جگہوں پر ظاھر ھوتے ھیں

● ولوا (فرج کے ھونٹوں)پر ، کلیٹوریز(عورت کی شرم گاہ کے اوپر تن جانے والا چھوٹا سا حصہ) پیشاب کی نالی کے سوراخ کے ارد گرد (جہاں سے پانی نکلتا ھے)

● عورتوں میں سرویکس (بچہ دانی کی گردن)پر، اور عضو تناسل پر اور مردوں کی فورسکن میں

● منہ اور مقعد کے ارد گرد (دونوں سیکسز میں )

سور یا سورز بہت تیزی سے پھیلتے ھیں اور انہیں ٹھیک ھونے میں 2 سے 6 ھفتے لگ سکتے ھیں

سیکنڈری (ثانوی)مرحلہ

اگر سیفیلیز انفیکشن کا علاج کرواۓ بغیر چھوڑ دیا جاۓ تو سورز کے ظاھر ھونے کے بعد عام طور پر 3 سے 6 ھفتوں میں سیکنڈری مرحلہ رونما ھو جاتا ھے اس میں مندرجہ ذیل علامات شامل ھیں

● کھجلی یا خارش کیے بغیر پورے جسم پر سرخ رنگ کے نشان پڑ جانا یا ٹکڑوں میں ظاھر ھونا

● دونوں طرح کے جنسی تعلقات میں مقعد اور عورتوں میں ولوا (فرج کے ھونٹوں) کے ارد گرد پھیلا ھوا ، دیکھنے میں گومڑیلا (واٹری) ابھار نشونما پاتا ھے

● گلینڈز(ریزش پیدا کرنے والے عضو) پر سوجن کے نتیجے میں ، فلو جیسی بیماری، تھکاوٹ کا احساس اور بھوک میں کمی ھو جاتی ھے (ایسی حالت ھفتوں یا مہینوں تک جاری رھتی ھے )

● منہ کے تالو (روف آف دی ماؤتھ) یا زبان پر سفید رنگ کے ٹکڑے بنتے ھیں

● ٹکڑوں کی صورت میں بالوں کا کم ھونا

جب یہ علامات موجود ھوں تو سیفیلیز بہت زیادہ تیزی سے پھیلتی ھے اور یہ آپ کے ساتھی میں جنسی مباشرت کے دوران منتقل ھو سکتی ھے

سیفیلیز کے ان دو پہلے مراحل کے دوران کسی بھی وقت علاج سے انفیکشن سے نجات پائی جا سکے گی

لیٹینٹ (پوشیدہ) مرحلہ

لیٹینٹ سیفیلیز علاج نہ کی گئی سیفیلیز کی موجودگی کے متعلق بتاتی ھے آپ اس انفیکشن کی نشانیاں اور علامات نہیں رکھتے ھوں گے جن کی نشاندھی پوذیٹو خون کے ٹیسٹ سے کی جاتی ھے اگر علاج کرواۓ بغیر چھوڑ دیا جاۓ تو سیفیلیز کو ظاھر کرنے والی علامات دیر سے پیدا ھو سکتیں ھیں جو عام طور پر 10 سال سے زیادہ عرصے کے بعد پیدا ھو سکیں گیں تب یہ کہ سیفیلیز دل پر اثر کر سکتی ھے اور ممکن ھے کہ یہ نروس سسٹم پر بھی اثر کرۓ

اگر سیفیلیز کا علاج لیٹینٹ مرحلے کے دوران کیا جاۓ تو انفیکشن سے نجات پائی جا سکتی ھے تاھم اگر یہاں علاج شروع کرنے سے پہلے دل اور نروس سسٹم خراب ھو چکا ھے تو یہاں سے پلٹا نہیں جا سکتا ھے

سیفیلیز کیسے منتقل ھوتی ھے

سیفیلیز مندرجہ ذیل کی وجہ سے منتقل ھو سکتی ھے

● کسی ایسے شخص کے ساتھ جنسی مباشرت کرنے سے جو انفیکشن رکھتا ھو

● ایک ماں سے اس کے ھونے والے بچے میں

مدد کے لیۓ کہاں جانا چاھیۓ

● آپ کا اپنا مقامی این ایچ ایس سیکشول ھیلتھ (جی یو ایم) کلینک

یو _کے میں آپ اپنے قریبی این ایچ ایس سیکشول ھیلتھ کلینک سے فون بک کے ذریعے جینی ٹو _ یورینیری میڈیسن (جی یو ایم) ، سیکشولی ٹرانسمیٹڈ ڈائزیزز (ایس ٹی ڈی) یا وینی ریل ڈائزیزز (وی ڈی) کے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ھیں یا اپنے مقامی ھسپتال فون کریں اور ان سے "سپیشل" یا جی یو ایم کلینک کے متعلق پوچھیں ویب سائٹس پر ھمارے ھیلپ اینڈ ایڈوائس پیج لنکس ھے جو آپ کو بتا سکتا ھے کہ آپ کو اپنا قریب ترین کلینک کہاں تلاش کرنا ھے

جہاں آپ رازداں مشورے اور علاج مفت حاصل کریں گیں آپ ملک میں کہی بھی کسی بھی کلینک جا سکتے ھیں آپ کو ایک ھی مقامی کلینک میں نہیں جانا پڑے گا اور آپ کو اپنے جی پی کی طرف سے حوالہ دینے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی (نان _این ایس ایچ سیکشول ھیلتھ کلینکس ھمیشہ سروسز کی وہ مکمل رینج مہیا نہیں کرسکتے جو کہ این ایچ ایس سیکشول ھیلتھ کلینکس پر دستیاب ھوتی ھیں

● آپ کا اپنا جی پی

● اگر آپ یو _کے میں ھیں تو ایس ٹی ڈی کلینکس کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیۓ اس ویب سائٹ پر جائیں

www.playingsafely.co.uk

● اگر آپ یو ایس اے میں ھیں تو اس سائٹ پر جائیں

www.unspeakable.com/locator/index.jsp.

سیفیلیز کے لیۓ ٹیسٹس

عام طور پر کلینک میں مندرجہ ذیل ٹیسٹ لیے جائیں گیں

● خون کا نمونہ لیا جاتا ھے

● اگر آپ ایک سور رکھتے ھیں تو وھاں سے فلوڈ کا نمونہ لیا جاتا ھے اور مائیکروسکوپ کے نیچے رکھ کر دیکھا جاتا ھے

● ڈاکٹر آپ کے اعضاء تناسل کی ارد گرد کی جگہ اور پورے جسم کا معائنہ کرتے ھیں

● کسی بھی سورز سے کاٹن روئی یا جازب اسفنج کو استعمال کرتے ھوۓ نمونے لیے جاتے ھیں

● عورتیں اندرونی معائنہ کرواتی ھیں

● پیشاب کا نمونہ لیا جاتا ھے

یہ ٹیسٹس تکلیف دہ نہیں ھونے چاھیۓ لیکن یہ تھوڑا سا بے آرام کرسکتے ھیں

آپ ٹیسٹ اتنی ھی جلدی کرواسکتے ھیں جیسے ھی آپ یہ سوچیں کہ ھو سکتا ھے کہ آپ کا سیفیلیز کے ساتھ تعلق رہ چکا ھو

نشاندھی اور علاج

معائنے کے دوران لیے گئے نمونے مائیکرو سکوپ کے نیچے رکھ کر دیکھے جاتے ھیں انفیکشن کو چیک کرنے کے لیۓ نمونے ٹیسٹنگ کے لیۓ لیبارٹری بھیجے جاتے ھیں عام طور پر رزلٹ ایک ھفتے کے اندر دستیاب ھو جاتا ھے

اگر آپ کو کہا جاتا ھے کہ آپ سیفیلیز رکھتے ھیں تو ھیلتھ ایڈوائزر آپ کو انفیکشن کے متعلق وضاحت کرۓ گا اور جو سوالات آپ اس کے متعلق رکھتے ھوں گیں ان کے جواب دے گا آپ اپنے جنسی تعلقات والے ساتھی یا ساتھیوں کے متعلق بھی پوچھ سکیں گیں اس طرح اگر ضروری ھوا تو وہ بھی علاج کرواسکتے ھیں

اگر یہ شعبہ کیا جاتا ھو کہ آپ سیفیلیز کے ابتدائی انفیکشن(تیزی سے پھیلنے والے) مراحل رکھتے ھیں ، تو ایسی صورت میں آپ کو اورل ، فرج اور مقعد کے ساتھ مباشرت نہیں کرنی چاھیۓ آپ کو اپنے اور اپنے ساتھی کے تعلقات کے درمیان کسی قسم کے جنسی مباشرت کے دوسرے ذریعے بھی شامل نہیں کرنے چاھيۓ جب تک آپ اپنے جسم پر بنے ھوۓ سورز اور سرخ نشانات کا علاج مکمل نہیں کروالیتے عام طور پر سیفیلیز کا علاج پینسیلین کے انجیکشنز کے دو ھفتے کا کورس ھے یا کچھ کیسیز میں اینٹی بائیوٹک گولیاں یا کیپسولز دیے جاتے ھیں

اگر آپ کوئی بھی اینٹی بائیوٹکس لینے سے الرجک ھیں یا اگر یہاں کوئی امکان ھے کہ آپ حاملہ ھو سکتی ھیں تو یہ ضروری ھے کہ آپ اپنے ڈاکٹر کو اس کے متعلق بتائیں یہ بھی ضروری ھے کہ علاج کا جو بھی کورس آپ کروارھے ھیں اسے ختم کریں اگر علاج کا سلسلہ ٹوٹ جاتا ھے تو یہ ضروری ھو سکتا ھے کہ اس علاج کو دوبارہ ابتدا سے شروع کیا جاۓ

ایک دفعہ آپ اپنا علاج مکمل کرواچکیں تو آپ کو خون کے ٹیسٹس کے لیۓ باقاعدہ وقفوں سے کلینک جانے کے لیۓ کہا جاۓ گا

حمل اور سیفیلیز

یو _کے میں تمام حاملہ عورتوں سے سیفیلیز کے لیۓ خون کے ٹیسٹ لیے جاتے ھیں جب وہ اینٹی نیٹل (پیدائش کے متعلق پیشگی بتانے والے) کلینک وزٹ کے لیۓ جاتیں ھیں اگر سیفیلیز پائی جاتی ھو تو حمل کے دوران علاج بہت احتیاط کے ساتھ لیا جا سکتا ھے اور اس سے پیدا ھونے والے بچے کو بھی کوئی خطرہ نہیں ھوتا اگر ایک عورت سیفیلیز کا علاج مکمل کرواۓ بغیر چھوڑ چکی ھو تو ایسی صورت میں وہ انفیکشن بچہ دانی میں اپنے ھونے والے بچے میں منتقل کرسکتی ھے کچھ کیسزمیں یہ انفیکشن اسقاط حمل یا مردہ بچہ پیدا ھونے کی وجہ ھو سکتی ھے

اگر سیفیلیز کا ایک دفعہ کامیابی کے ساتھ علاج ھو چکا ھو تو یہ دوبارہ نہیں ھو گی جب تک کہ یہ دوبارہ کسی متاثرہ شخص سے آپ کو منتقل نہ ھو ۔ تاھم آپ کا مستقبل میں ھونے والا کوئی بھی ٹیسٹ پوزیٹو ھوگا (مثال کے طور پر امیگریشن کی وجہ سے ٹیسٹ) اس بات کو یقینی بنا لیں کہ آپ اپنے علاج کے متعلق اپنے وضاحت کرنے والے کلینک سے سرٹیفیکیٹ حاصل کرچکیں ھیں

یاد رکھیں علاج کے بعد جنسی مباشرت کے دوران کنڈوم کا استعمال آپ میں انفیکشن حاصل کرنے یا منتقل کرنے کے خطرات کو کم کرسکتا ھے

اے _وی_ای_آر _ٹی تنظیمدوسری ایس ٹی ڈیز کے متعلق مزید معلومات رکھتی ھے جس میں (سٹیٹسٹکس) اعدادو شمار والے اور ھمارا ایس ٹی ڈی کتابچہ شامل ھے

This document was provided by AVERT, last updated July 26, 2005. www.avert.org.uk