Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

بوڑھے لوگوں کی صحت پر ھونے والے اخراجات میں مدد
Help with health costs for older people

ایج کانسرن کو بہت سے سوالات ملتے ھيں جیسے یہ پوچھا جارھا ھے کہ این ایچ ایس (نیشنل ھیلتھ سروس) دانتوں ، نظر کے چشموں اور ھسپتال کے سفری اخراجات کے ليۓکیا مدد کر رھی ھے ان لوگوں کے ليۓ جو بہت کم آمدنی پر ریٹائرڈ ھو چکے ھيں ليکن گارنٹی کریڈٹ جو پینشن کریڈٹ کا حصہ ھے اس کے مستحق نہيں بن سکے

نوٹ: اگر آپ پینشن کریڈٹ کے جز "گارنٹی کریڈٹ "کو حاصل کرتے ھيں تو آپ مستحق ھونگيں اور آپ کو نیچے دی ھوئی معلومات کے متعلق ھیلتھ بینیفٹس ڈویژن کو علیحدہ سے درخواست دینے کی ضرورت نہيں پڑے گی

  • مفت این ایچ ایس دانتوں کا علاج
  • کنٹیکٹ لینزز (آنکھوں کے عدسے) یا چشموں کی لاگت کے زیرعمل رسیدیں
  • ھسپتال کے ليۓ ضروری واپسی سفر کی دوبارہ ادائیگی این ایچ ایس علاج کیليے

یہ معلوماتی شیٹ ان لوگوں کے ليۓ ھے جن کی آمدنی کم ھے لیکن جن کی آمدنی اس رقم سے زیادہ ھے وہ گارنٹی کریڈٹ جو پینشن کریڈٹ کا جز ھے کو لينے کے حقدار ھونگے یہ شیٹ وضاحت کرتی ھے کہ کم آمدنی والی سکیم این ايچ ایس دانتوں کے علاج ، چشموں اور این ايچ ایس علاج کے ليۓ ھسپتال کی طرف جانے کے اخراجات کو پورا کرنے میں کیسے مدد کرتی ھے

بوڑھے لوگوں کے ليے این ايچ ایس کی مفت خدمات

مندرجہ ذیل خدمات ان لوگوں کے ليۓ مفت ھيں جن کی عمر ساٹھ سال اور اس سے زیادہ ھے

  • اين ایچ ایس کے نسخاجات
  • این ایچ ایس آنکھوں کا معائنہ
  • این ایچ ایس دانتوں کا علاج اگر آپ والز میں رھتے ھيں

کوئی بھی شخص جس کی سماعت کمزور ھے وہ اين ايچ ایس سماعتی امداد فری لون کے طور پر لینے کا مستحق ھے اگر آپ کا مسئلہ سماعت کا ھے تو اس کے متعلق اپنے جی پی سے بات کريں اور آپ یہ سمجھتے ھيں کہ آپ کو سماعتی معائنے سے فائدہ ھوگا

اين ايچ ایس کی کم آمدنی والی سکیم

یہ سکیم فائدہ مند ھو گی اگر آپ نیچے دی ھوئی ادائیگیاں اب کر رھے ھيں

  • این ایچ ایس دانتوں کے علاج
  • چشموں یا کنٹیکٹ لینزز (آنکھوں کے عدسے)
  • این ايج ایس کے علاج کے ليۓ ھسپتال جانے اور آنے کے سفری اخراجات اور چیک اپ کے اخراجات جب آپ ھسپتال کے ماھر ڈاکٹر کے زیرعلاج ھوں

آپ مستحق ھو سکتے ھيں اگر آپ یا آپ کا ساتھی

  • کم آمدنی رکھتے ھوں
  • 12000 پونڈز سے زیادہ سرمایہ نہ رکھتے ھوں (8000 پونڈ اگر آپ 60 سال سے کم عمر کے ھيں)
  • 20000 پونڈ سے سرمایہ زیادہ نہ ھو اگر آپ مستقل طور پر کیئر ھوم (دیکھ بھال کرنے والے گھر) میں رھتے ھيں

براۓ مہربانی اس بات کا خیال رکھيں کہ اگر آپ ایک ساتھی رکھتے ھيں تو کوئی بھی سرمایہ جو وہ رکھتا ھے اس کو بھی آپ کے سرماۓ کے ساتھ گنا جاۓ گا جب آپ کی اھلیت کا انداذہ لگایا جاۓ گا

٭ کیش یا پوسٹ آفس میں سیونگ ، یا بنک میں سیونگ یا بلڈنگ سوسائٹی اکاؤنٹ؛ نیشنل سیونگ سرٹیفیکیٹ ؛ پریمیئم بونڈز؛ حصص، یونٹ ٹرسٹس یا دوسری سرمایہ کاریاں اور کوئی بھی جائداد جو آپ کی ملکیت ھو لیکن وہ گھر نہيں جس میں آپ رھتے ھيں سرماۓ میں شامل ھيں

اگر آپ سمجھتے ھيں کہ آپ درخواست کے مستحق ھيں تو کیسے درخواست دی جاۓ

اپنےدانتوں کے ڈاکٹر ، آنکھوں کے ڈاکٹر یا مقامی سوشل سیکورٹی آفس کے پاس جائيں یا ھسپتال والوں سے کہيں جہاں سے آپ اپناعلاج کرواتے ھيں اور ان سے ایچ سی ون فارم کے بارے میں پوچھيں(جس میں ایڈریس والی مہر لگا لفافہ شامل ھوتا ھے ) تمام دانتوں اور آنکھوں کے ڈاکٹروں کے پاس فارم نہيں ھونگے لیکن بہت سارے رکھتے بھی ھيں

اگر آپ شادی شدہ جوڑا ھيں اور آپ دونوں کو یقین ھے کہ آپ مدد کے مستحق ھو سکتے ھيں تو ایسی صورت میں آپ دونوں صرف ایک فارم پر کریں آپ میں سے ایک یا آپ دونوں فارم پر دستخط کر سکتے ھيں اگر آپ دونوں مستحق ھوۓ تو ھیلتھ بینیفٹس ڈویژن آپ دونوں کو ایک ایک سرٹیفیکیٹ بھیجے گی

ایچ سی ون فارم پندرہ (15) صفحات پر مشتمل ھوتا ھے تاھم آپ کو فارم کے تمام حصوں کو مکمل کرنے کی ضرورت نہیں ھو گی یہ فارم ریٹائرڈ لوگ، کام کرنے والے لوگ اور طالب علم استعمال کر سکتے ھيں

ایک بڑی چھپی ھوئی اشاعت آپ کو مل سکتی ھے اس نمبر پر فون کرنے سے : 1198 610 0845

دستخط کیا ھوا اور مکمل پر کیا ھوا ایچ سی ون فارم پہلے سے دیئے گۓ لفافے میں ڈال کر واپس بھیج دیں کچھ عرصہ پہلے تک کلیمز کو ھیلتھ بینیفٹس ڈویژن نمٹاتی تھی اور جو اب پریس کریپشن پرائسنگ اتھارٹی کی پیشنٹس سروسز ڈویژن سے منسلک ھيں

اگر آپ کو پہلے سے دیئے گئے لفافے پر ھیلتھ بینیفٹس ڈویژن کا ایڈریس ھے تو یہ ادھر بھیج دیا جاۓ گا جس تاریخ کو آپ کا فارم وصول ھو چکا ھے اس تاریخ سے کام کے پندرہ دنوں کے اندر آپ کو جواب ملنا چاہیے اگر آپ اس دیئے گئے وقت میں جواب نہ سن سکيں اور آپ کے ذھن میں کوئی سوال ھو تو آپ پریس کریپشن پرائسنگ اتھارٹی (پی پی اے) کے مدد گار فون نمبر 1166 850 0845 (لوکل ریٹ)پر فون کرسکتے ھيں اور آپ اس ایڈریس پر خط بھی لکھ سکتے ھيں

سینڈی فورڈ ھاؤس
نیو کیسٹل اپون ٹائنی
این ای 2 ، 1 ڈی بی

آپ کی درخواست کے جواب میں آپ کو یہ بھیجا جاۓ گا

  • ایک ایچ سی 2 سرٹیفیکیٹ
  • یا ایچ سی 3 سرٹیفیکیٹ
  • یا آپ کو تفصیل بھیجی جاۓ گی کہ آپ کیوں اس سکیم کے تحت مددکے مستحق نہيں ھيں

ایچ سی 2 سرٹیفیکیٹ : اس سرٹیفیکیٹ پر اس شخص کا نام لکھا جاتا ھے جس کی مدد کی جاتی ھے این ایچ ایس دانتوں کے علاج کی مکمل لاگت میں ، زیادہ سے زیادہ رقم والی چشموں کی رسیدیں بنانے میں ، اور ھسپتال کی طرف سفر کرتے ھوۓ مناسب خرچ کیۓ ھوۓ پیسوں میں جب آپ این ایچ ایس ھسپتال کے ماھر ڈاکٹر کے زیرعلاج ھوں

ایچ سی 3 سرٹیفیکیٹ : اس سرٹیفیکیٹ پر اس شخص کا نام لکھا جاتا ھے جس کو اوپر والے ایچ سی 2 سرٹیفیکیٹ کی نسبت محدود مدد دی جاتی ھے یہ سرٹیفیکیٹ زیادہ سے زیادہ اتنی رقم ظاھر کرۓ گا جتنی آپ نے توقع کی ھوئی ھو گی این ایچ ایس دانتوں کے علاج کے ليۓ ، چشموں کی لاگت کے ليۓ یا ھسپتال آنے جانے کے خرچے کے ليۓ جب آپ این ایچ ایس ھسپتال کے ماھر کے زیر نگرانی ھوں

عام طور پر سرٹیفیکیٹ 12 مہینوں کے بعد ختم ھو جاتا ھے

آپ کو کیا کرنا ھے جب آپ نے آنکھوں اور دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس جانا ھے یا علاج کے لیۓ ھسپتال کی طرف سفر کرنا ھے

دانتوں کا ڈاکٹر

جب آپ دانتوں کے ڈاکٹر سے ملاقات کا وقت لے ليں تو آپ استقبال کرنے والے شخص (ریسیپشنسٹ) کو بتائيں کہ آپ این ايچ ایس کا علاج کروانا چاھتے ھيں اور اگر آپ کے پاس ايچ سی فارم 2 یا ايچ سی فارم 3 کا سرٹیفیکیٹ ھے تو یہ بھی استقبالیہ شخص کو دکھائيں جب آپ اپنے طے کردہ وقت پر پہنچ جائیں

اگر آپ ایچ سی 2 فارم رکھتے ھيں ­­_ توآپ سے کہا جاۓ گا کہ فارم پر دستخط کرديں یہ کہتے ھوۓ کہ آپ کا علاج مکمل ھو چکاھےلیکن اس کے ليۓ آپ کو کوئی خرچہ نہيں دینا پڑے گا

اگرآپ ایچ سی 3 فارم رکھتے ھيں _ تو آپ سے کہا جاۓ گا کہ فارم پر دستخط کردیں یہ کہتے ھوۓ کہ آپ نے علاج مکمل کروالیا ھے اور پھر آپ اس رقم کو ادا کريں گیں جو سرٹیفیکیٹ پر لکھی ھو گی اصل رقم یا زیادہ سے زیادہ رقم جو آپ این ایچ ایس کے علاج کے لیۓادا کرسکتے ھوۓ۔ان میں جو بھی کم ھو مثال کے طور پر اگر آپ کے سرٹیفیکیٹ پر لکھا ھے کہ آپ کو 30 پونڈ ادا کرنے چاھيۓ جب کہ علاج کی لاگت 45 پونڈ ھے تو آپ کو صرف 30 پونڈ ادا کرنے ھونگے

آنکھوں کا ڈاکٹر

عام بالغ آبادی کے ليۓ آنکھوں کا معائنہ ھر دو سال بعد ھونا چاھيۓ لیکن جن کی عمر 70 سال سے زیادہ ھو انہيں ھر سال اپنی آنکھوں کا معائنہ کروانا چاھيۓ اور اپنے آنکھوں کے معالج سے اپنی آنکھوں کے کرواۓ گئے ٹیسٹ کے متعلق بات چیت کريں

تمام آنکھوں کے معالج این ایچ ایس آنکھوں کے چیک اپ کی پیشکش نہيں کرتے ، ان میں سے کچھ معالج صرف پرائیوٹ معائنے کی پیشکش کرتے ھيں اس ليۓ دیکھيں کہ کیا یہاں این ایچ ایس آنکھوں کا علاج ھے جو آپ جب چاھيں کروا سکيں این ایچ ایس آنکھوں کا معائنہ مفت ھے ان لوگوں کے ليۓ جن کی عمر 60 سال یا اس سے زیادہ ھےآنکھوں کے معالج سے اس بات کی تصدیق کرليں کہ علاج میں آنکھ کی بیماری سے متعلقہ دوسرے ضروری معائنے شامل ھيں جن سے بوڑھے لوگ جلدی متاثر ھوتے ھيں جیسا کہ گلوکوما (آنکھ کی ایسی بیماری جس میں رفتہ رفتہ بینائی جاتی رھتی ھے) ڈائیابیٹک ری ٹینوپیتھی (شوگر کی وجہ سے آنکھ کی پتلی پر جھلی کا آنا) (شوگر کی پیچیدہ قسم) اور ایج-ریلیٹڈ میسکولر ڈیجنریشن (اے ایم ڈی) یعنی عمر کے زیادہ ھونے کی وجہ آنکھ کی پتلی کے پیچھے حساس پردہ کا داغ دار ھونا

یہ بھی ممکن ھے کہ ایک این ایچ ایس آنکھوں کا مفت معائنہ گھر پر ھی کروایا جاۓ اگر آپ کسی بیماری یا معذوری کی وجہ سے آنکھوں کے معالج کے پاس نہ جاسکتے ھوں تاھم (یاد رھے) تمام آنکھوں کے معالج گھر پر خدمات فراھم نہيں کرتے ھيں

جب آپ کا این ایچ ایس آنکھوں کے معائنے کے ليۓ نام درج ھو جاۓ تو آپ استقبالیہ شخص سے کہيں کہ آپ کے پاس نئے چشمے کےپیسوں کے ليۓ مدد کا سرٹیفیکیٹ ھے

آپ کی آنکھوں کے معائنے کے بعد آنکھوں کا معالج نسخہ لکھے گا جو آپ کے معائنے کے نتائج بتاۓ گا اور ان عدسوں کے متعلق بتاۓ گا جن کی آپ کو ضرورت ھے آپ ڈاکٹر سے اپنے نسخے کی ایک کاپی لے سکتے ھيں

اگرآپ مدد کے مستحق ھوۓ تو آپ کو چشموں کی لاگت کے پیسے دے ديئے جائیں گيں

اگر آپ دو چشموں کے جوڑے مانگتے ھيں ایک پڑھنے کے ليۓ اور دوسرا دور کی نظر کے ليۓ تو آپ کو دو رسیدیں دی جائیں گيں

آپ کے ليۓ ضروری نہيں کہ آپ اپنے چشمے اسی معالج سے خریدیں جس سے آپ نے اپنی آنکھوں کا معائنہ کروایا ھے آپ اپنے نسخے کو اپنی پسند کے معالج کے پاس بھی لے جا سکتے ھيں اگر آپ نے معائنے کی رسید وقت پر حاصل نہيں کی اور آپ کے پاس صرف این ایچ ایس فارم ھے اور آپ اپنے چشمے خریدنے کسی اور آنکھوں کے ڈاکٹر کے پاس جاتے ھيں تو آپ کو اس ڈاکٹر سے یہ کہنا پڑے گا کہ وہ آپ کو ان چشموں کی ایک رسید بنادے اوراگر یہ ڈاکٹر آپ کے این ایچ ایس آنکھوں کے معائنے کے فارم کو نہيں قبول کرتا تو اس کا مطلب ھے کہ اس کے پاس رسیدیں ھی نہيں ھيں اس ليۓ آپ کو اپنے آنکھوں کے معالج سے معائنے کی رسید لے لینی چاھيۓ جو آپ کے این ایچ ایس آنکھوں کے معائنے کا ثبوت ھو

رسید کی قیمت عدسوں کی قیمت پر انحصار کرتی ھے جن کی آپ کو ضرورت ھے _ عدسے جتنے زیادہ مضبوط ھونگيں اتنی ھی زیادہ رسید کی قیمت ھوگی رسید ایک آنکھ کے ليۓ بھی ھو سکتی ھے، بائیفوکل لینزز (دو فوکس والے عدسے) ویریفوکل (ایسا عدسہ جو نزدیک درمیانے اور دور تک دیکھنے کے ليۓ استعمال ھوتا ھو) یا کنٹیکٹ لینزز کے ليۓ بھی استعمال ھو سکتی ھے

اگر آپ کے پاس ایک ایچ سی 2 سرٹیفیکیٹ ھے ­­­_ تو آپ کو آپ کی ضرورت کے عدسوں کے ليۓ رسید کی پوری رقم دی جاۓ گی اگر آپ کے چشموں کی لاگت رسید کی رقم سے زیادہ ھے تو فرق والی رقم آپ کو خود سے ادا کرنی پڑے گی

اگر آپ کے پاس ایک ایچ سی 3 سرٹیفیکیٹ ھے ­­­_ تو یہ اس زیادہ سے زیادہ رقم کو ظاھر کرۓ گا جو آپ کو آپ کے چشموں کی لاگت کے ليۓ دے دی جاتی ھے مثال کے طور پر اگر سرٹیفیکیٹ کے مطابق آپ کو 15 پونڈ دینے چاھيۓ اور رسید کی رقم 46.50 پونڈ ھے تو آپ کو آپ کے چشموں کے ليۓ 31.50 پونڈ ديئے جائیں گے

چشموں کی مرمت یا تبدیلی کی لاگت میں ووچر سکیم کے تحت مدد

اگر بیماری کی وجہ سے کوئی نقصان یا خرابی پیدا ھو چکی ھو تو اپنے آنکھوں کے ڈاکٹر سے اس کے متعلق بات کريں شاید یہ ممکن ھو کہ آپ اس سے مدد لے سکیں اگر آپ ایچ سی 2 اور ایچ سی 3 فارم رکھتے ھيں

عام توڑ پھوڑ اور حادثاتی خرابی کو پورا نہيں کیا جاۓ گا اس ليۓ یہ نصیحت کی جاتی ھے کہ دی گئی کسی بھی قسم کی گارنٹی سے فائدہ اٹھائيں جیسا کہ فروخت کے بعد ٹھیک کرنے کی سہولت یا چشموں کی تبدیلی یا فروخت کے ليۓ انشورنس کا انتظام

ھسپتال کی طرف آمدورفت

اگر آپ کے پاس ایچ سی 2 یا ایچ سی 3 سرٹیفیکیٹ ھے تو ھسپتال متعلقہ سفری لاگت کو واپس ادا کرنے کے ليۓ ذمہ دار ھو گا اس ليۓ ان سے ھمیشہ سفر کرنے سے پہلے بات کرليں اگر آپ کے ذھن میں اس مدد کے بارے میں سوالات ھيں جس کے آپ اھل ھو سکتے ھيں

اگر طبعی وجوھات کی بنا پر آپ کو سفر کے ليۓ کسی کو ساتھ لے جانے کی ضرورت ھے تو آپ کے ساتھ سفرکرنے والے ساتھی کے اخراجات صرف اسی صورت میں مانگيں جا سکتے ھيں اگر معالج یا متعلقہ حفظان صحت کے ماھر کی راۓ بھی اس ساتھی کی ضرورت کی تصدیق کرۓ

ھمیشہ سفر سے پہلے اس بات کا یقین کرليں کہ آپ کے پاس ضروری سفری اجازت نامہ موجود ھے براۓ مہربانی یاد رکھيں کہ یہ سرٹیفیکیٹس اس صورت میں استعمال نہيں ھونگيں اگر آپ کسی مریض کو ھسپتال میں دیکھنے جا رھے ھيں

جس وقت آپ سفر کرنا چاھتے ھوں اس وقت آپ کو سفر کے ليۓ نہایت ھی سستے ذرائع آمدورفت کا انتخاب کرنا چاھيۓ یہ ھسپتال والے فیصلہ کريں گیں کہ سفر کے ليۓ کیا ضروری ھے اس کے ليۓ وہ پبلک ٹرانسپورٹ ، ذاتی کار کا استعمال اس بنیاد پر کہ آپ کو پٹرول کی لاگت دی جاۓ گی اور اپنی مرضی کی مختلف کار کی سکیموں کو بھی اھمیت دے سکتے ھيں اس میں ٹیکسیز شامل نہيں ھونگيں اگر ٹیکسی ھی سفر کا واحد ذریعہ نظر آتی ھے تو آپ اس کو استعمال کر سکتے ھيں لیکن پھر بھی آپ کو سفر سے پہلے ھسپتال والوں سے بات چیت کرنی ھوگی

اگر آپ کو یہ مشکل لگتا ھے کہ آپ پہلے سفر کی ادائیگی کرئیں اور پھر بعد میں اس کو کلیم کرئیں تو آپ ھسپتال والوں سے پہلے ھی اس بارے میں بات کرليں وہ آپ کو ایڈوانس ادائیگی کرنے کے متعلق غور کرسکتے ھيں

ھمیشہ اپنے مستحق ھونے کے ثبوت کے طور پر اپنا ایچ سی 2 یا ایچ سی 3 فارم اپنے پاس رکھيں

ایک ایچ سی 2 سرٹیفیکیٹ آپ کو ایک مناسب لاگت کی مکمل واپسی کا مستحق بناتا ھے

ایک ایچ سی 3 سرٹیفیکیٹ اس بات کی نشاندھی کرتا ھے کہ آپ اپنی آمدورفت کی لاگت میں کیسے اپنا حصہ ڈاليں گے جب بھی آپ ھسپتال جائیں گے مثال کے طور پر اگر ایچ سی3 یہ نشاندھی کرتا ھے کہ آپ کو 10 پونڈ ادا کیۓ جاتے ھيں اور آپ کی سفری لاگت 15پونڈ ھے تو ھسپتال آپ کو خرچ کیے ھوۓ باقی 5 پونڈ ادا کرۓ گا

اگر آپ پچھلے 3 ماہ سے علاج کے ليۓ ادائیگی کررھے ھيں اور اب آپ سوچتے ھيں کہ اس سکیم کے تحت آپ اپنے خرچے ميں مدد کے مستحق ھو چکے ھيں تو کیا کیا جاۓ ؟

اگر آپ کے مالی حالات تبدیل نہيں ھوۓ جب سے آپ ھسپتال کی آمدورفت ،نئے چشموں اور دانتوں کے علاج کے ليۓ ادائیگی کررھے ھيں، تو آپ دعوی کرنے کے قابل ھو سکتے ھيں اپنی ادا کی ھوئی رقم کی واپسی کے لیۓ بالکل اسی وقت جب آپ ایچ سی1 فارم واپس کرئیں گیں ادائیگی کی واپسی کے ليۓ ایچ سی 5 فارم کے ليۓ کہيں اور اسے اپنی درخواست کے ساتھ ڈال کر بیجھ دیں آنکھوں، دانتوں کے ڈاکٹر یا ھسپتال والوں کے پاس ایچ سی 5 فارم کی کاپی ھو سکتی ھے

ھیلتھ بینیفٹ ڈویژن والے اس بات کا انداذہ لگائیں گے کہ آپ اس سکیم کے تحت مدد حاصل کرنے کے اھل ھو یا نہيں اور آپ کو بتایا جاۓ گا اگر آپ کو کسی قسم کی ادائیگی کی واپسی کی جاۓگی

واپسی کے دعوی کے ليۓ 3 ماہ کا وقت ھوتا ھے اگر کچھ ایسے حالات ھيں کہ آپ کو دعوی کرنے میں دیر ھو گئی ھے تو اس وقت کی مدت بڑھائی بھی جاسکتی ھے

نوٹ

وہ لوگ جو اپنی ریٹائرمنٹکی کی عمر سے آگے کام کر رھے ھيں ورکنگ ٹیکس کریڈٹ کا دعوی کرنے کے قابل ھو سکتے ھيں کچھ حالات میں وہ صحت پر ھونے والے خرچوں میں مدد حاصل کرسکتے ھيں مزید معلومات کے ليۓ ٹیکس کریڈٹ ھیلپ لائن سے رابطے کے ليۓ اس نمبر پر فون کرئيں3900 300 0845 یا منی کوم 3909 300 0845 دونوں نمبر لوکل کال کے ریٹ پر ھيں

اگر آپ یہ معلومات ایک بڑی اشاعت میں حاصل کرنا چاھيں تو اس نمبر پر کال کرئيں

66 99 00 0800 (فری کال ) یا ایج کنسرن فری پوسٹ(ایس ڈبلیو بی 30375 )،ایش برٹن، ڈیون ٹی کیو13، 7 ذیڈذیڈ پر خط لکھیں

ایج کنسرن انگلینڈ کے متعلق مزید معلومات اس ویب سائٹ سے حاصل کريں

www.ageconcern.org.uk

مہربانی فرما کر یاد رکھيں کہ اس کتابچے میں نام والی ایجنسیاں، کمپنیاں، چیزیں،خدمات یا اشاعتوں کی شمولیت ایج کنسرن کی طرف سے اجازت نامے یا تصدیق کے متبادل قرار نہيں پاتیں خصوصاّ ھر کوشش درستگی کو یقینی بنانے کے لیۓ کی جاتی ھے تاھم ایج کنسرن کو غلطیوں اور لفظوں کے مٹے ھونے کے ليۓ ذمہ دار نہيں ٹہرایا جاسکتا

تمام حقوق محفوظ ھيں ایج کنسرن انگلینڈ کی اجازت سے ایج کنسرن تنظیموں اور گروپوں کی مدد سے یہ پرچہ پورا یا مختلف حصوں میں نہ تبدیل ھونے والے فارم پر دوبارہ بنایا جاسکتا ھے ایج کنسرن انگلینڈ کی طرف سے پہلے سے طے شدہ لکھے ھوۓ معاھدے کی منظوری کے بغیر کوئی بھی چھپائی کسی بھی صورت نہيں ھو سکتی

This document was provided by Age Concern, May 2005. www.ageconcern.org.uk