Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

این_ایچ_ایس_صحت_کی_دیکھ_بھال:عدم _موافقت_کے مسائل_کا_حل
NHS health care: Resolving disagreements

اگر این ایچ ایس کيئر جاری رکھنے کے لیۓ آپ کو اس کی اھلیت کے معیار پر پورا اترنے میں زیر غور نہیں لایا جاتا یا ضرورت کے مطابق نرسنگ کیئر کا گروہ آپ کا اندازہ لگا چکا ھو اور اس سے رضا مند نہ ھو ، تو آپ کو چاھیۓ کہ اس کے متعلق سب سے پہلے پی سی ٹی (پرائمری کيئر ٹرسٹ) کے متعلق مینیجر سے بات چیت کریں وھاں این ايچ ایس صحت کی دیکھ بھال کو جاری رکھنے کے لیۓ ذمہ دار مینیجر ھو گا اور ایک نرسنگ کیئر کوآرڈینیٹر ذمہ داری کے ساتھ آر این سی سی (رجسٹرڈ نرسنگ کیئر کنٹری بیوشن) کے لیۓ تخمینہ لگاۓ گا

اگر پی سی ٹی کے ساتھ بات چیت مسئلے کو حل نہیں کرتی تو آپ کے پاس درخواست دینے کے تین اختیارات ھوتے ھیں ایک آزادانہ معائنہ یا این ایچ ایس شکایات کے طریقہ کار کے مطابق ایک باقاعدہ شکایت لکھوائیں یا دونوں کام کریں

آزادانہ معائنہ

آپ اپنے فیصلے کے آزادانہ معائنے (آئی آر) کے لیۓ مخصوص ایس ایچ اے (سٹریٹیجک ھیلتھ اوتھاریٹیز)کو درخواست لکھ کردے سکتے ھیں اگر :

● آپ اس فیصلے سے رضامند نہیں ھیں کہ آپ کی ضروریات ھیلتھ کیئر کو جاری رکھنے کے لیۓ لوکل اھلیت کے معیار کو پورا نہیں کرتیں

● نرسنگ کيئر کو آرڈینیٹر کے دوبارہ تخمینہ لگانے کے بعد بھی آپ نرسنگ گروہ سے رضامند نہیں کہ آپ کا تعین کیا جا چکا ھے

آپ کو معائنے کے لیۓ اپنے درخواست دینے کے حق کے متعلق ضرور آگاہ ھونا چاھیۓ جب آپ کو آپ کے متعلق اندازہ لگاۓ گئے نتائج کے متعلق مطلع کیا جاتا ھے

آپ صرف اس صورت میں آئی آر (آزادانہ معائنے )کا استعمال کر سکتے ھیں اگر مندرجہ ذیل کے متعلق آپ مطمعن نہیں ھیں

● اس طریقہ کار کے متعلق جس کو استعمال کرتے ھوۓ پی سی ٹی فیصلے تک پہنچتا ھے کہ آیا آپ اھلیت کے معیار کو پورا کرتے ھیں یا نہیں

● فیصلے سے متعلق معیار کی درخواست

یہ راستہ استعمال نہیں کیا جا سکتا اگر آپ ان کے معیار کے پیمانے سے رضا مند نہیں ھیں

معائنہ کرنے والے افراد ایس ایچ اے کی طرف سے اکٹھے کيۓ جاتے ھیں جو پی سی ٹی سے تعلق رکھتے ھیں ایس ایچ اے کو معائنہ کرنے والے افراد اکٹھے نہیں کرنے پڑتے جب گورنمنٹ انھیں ھدایت دیتی ھے اگر لوگوں کی تخمینہ لگائی گئی ضروریات اھلیت کے معیار کے پیمانے پر پورا نہیں اترتیں تو آپ معائنہ کرنے والے افراد کو اکٹھا نہ کرنے کا حق رکھتے ھیں فیصلہ کرنے سے پہلے پی سی ٹی کو معائنہ کرنے والے گروہ کے چیرمین کے فیصلے سے رجو‏ع کرنا چاھیۓ اگر آپ کی درخواست نا منظور ھو جاتی ھے تو آپ اس نا منظوری کی وجہ پر لکھی ھوئی تفصیلات ضرور حاصل کریں اور این ایچ ایس کی شکایات کے طریقہ کار کے تحت اپنے حقوق کی یاد دھانی کروائیں

اگر ایک پینل (گروہ) کا تعین ھو جاتا ھے تو آپ کو وکیل (ایڈووکیٹ) کرنے کا حق حاصل ھے مثلا ایک خود مختار شخص جو آپ کے نقطہ نظر کی وضاحت کو پینل کے آگے پیش کرنے میں آپ کی مدد کر سکے

مقصد صرف یہ ھونا چاھیۓ کہ درخواست دائر ھونے کے دو ھفتے کے اندر نظر ثانی کا عمل مکمل ھو جاۓ اگر آپ ھسپتال میں ڈسچارج ھونے کا انتظار کر رھے ھیں تو آپ کو اس وقت تک ھسپتال میں رھنے کا حق ھے جب تک معائنے کا عمل مکمل نہیں ھو جاتا

پینل (گروہ) کا کام نصیحت دینا ھے تاھم جس وقت تک اس کے فیصلے باقاعدہ طور پر بند نہیں ھو جاتے امید کی جاتی ھے کہ اس کی تمام سفارشات قبول ھو جائیں گی لیکن بہت کم حالات ایسے ھوتے ھیں

معائنے کے نتائج، وجوھات کے ساتھ سٹریٹیجک ھیلتھ اوتھاریٹیز (ایس ایچ اے) کے ساتھ لکھ کر کمیونیکیٹ (بات چیت) ھونے چاھيۓ اس شخص کے لیۓ جس نے معائنے کی درخواست کی (یہ کام مریض، رشتہ دار، یا دیکھ بھال کرنے والا کرسکتا ھے )اور کوئی بھی دوسری پارٹی جیسے پی سی ٹی (پرائمری کيئر ٹرسٹ) ھوسپٹل ٹرسٹ، ھوسپٹل کنسلٹینٹ، جی پی اور دوسرے متعلقہ خصوصی ھسپتال والے کرسکتے ھیں

این ايچ ایس شکایات کا طریقہ کار

● اگر آپ فیصلے کو چیلنج کرنے کی خواھش رکھتے ھیں تو آپ کو این ایچ ایس شکایات کا طریقہ کار استعمال کرنا چاھیۓ :

● ان کی درخواست کی بجاۓ اھلیت کے معیار کے موضوع پر؛

● آزادانہ معائنے کے فیصلے کو قبول نہ کرتے ھوۓ؛

● کيئر ھوم میں این ایچ ایس کیئر کو جاری رکھنے کے لیۓ فیصلہ مکمل رقم مہیا نہیں کرتا ، اوپر دی گئی صورتوں کے تحت آپ ایک دفعہ معائنے کے طریقہ کار سے گزر چکے ھوں

پیشنٹ ایڈوائس اینڈ لی آئزن سروس (پی اے ایل ایس) این ایچ ایس کی شکایات کے طریق کار کے متعلق آپ کے لوکل پرائمری کیئر ٹرسٹ(پی سی ٹی ) کو معلومات دے سکتی ھے اگر آپ آفیشل کمپلین (شکایت) درج کروانے میں اپنی مدد کے لیۓ ایک خود مختار ایڈووکیٹ کرنا چاھتے ھیں تو آپ کی پیشنٹ ایڈوائس اینڈ لی آئزن سروس (پی اے ایل ایس) اس قابل ھونی چاھيۓکہ آپ کو انڈیپینڈنٹ کمپلینٹس اینڈ ایڈووکیسی سروس کے متعلق معلومات فراھم کرے آپ کی لوکل ایج کنسرن بھی ایڈووکیسی سے آپ کی مدد کرسکتی ھے این ایچ ایس براہ راست بھی آپ کو یہ بتا سکے گی کہ آپ کیسے اپنے لوکل پی اے ایل ایس کے ساتھ رابطہ کریں

آپ پی سی ٹی کے چیف ایگزيکٹیو کو تحریری شکایت دے سکتے ھیں اور این ایچ ایس کے شکایات طریقہ کار کو استعمال کرتے ھوۓ کی گئی تفتیش کے متعلق پوچھ سکتے ھیں آپ کو 20 ورکنگ دنوں کے اندر اپنی لکھی ھوئی شکایت کا جواب وصول ھوجانا چاھیۓ آپ کو یہ مشورہ بھی دیا جاتا ھے کہ اگر آپ جواب سے نا خوش ھیں تو آپ آزادانہ معائنے کے لیۓ کہہ سکتے ھیں یہ اس آزادانہ معائنے کے فیصلے کی طرح نہیں ھے جو سیکشن 7.1 میں (لوکل) مقامی دیکھ بھال جاری رکھنے والے معائنے کے افراد نے کیا ھے

این ایچ ایس شکایات طریقہ کار کے آزادانہ معائنے کا مرحلہ ھیلتھ کیئر کمیشن (ایچ سی )کی ذمہ داری بن گیا تھا جب نیشنل ھیلتھ سروس (شکایات) 2004 ریگولیشنز (باضابطہ ھدایات) کو 30 جولائی 2004 میں لاگو کیا گیا انگلینڈ میں ایچ سی (ھیلتھ کیئر کمیشن)این ایچ ایس ، انڈیپینڈنٹ ھیلتھ کیئر اور وولینٹیری ھیلتھ کیئر کا خود مختار ضابطہ ھے اور زیر تفتیش معاملے میں پرائمری کیئر ٹرسٹ (پی سی ٹی) اور سٹریٹیجک ھیلتھ اوتھاریٹیز (ایس ایچ اے) کے ساتھ وفاداریاں اور تعلق نہیں رکھتا شکایات طریقہ کار کے آئی آر (آزادانہ معائنے) مرحلے میں سچی آزادی لانے کے لیۓ یہ تبدیلی لائی گئی ھے

آزادانہ معائنے میں تین مراحل شامل ھو سکتے ھیں _ آپ کی شکایت کا ابتدائی معائنہ اور ایچ سی (ھیلتھ کیئر کمیشن) کمپلینٹس ٹیم کے ممبران کی طرف سے جوابی الفاظ ؛ کہ اس کی تفتیش ضروری سمجھی جانی چاھیۓ اور آخر میں ری ویو پینل کے لیۓ درخواست دینے کا حق جامع کتابچے میں بہت زیادہ تفصیل کے ساتھ اس کی وضاحت کی جاتی ھے یہ کتابچہ "ان ھیپی ود دی وے یور کمپلینٹ ھیزبن ھینڈلڈ بائی دی این ایچ ایس؟"

“Unhappy with the way your complaint has been handled by the NHS?’ _

ايچ سی ھیلتھ کيئر کمیشن کی طرف سے تیار کیاگیاھے یہ کتابچہ جو کہ ایک آزادانہ معائنے کی درخواست فارم شامل کرتا ھے ایچ سی ویب سائٹ پر اس کی خصوصیات دیکھیۓ (دیکھیۓ سیکشن 8.1 ) اس کتابچے کو حاصل کرنے کے لیۓ آپ مندرجہ ذیل پر ای میل کریں

[email protected]

یا کمپلینٹس ھیلپ لائن نمبر پر 3012 601 0845 فون کریں جو شکایات ایچ سی سے حل نہیں ھو سکتیں انھیں ھیلتھ سروس اوم بڈس مین کی طرف بھیجا جا سکتا ھے

ھیلتھ سروس اوم بڈس مین

اگر آپ ابھی بھی ایک آئی آر سے مطمعن نہیں ھوۓ تو آپ اس مسئلے کو ھیلتھ سروس اوم بڈس مین کے حوالے کرسکتے ھیں

اوم بڈس مین ان شکایات کے متعلق تفتیش کرسکتا ھے

● غیر تسلی بخش سروس

● سروس حاصل کرنے میں یا مہیا کرنے میں وہ حقوق نہ ملیں جن کے آپ حق دار تھے

● انتظامیہ کی کمزوریاں

● این ایچ ایس کے ماھرین کی طرف سے دی گئی کیئر (دیکھ بھال)

اوم بڈس مین ھر شکایت کی تفتیش نہیں کرتی پہلے اوم بڈس مین آپ کی شکایت کو دیکھے گی اور امید کرے گی کہ آپ کی شکایت مقامی طے کردہ مقاصد اور آزادانہ معائنے کے مراحل پی سی ٹی یا این ایچ ایس ٹرسٹ کی طرف سے مکمل کرچکی ھے سواۓ اس صورت کے ایسی امید رکھنا غیر مناسب ھے کہ آپ کے لیۓ ایسا کیا جاۓ گا

اگر آپ کی شکایت کی تفتیش کرنے کا فیصلہ ھو جاتا ھے ، تو مکمل تفتیش کی جاتی ھے جو بہت سے مہینے لے سکتی ھے تفتیش مکمل ھو جانے کے بعد آپ کو اور این ایچ ایس کے مرکزی دفتر کو دریافت کی گئی معلومات کی رپورٹ بھیجی جاۓ گی اگر آپ کی شکایت برحق پائی جاتی ھے تو اوم بڈس مین اس کے لیۓ معذرت یا کوئی دوسراحل تلاش کرۓ گی

This document was provided by Age Concern, May 2005. www.ageconcern.org.uk