Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

کمیونٹی کیئر کی تیاری
Preparing for a Community Care

خلاصہ

اس شیٹ میں کچھ نوٹس دیئے گئے ھیں جو لرننگ ڈس ایبیلٹی رکھنے والے لوگوں کے متعلق اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کے متعلق ھیں جب وہ کمیونٹی کیئر اسسمنٹ جاتے ھیں

● کون اسسمنٹ کر سکتا ھے ؟

● اسسمنٹ میٹنگ سے پہلے

● اسسمنٹ میٹنگ کے بعد

ڈسکرپشن (وضاحت)

کون ھے جو اسسمنٹ کر سکتا ھے ؟

اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا وہ مدد حاصل نہیں کر رھے جس کی آپ کو ضرورت ھے تب سوشل سروسز کے لیۓ بہت ضروری ھے کہ وہ آپ کو مدد یا خدمات مہیا کرے

سوشل سروسز دیکھے گا کہ وہ شخص کس قسم کی مدد چاھتا ھے

سوشل سروسز اس سے پہلے یہ فیصلہ کر سکتی ھے کہ کیا خدمات مہیا کی جاسکتی ھیں تو وہ پوری طرح اسسمنٹ کرے گی 18 سال یا اس سے زیادہ عمر والے لوگوں کے لیۓ یہ کمیونٹی کیئر اسسمنٹ کہلاتا ھے

ایک کیئر کرنے والا بھی اسسمنٹ کر سکتا ھے اس کو کیئررز اسسمنٹ کہتے ھیں

اسسمنٹ کرتے وقت اس شخص کی تمام ضروریات کو پیش نظر رکھنا چاھیۓ جو یہ ھیں :

● رھائش (اکاموڈیشن)

● ھیلتھ کیئر

● پرسنل کیئر

● سوشل نیڈز

● ایمپلائمنٹ

● ایجوکیشن

● فنانس

اسسمنٹ آپ کے گھر میں ، ھیلتھ سنٹر یا سوشل سروس سنٹر میں کی جا سکتی ھے ایک سوشل ورکر یا کیئر مینیجر عام طور پر اسسمنٹ کرتا ھے لیکن دوسرے لوگ بھی اس میں شامل ھو سکتے ھیں ، جیسا کہ ڈاکٹر ، نرس ، یا پیشہ ورانہ تھراپسٹ

اسسمنٹ میٹنگ سے پہلے

سوشل سروسز کو یہ یقین دھانی کروانی چاھیۓ کہ آپ اپنی اسسمنٹ میں حصہ لے سکتے ھیں اگرچہ آپ کو یہ نہیں کرنا پڑتا یا آپ یہ نہیں کرنا چاھتے

تاھم اگر آپ اس میں حصہ لیں تو آپ جو خدمات چاھیں وہ خدمات حاصل کر سکتے ھیں

اپنے ساتھ اپنی پوری تفصیل لے جائیں اور جو خدمات حاصل کرنا چاھتے ھیں کوئی ثبوت جو آپ مہیا کر سکتے ھیں جو آپ کے کلیم کی تائید کرتا ھو (مثال کے طور پر اپنے جی پی کی طرف سے مدد کا لیٹر ، تھراپسٹ ، دوست ، فیملی ، کیئرر ، وکیل کی طرف سے لیٹر )

اگر آپ کا کوئی سوال ھے تو آپ کو یہ لکھ لینا چاھیۓ اس لیۓ کہ وہ آپ پوچھنا بھول نہ جائیں آپ بذات خود اپنے طور پر میٹنگ پر جا سکتے ھیں لیکن یہ ایک اچھا خیال ھے کہ آپ اپنے ساتھ اپنے دوست فیملی ممبر یا وکیل کو لے جائیں

اگر آپ کے ساتھ جانے کے لیۓ کوئی نہیں ھے لیکن آپ کو اسسمنٹ کے دوران مدد کی ضرورت ھے تب آپ لوکل ایڈووکیسی آرگنائزیشن یا وولینٹیری (رضاکارانہ) گروپ سے رابطہ کر سکتے ھیں

اگر آپ کو خاص زبان یا گفتگو کی ضرورت ھے مثال کے طور پر اگر آپ کو ایک ترجمان کی ضرورت ھے تو آپ کو اس کے متعلق بہت پہلے سے سوشل سروسز کو بتا دینا چاھیۓ تاکہ آپ کے لیۓ اس کا کوئی بندوبست کیا جا سکے

اسسمنٹ میٹنگ کے بعد

جب آپ کی اسسمنٹ مکمل ھو جاتی ھے تو اس کو لکھ لینا ھوگا

تو آپ کو چاھیۓ

کہ آپ مکمل شدہ اسسمنٹ کی ایک کاپی اور کیئر پلان کی کاپی طلب کریں (جس میں یہ وضاحت ھو گی کہ آپ کو کونسی سوشل سروس میہا کی جائیں گی) یہ آپ کو وقت مہیا کرے گا کہ اگر آپ چاھیں تو آپ اس کے متعلق سوچیں اور دوسروں کے ساتھ اسے ڈسکس کرسکیں

آپ کو اپنے حقوق کے متعلق معلوم ھونا چاھیۓ اگر آپ اس سے اتفاق نہیں کرتے کسی بھی چیز سے جو اسسمنٹ میں لکھی گئی ھے یا آپ نے جن سروسز کا مطالبہ کیا ھے ان سے آپ کو انکار کیا جاتا ھے تو آپ اس کی شکایت کر سکتے ھیں کمیونٹی کیئر اسسمنٹ کاروائی کی ایک کاپی حاصل کر سکتے ھیں اور سوشل سروس شکایت کے متعلق کاروائی کرنے کے لیۓ ایک کاپی حاصل کر سکتے ھیں

کسی چیز پر بھی دستخط نہ کریں جب تک آپ یقین نہ کر لیں کہ یہ وھی ھے جس کی آپ کو ضرورت ھے اگر آپ کو کسی دوسرے سے بات کرنے کی ضرورت ھے ایسا کرنے سے پہلے انتظار کریں

ڈیون ٹوٹل کمیونی کیشن پروجیکٹ نے " مائی لائف " – "مائی پلان" کے نام سے بکس شائع کی ھیں جو ان لوگوں کی مدد کے لیۓ ھے جو سخت ترین ڈس ایبیلٹی کا شکار ھیں

1. اسسمنٹ ۔ اس میں دیکھا جاتا ھے کہ ایک شخص جو ڈس ایبیلٹی کا شکار ھے اس کو کس مزید چیز کی ضرورت ھے اور اس کو کون سی سروسز اس کی ضروریات پورا کرنے کے لیۓ مہیا کی جا سکتی ھیں

2. کیئر مینیجر ۔ یہ ایسا شخص ھوتا ھے جو لرننگ ڈس ایبیلٹی رکھنے والے شخص

کے لیۓ سروسز کو اکٹھا کرتا ھے ان کا انتظام کرتا ھے اور ان کو لکھتا ھے

3. ایڈووکیٹ ۔ یہ ایسا شخص ھوتا ھے جو کسی شخص کی مدد کرتا ھے کسی دوسرے شخص سے اس کے بارے میں خیالات اور خواھشات کو جان کر

ویب لنکس :

ڈیون ٹوٹل کمیونی کیشن پروجیکٹ – "مائی لائف " یا "مائی پلان" ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ

http://www.learningdisabilitydevon.org.uk/symbols/easyto-readinfo.htm

This document was provided by Mencap, http://www.mencap.org.uk