Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

بوڑھے لوگوں کے ليۓ این ایچ ایس کی خاص خدمات
Special NHS Services for older people

صحت کی بہتری اور بری صحت سے بچاؤ ، صحت کی دیکھ بھال کے اھم پہلو ھيں بوڑھے لوگوں کے ليۓ صحت مند اورخود مختار زندگی کو جاری رکھنے کے لیۓ سہارے اور مدد کے بہت سے اقدامات پیش کیے جا چکے ھيں

60 سال سے زیادہ عمروالوں کےليۓ _ مفت (پریسکرپشن) نسخہ جات

کوئی بھی شخص جس کی عمر 60 سال ھے یا اس سے زیادہ ھے اسے این ایچ ایس کے نسخے کے ليۓ ادائیگی نہيں کرنی پڑتی ھے آپ کی اھلیت کی تصدیق کے لیۓ آپ کو نسخے کے پیچھے دستخط کرنے کے ليۓ کہا جاسکتا ھے

60 سال سے زیادہ عمر والوں کے ليۓ _ مفت این ایچ ایس آنکھوں کا معائنہ

کوئی بھی شخص جسکی عمر 60 سال یا اس سے زیادہ ھے اسے مفت این ایچ ایس آنکھوں کے معائنے کا حق دیا جاتا ھے عام طور پر یہ تجویز کی جاتی ھے کہ بالغان ھر 2 سال بعد معائنہ کروائیں اور جن کی عمر 70 سال یا اس سے زیادہ ھے وہ ھر 12 مہینوں کے بعد معائنہ کروائیں آنکھوں کے ڈاکٹر انفرادی ھدایات میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو استعمال کرسکتے ھيں آنکھوں کے معائنے کے دھراۓ جانے کے عمل کے لیۓ

کچھ آنکھوں کے ڈاکٹر صرف پرائیویٹ آنکھوں کے معائنے کی پیشکش کرتے ھيں ۔ اس لیۓجب آپ ان کے پاس اپنی ملاقات کے لیۓ درج ھوں تو یقین کرلیں اس بات کا کہ اس وقت آپ این ایچ ایس آنکھوں کا معائنہ کروا رھے ھیں اور آپ کو یہ بھی دیکھ لینا چاھیۓ کہ کیایہ ڈاکٹرز معائنوں کے تمام سلسلے شامل کررھے ھیں

ان حالتوں کے لیۓ معائنے جیسا کہ گلوکوما اور دوسری آنکھوں کی بیماریاں جو زیادہ تر بوڑھے لوگوں میں پائی جاتیں ھيں خاص طور پر زیادہ اھم ھيں افریقن کیریبین علاقے کے لوگ یا ذیابیطس والے یا جو گلوکوما کی بیماری رکھتے ھيں ان کو آنکھوں کے مسائل کا سامنا کرنے کا زیادہ خدشہ ھوتا ھے

اگر آپ کو چشموں کی ضرورت ھے تو آپ کو اس ڈاکٹر سے خریدنے کے ليۓ مجبور نہيں کیا جاسکتا جو آپ کی آنکھوں کا معائنہ کرتا ھے آپ اپنے نسخے کے متعلق کہہ سکتے ھيں اور اسے کسی دوسرے آنکھوں کے ڈاکٹر کے پاس لے جاسکتے ھیں جو کہ سستے چشموں کی ایک تعداد یا چشموں کے وسیع انتخاب کی پیشکش کر سکتا ھے

این ایچ ایس آنکھوں کے معائنے اور کوئی بھی نظر سے متعلق معاملات کے متعلق مزید معلومات کے لیۓ دی روئل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف دی بلائنڈ ( آر این ای بی ) سے رابطہ کريں اور " مزید معلومات " کا حصہ دیکھیں

75 سال سے زیادہ عمر رکھنے والوں کی صحت کا معائنہ :

اگر آپ 75سال سے زیادہ عمر کے ھيں اور آپ کو ایک سال یا اس سے زیادہ عرصے سے پريکٹس ٹیم کے ممبر ( ڈاکٹر ) سے ملنے کی ضرورت نہیں پڑی ، تو آپ مشورہ دینے والے ڈاکٹر (کنسلٹنٹ)سے اپنی عام صحت کے متعلق یا کوئی بھی صحت سے متعلق دوسرے معاملات کے لیۓ درخواست کی خواھش کر سکتے ھیں

اگر طبی وجوھات کی بنا پر لوکل پریکٹس کے پاس جانے میں مشکل محسوس کریں تو ایسی صورت میں ڈاکٹر کو گھر آ کر دیکھنے کی پیشکش کر دینی چاھیۓ

75 سال سے زیادہ عمر رکھنے والوں کی ادویات کے استعمال کے جائزے :

نیشنل سروس فریم ورک فار اولڈر پیوپل تجویز دیتا ھے ایک مفت سالانہ ادویات کے معائنے کے لیۓ ان تمام لوگوں کے لیے جن کی عمر 75 سال سے زیادہ ھے اور اس کے ساتھ ساتھ ھر چھٹے مہینے ایسے ھی ایک معائنے کی ان لوگوں کے لیۓ جو معمول میں چار یا اس سے زیادہ ادویات کا استعمال کر رھے ھیں

بہت سی پی سی ٹیز ( پرائمری کیئر ٹرسٹ) تنظیمیں ادویات کے استعمال کے اس جائزے پر ، مقامی رھنمایوں سے رضا مند ھو رھیں ھيں اپنے جی پی یا فارماسسٹ (ادویات بیچنے والے) سے اس مقامی رھنمائی کے متعلق پوچھیۓ

اگر آپ کو معائنے کے لیۓ بلایا جاتا ھے اور اگر آپ "فوکس اون یور میڈیسن" کے کتابچے کی ایک کاپی رکھتے ھیں تو آپ اس کے متعلق پوچھ سکتے ھیں یہ کتابچہ آپ کی مدد کے لیۓ تیار کیا گیا ھے اس سے آپ اپنے معائنے کے لیۓ تیار ھوتے ھیں اور بتاۓ گئے سوالات کے متعلق پوچھ سکتے ھیں اور آپ جو چاھيں پوچھ سکتے ھیں ان ادویات کے متعلق جنہيں آپ استعمال کر رھے ھیں

65 سال سے زیادہ عمر والوں کے لیۓ مفت " فلو امیونائز یشن"

پیچیدگیاں جیسا کہ نمونیہ یا سانس کی نالیوں میں شدید ورم کی وجہ سے فلو جیسی متعدی بیماری کا حملہ ھو سکتا ھے اسی لیۓ گورنمنٹ پالیسی فلو / زکام کے خلاف سالانہ امیونی امیونائز یشن (حفاظت) کی پیشکش کرتی ھے ان تمام لوگوں کو جنکی عمر 65 سال یا اس سے زیادہ ھے یہ پیشکش جوان لوگوں کو بھی کی جاتی ھے لمبے عرصے کی خاص صورتحال یا کم ترین حفاظتی نظام کی وجہ سے مثال کے طور پر کینسر کے علاج کے لیۓ یا ان لوگوں کے لیۓ جو سٹیرائيڈ ادویات (کسی بیماری میں فوراّ آرام پہنچانے والی ادویات) کا استعمال کررھے ھیں عام طور پر آپ کے لوکل پریکٹس (مقامی ڈاکٹر) کی طرف سے آپ کو بلایا جاتا ھے فلو سے بچاؤ کا انجیکشن لگوانے کے لیۓ گرمیوں کے آخر میں یا خزاں کے شروع میں

65 سال سے زیادہ عمر والوں کے لیۓ نمونیے کے خلاف مفت امیونائز یشن

امیونائز یشن آپ کو بیماری کے خلاف بچاؤ دے سکتی ھے جیسے کہ نمونیے، سیپٹی سیمیا (پیپ والا خون پیدا کرنے والی بیماری) بیکٹیریل مینن گیٹس (ایک جراثیم سے ھونے والا گردن توڑ بخار جو دما‏غ میں ورم کی وجہ سے ھوتاھے) بیماریوں میں جو بیکٹیریا (جراثیم) کی وجہ سے ھوتیں ھیں اوریہ" سیپٹریپٹوکوکس نیمونیز" کہلاتیں ھیں اس سے بچاؤ کا انجیکشن عام طور پر " نیمیو" کا انجیکشن کہلاتا ھے 2003 سے اس انجیکشن کی پیشکش 80 سال یا اس سے زیادہ عمر والے لوگوں کو کی جاچکی ھے جن کی عمر75 سال سے زیادہ ھے انہيں 2004 سے اور 2005 میں 65 سال یا اس سے زیادہ عمر والے لوگوں کو اس انجیکشن کی پیشکش کی جاۓ گی نیمیو کا انجیکشن ھر سال لگوانا ضروری نہیں ھے اگر آپ اس انجیکشن کے متعلق مزید جاننا چاھیں تو آپ اپنے مقامی پريکٹس (ڈاکٹر) یا این ایچ ایس کو براہ راست فون کریں اور خاص کتابچے کے متعلق پوچھیں

چھاتی کے کینسر اور دوسرے کینسرز کے لیۓ معائنے :

50 سال اور 70 سال کے درمیان عمر رکھنے والی عورتوں کو این ایچ ایس بریسٹ سکرینگ پروگرام کے تحت معائنے کے لیۓ بلایا جاتا ھے اگر آپ کی عمر 70 سال سے زیادہ ھے تو خودبخود آپ کو نہیں بلایا جاۓ گا لیکن آپکی درخواست پر ھر تیسرے سال معائنہ کروانےکا حق رکھتی ھے اپنے لوکل یونٹ اور بریسٹ سکرینگ پروگرام کے متعلق مزید معلومات کے لیۓ این ایچ ایس سے براہ راست رابطہ کریں

50 سال اور 64 سال کے درمیان عمر رکھنے والی عورتوں کو رحم (بچہ دانی) کے ممکنہ کینسر کی تشخیص کے لیۓ ھر پانچوے سال بلایا جاتا ھے

گورنمنٹ 2006 سے 60 سال کی عمر سے متعلق مرد اور عورتوں کے لیۓ سکرینگ پروگرام میں آنتوں کے کینسر کی تشخیص کے مرحلے کے شروع ھونے کی امید رکھتی ھے

صحت مند رھنے کے لیۓ سرگرمیاں :

بہت سی لوکل اتھارٹیز (مقامی با اختیار ادارے) اپنے پی سی ٹیز (پرائمری کيئر سنٹرز) کے ساتھ مل کر تفریح کے لیۓ بناۓ گئے مراکز اور دوسری کھیلوں کی جگہوں پر مختلف سرگرمیوں کے سلسلے پیش کررھے ھیں خاص طور پر ان بوڑھے لوگوں کےلیۓ جو اپنی صحت اور توازن کو بہتر کرنا چاھتے ھیں اور اپنے جسم کی لچک کو برقرار رکھنا چاھتے ھيں یہ ادارے لوگوں کو ان کی اھلیت اور قابلیت کے مطابق تفریح مہیا کرتے ھیں یہ ان لوگوں کے لیۓ کرسی پر بیٹھ کر کرنے والی سرگرمیاں پیش کرسکتے ھیں جنہیں تھوڑے سے وقت کے لیۓ کھڑے ھونا مشکل ھو گا اور اس طرح کی مشقوں کے لیۓ پیسےبھی لیۓ جا سکتے ھیں مقامی رضاکارانہ تنظیمیں جیسا کہ ایج کنسرن بھی سرگرمیاں پیش کر سکتیں ھیں

مزید معلومات

کارآمد تنظیمیں

بریٹیش ریڈ کراس
9 گراس وینر کریسنٹ ،
لندن ایس ڈبلیو1 ایکس ، 7 ای جے
ٹیلی فون : 5454 7235 020
ویب سائٹ :

www.redcross.org.uk

بریٹش ریڈ کراس کمیونٹی سروسز کا ایک سلسلہ پیش کرتا ھے ان سروسز میں کمیونٹی ٹرانسپورٹ سکیم اور چھوٹے عرصے کے لیۓ " ویل چیر" کے لیۓ قرضے کی خدمات شامل ھیں اپنے مقامی دفتر کے رابطہ نمبر یا ان کی ویب سائٹ دیکھنے کے لیۓ اوپر دیئے گئے نمبر پر فون کريں انفرادی گروھوں کے ذریعے خدمات کی پیشکش اور دوسرے گروھوں کی لسٹ ویب سائٹ پر تیار کی ھوئی ھے

کمیونٹی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن
ھائی بنک ، ھیٹن سٹریٹ ، ھائڈ کیشائر
ایس کے14 ، 2این واۓ
آفس ٹیلی فون :
3586 774 0870 (نیشنل کال ریٹ)
ایڈوائس سروس ٹیلی فون:6195 130 0845 (لوکل کال ریٹ)
ویب سائٹ :

www.communitytransport.com

کمیونٹی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن آپ کو یہ بتا سکتی ھے کہ آپ کے علاقے میں کوئی کمیونٹی ٹرانسپورٹ سکیم چل رھی ھے اور یہ آپ کو ان کے کنٹیکٹ نمبرز بھی مہیا کر سکتی ھے لیکن یہ ھر ایک سکیم کے ذریعے پیش کی جانے خدمات کی تفصیل نہيں رکھتی

روئل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف دی بلائنڈ(آر این آئی بی)
کسٹومر سروسز پی او بکس 173
پیٹر برو پی ای2 ، 6 ڈبلیو ایس
ھیلپ لائن : 99 99 766 0845 (لوکل کال ریٹ)
فار ٹائپ ٹالک سروس ڈائل 99 99 766 0845 18001
ویب سائٹ :

www.rnib.org.uk

آر این آئی بی نظر کے مسائل والے لوگوں کو کارآمد معلومات کا ایک سلسلہ مہیا کرتی ھے ان کی ھیلپ لائن ان کی تمام خدمات اور اشتہارات کے بارے میں مشورہ کرسکتی ھے

روئل نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ڈیف پیوپل (آر این آئی ڈی)
23-19 فیدرسٹون سٹریٹ
لندن ای سی1 واۓ، 8 ایس ایل
ھیلپ لائن نمبر :0123 808 0808 (فری کال)
ٹیکسٹ فون 0007 808 0808 (فری کال)
ویب سائٹ :

www.rnid.org.uk

یہ ویب سائٹ معلومات کا بہت وسیع سلسلہ رکھتی ھے ان لوگوں کے لیۓ جن کو سننے میں مشکلات پیش آتی ھیں اور اس کے علاوہ یہ این ایچ ایس ھیئرنگ ایڈسکیم کے متعلق معلومات بھی مہیا کر سکتی ھے ان لوگوں کے لیۓ جو اپنے طور پر ھیئرنگ ایڈ خریدنا چاھتے ھیں

صحت کی پیشہ وارانہ تنظیمیں

ھیلتھ پروفیشنل کونسل(ایچ پی سی)
پارک ھاؤس ، 184 کیننگٹن پارک روڈ
لندن ایس ای11 ، 4بی یو
ٹیلی فون : 0866 7582 020
ویب سائٹ :

www.hpc-uk.org

ایچ پی سی ایک نئی آزادانہ اور یو کے کی 12 ھیلتھ کيئر پروفیشن کی ایک باقاعدہ تنظیم ھے جن میں کیروپوڈسٹس / پوڈی ایٹرسٹس، ڈائٹیئنز ، اوکوپیشنل تھراپسٹ،فزیوتھراپسٹ اور سپیچ اینڈ لینگوئج تھراپسٹ شامل ھیں اگر آپ ان میں سے کسی ایک تھراپسٹ سے ذاتی طور پر مشورہ کرنا چاھتے ھيں تو وہ آپ سے پوچھ سکتا ھے کہ آیا شخص رجسٹر ھے رجسٹریشن کی معلومات ان کی ویب سائٹ پر دستیاب ھے

چارٹرڈ سوسائٹی آف فزیوتھراپی
14 بیڈفورڈ روو
لندن ڈبلیوسی1 آر ، 4 ای ڈی
ٹیلی فون :
6666 7306 020
ویب سائٹ :

www.csp.org.uk

ویب سائٹ ‌فزیو2یو آپ کو آپ کے علاقے میں پرائیویٹ رجسٹرڈ پريکٹیشنرز اور اس کے ساتھ آپ کو آپ کے علاقے کے ماھر ڈاکٹرز کی شناخت مہیا کرتی ھے مثال کے طور پر درد کے علاج کے ماھر اور آرتھوپیڈک(جسمانی نقائص کے علاج ) کے ماھر کی ۔ اس میں ان مختلف حالتوں کے متعلق بھی معلومات شامل ھيں جن کا علاج ‍‍‌فزیو تھراپسٹ کر سکتے ھیں

سوسائٹی آف چیروپوڈسٹ اینڈ پوڈیاٹرسٹس
1 فلمونگرز پاتھ ، ٹاور بريج روڈ لندن
ایس ای1 ، 3ایل واۓ
ٹیلی فون:8620 7234 020
ویب سائٹ :

www.scpod.org.uk

یہ سوسائٹی پیروں کی دیکھ بھال کے متعلق معلومات فراھم کرتی ھےان کی ویب سائٹ

www.feetforlife.org

پیروں کے عام مسائل اور پیروں کو صحت مند رکھنے کی معلومات پر مشتمل ھے یہ آپ کو مقامی رجسٹرڈچیروپوڈسٹ کے لیۓ تلاش بھی مہیا کرتی ھے

ویب سائٹس

www.nhsdirect.nhs.uk

یہ این ایچ ایس کی سب سے بڑی ویب سائٹ ھے جو صحت کے متعلق مشورے اور معلومات فراھم کرتی ھے

www.nhs.uk

یہ ویب سائٹ آپ کو لوکل سروسز کی تلاش مہیا کرتی ھے اس کے ساتھ ھسپتال کی کارکردگی کی درجہ بندی کو واضح کرتی ھے اور آپ کو اس قابل بناتی ھے کہ آپ اپنے لوکل ھسپتال ٹرسٹ کی درجہ بندی کو دیکھ سکیں یہ این ایچ ایس کے نظام کی نئی تبدیلیوں اور این ايچ ایس کی تاريخ کو بھی مختصر نظر میں دکھاتی ھے

www.dh.gov.uk/PolicyAndGuidance/HealthAndSocialCareTopics/OlderPeoplesServices/fs/en

بوڑھے لوگوں کے لیۓ نیشنل سروس فریم ورک (این ایس ایف) کی تفصیل اس ویب سائٹ پر دستیاب ھیں

www.healthcarecommission.org.uk/Homepage/fs/en

ھیلتھ کیئر کمیشن کی ویب سائٹ انگلینڈ میں صحت کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے کے لیۓ اپنی ذمہ داریوں کے وسیع سلسلے کی وضاحت کرتی ھے یہ ویب سائٹ انگلینڈ میں این ایچ ایس تنظیموں کے لیۓ بہترین درجہ بندی اور مریضوں کے مجموعی طور پر کیے گئے جائزوں ، لوکل این ايچ ایس کے معائنوں کے نتائج پر لکھی ھوئی تحقیقی معلومات پر بھی مشتمل ھوتی ھے ھیلتھ کیئر کمیشن مندرجہ ذیل مقام پر قائم کی گئی ھے

فنس بری ٹاور ، 105-103 بن ھل روو ، لندن
ای سی1 وائے ، 8 ٹی جی
ٹیلی فون: 9200 7448 020

نوٹ :

ھیلتھ کیئر کمیشن کا قانونی نام کمیشن فار ھیلتھ کیئر آڈٹ اینڈ انسپیکشن ھے

www.nice.org.uk/

نیشنل انسٹیٹیوٹ فار کلینک ایکسیلنس ویب سائٹ اس راستے کی وضاحت کرتی ھے جس پر نائس کمیٹیز کام کرتیں ھیں این ایچ ایس مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج پر قومی رھنمائی فراھم کرنے کے لیۓ ۔ اس ویب سائٹ میں نائس کی تمام لکھی ھوئی تحقیقی معلومات شامل ھیں جن پر نائس نے 1999 میں کام شروع کیا

www.ombudsman.org.uk

ھیلتھ سروسز اوم بڈس مین ویب سائٹ مندرجہ ذیل مقام پر قائم کی گئی ھے

مل بنک ٹاور
مل بنک لندن ایس ڈبلیو1 پی ، 4 کیو پی
ٹیلی فون :
4051 7217 020

This document was provided by Age Concern, April 2005. www.ageconcern.org.uk