multikulti

ریشیئل ڈسکریمی نیشن ۔ آپ کے قانونی حقوق

Racial Discrimination - Your legal rights

آپ کے ساتھ ڈسکریمی نیشن یا حراسمنٹ (دباؤ) آپ کی رنگت یا نسلیاتی گروپ کی وجہ سے نہیں ھونی چاھیۓ ۔ ان سب چیزوں کو روکنے کے لیۓ بہت سخت قوانین ھیں اس کتابچہ میں آپ کے قانونی حقوق کی تشریح کی گئ ھے اور اس کی بھی تشریح کی گئ ھے کہ اگر آپ کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ھے تو آپ کو کیا کرنا چاھیۓ

ڈسکریمی نیشن کب واقع ھو سکتی ھے

قوانین کیا کہتے ھیں

کام پر ڈسکریمی نیشن

کام پر حراسمنٹ

ڈسکریمی نیشن جب آپ کوئی گھر یا فلیٹ کرایہ پر لیتے ھیں

سکول اور کالج میں ڈسکریمی نیشن

مال خریدتے وقت اور اسے استعمال کرتے ھوۓ اور خدمات حاصل کرتے فقت ڈسکریمی نیشن

پبلک اتھارٹیز کی طرف سے ڈسکریمی نیشن

آپ ڈسکریمی نیشن کے متعلق کیا کر سکتے ھیں

ایمپلائمنٹ ٹربیونل میں جانا

کورٹ میں جانا

ھیومن رائٹس ایکٹ (انسانی حقوق کا ایکٹ)

اس سیریز کے اشتہار میں آپ کے قانونی حقوق کا خاکہ پیش کیا گیا ھے یہ قانون کی مکمل رھنمائی نہیں ھے اور نہ ھی اس کو گائیڈ خیال کرنا چاھیۓ کہ یہ مخصوص حالت میں آپ پر کیسے لاگو ھو سکتا ھے اس کتابچہ کو باقاعدگی کے ساتھ درست کیا جاتا ھے لیکن قانون بدل سکتا ھے جب سے یہ کتابچہ پرنٹ کیا گیا ھے اس وقت سے اب تک قانون میں تبدیلی ھو سکتی ھے اس لیۓ اس میں جو معلومات دی گئ ھیں یہ غلط ھو سکتی ھیں یا پرانی ھو سکتی ھیں

اگر آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ھے آپ مزید معلومات حاصل کرنا چاھتے ھیں یا آپ اس مسئلہ کو حل کرنے کا بہتر راستہ کے لیۓ ذاتی مشورہ لینا چاھتے ھیں ملاحظہ کریں

"مزید مدد" براۓ ذرائع معلومات اور مشورہ

ڈسکریمی نیشن کب واقع ھو سکتی ھے

ڈسکریمی نیشن اس وقت پیدا ھوتی ھے جب کسی کے ساتھ برا سلوک کیا جاۓ (قانونی طور پر کم پاسداری) بنسبت اسی حالت کے دوسرے آدمی سے ۔ اس کتابچہ میں آپ کے حقوق بیان کئے گئے ھیں اگر آپ کو مندرجہ ذیل کی وجہ سے ڈسکریمی نیٹ کیا جا رھا ھے :

ریس (نسل)

رنگت

نیشنلٹی یا

نیشنل یا نسلی خاندانی

اس کتابچہ میں ھم نے لفظ 'ریس' اور 'ریشیئل' استعمال کیا ھے ان تمام چیزوں کو بیان کرنے کے لیۓ

لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک ھو سکتا ھے

کام پر

جب وہ خدمات یا مال خریدتے یا استعمال کرتے ھیں

جب وہ رھنے کے لیۓ کوئی جگہ خریدتے یا کرایہ پر لیتے ھیں

سکول یا کالج میں یا

جب وہ اتھاریٹیز سے معاملات طے کرتے ھیں (مثال کے طور پر پولیس سے)

قانون ڈسکریمی نیشن سے آپ کی حفاظت کرتا ھے اور آپ کو یہ حق حاصل ھے کہ ایمپلائمنٹ ٹربیونل یا کورٹ سے رجوع کریں اگر آپ خیال کرتے ھیں کہ آپ کے ساتھ غیر قانونی سلوک کیا گیا ھے

آپ یہ معلوم کر سکتے ھیں کہ آپ کے ساتھ ڈسکریمی نیشن ایک سے زیادہ وجوبات کی بناء پر ھو سکتی ھے اگر ایسا ھوا ھے تو بہتر راستہ اختیار کرنے کے لیۓ مشورہ لے سکتے ھیں آپ مندرجہ ذیل سے مشورہ لے سکتے ھیں

ٹریڈ یونین

لوکل لاء سنٹر<