Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

آڈاپٹڈ چلڈرن (لے پالک بچے)
Adopted Children

اس کتابچہ میں آڈاپٹڈ چلڈرن کے امیگریشن قوانین کی وضاحت کی گئی ھے جو اپنے والدین کے پاس جاتے ھیں یا ان والدین کے پاس جو يو _ کے میں رھائش پذیر ھیں

میں اپنے آڈاپٹڈ چايئلڈ کو یو _ کے میں لانے کا کیسے اھل ھو سکتا ھوں ؟

آپ کو ضرور یہ ظاھر کرنا ھوگا :

● آپ قانونی طور پر اس وقت یو _ کے میں رھائش پزیر ھیں اور آباد ھیں آپ کے وھاں ٹھہرنے کا کوئی وقت مقرر نہیں ھے

● آپ پبلک فنڈ کی مدد کے بفیر اپنے بچے کی رھائش اور کفالت کر سکتے ھیں

میرا آڈاپٹڈ چايئلڈ میرے پاس یو _ کے آنے کا کیسے اھل ھو سکتا ھے ؟

آپ کو یا آپ کے بچے کو ضرور یہ ظاھر کرنا ھو گا

● کہ وہ خود مختار زندگی بسر نہیں کر رھا ، کہ وہ شادی شدہ نہیں ھے اور اس نے خود مختار فیملی یونٹ نہیں بنایا ھوا ھے ؛

● اس کی عمر 18 سال سے کم ھے ؛

● وہ اس وقت سے آڈاپٹڈ ھے جب دونوں والدین اکٹھے باھر رھتے تھے یا جب دونوں والدین یو _ کے میں آباد ھوے تھے ؛

● اس کے وھی حقوق ھیں جو کسی دوسرے بچے یا آڈاپٹو والدین کے ھیں؛

● اس کو اس لیۓ آڈاپٹ کیا گیا کیونکہ اس کے اصلی والدین اس کی حفاظت نہیں کرسکتے اور والدین کی ذمہ داری کی ایک حقیقی منتقلی موجود ھے

● اس نے اپنے اصلی خاندان کے ساتھ تمام رشتے توڑ دیۓ ھیں

● اس کو یو _ کے میں داخلے کی آسانی کے لیۓ آڈاپٹ نہیں کیا گیا

آپ کے آڈاپٹڈ چايئلڈ کو یو _ کے جانے سے پہلے انٹری کلیئرنس ضرور کروانا ھوگی

کیا غیر ملکی آڈاپشن آرڈر یو _ کے میں منظور شدہ ھے؟

ایک غیر ملکی آڈاپشن آرڈر صرف اسی صورت میں یو _ کے میں منظور ھو سکتے ھیں جب یہ آرڈر ایک ایسے ملک میں کیۓ گئے ھوں جو (ڈیزگنیشن آف اورسیز اڈاپشن) آرڈر 1973 میں شامل ھے یہ ایک ڈیزگنیٹڈ ملک ھے اگر آڈاپشن آرڈر ایک ایسے ملک میں کیۓ گئے ھیں جو ڈیزگنیٹڈ نہیں ھے تو بچہ عدالت کے ذریعے آڈاپٹڈ ھونے کے لیۓ یو _ کے میں آنے کے لیۓ درخواست دے سکتا ھے

میرا آڈاپٹڈ چايئلڈ کتنی مدت کے لیۓ ٹھہر سکتا ھے

اگر آپ کا بچہ ڈیزگنیٹڈ ملک میں آڈاپٹڈ ھوا ھے اور آپ دونوں خاوند اور بیوی یہاں آباد ھیں یا آپ بچے کے لیۓ صرف خود ذمہ دار ھیں وہ عام طور پر جس دن یہاں پہنچتا ھے اس کو مستقل طور پر ٹھہرنے کی اجازت مل سکتی ھے

اگر آپ کا بچہ ڈیزگنیٹڈ ملک میں آڈاپٹڈ نہیں ھوا ھے تو اس لڑکی یا لڑکے کو عام طور پر آڈاپشن کی کاروائی پوری کرنے کے لیۓ بذریعہ یو _ کے عدالت 24 ماہ تک ٹھہرنے کی اجازت ھو گی

کیا میرا آڈاپٹڈ چايئلڈ خود بخود برٹش سٹیزن ھو سکتا ھے ؟

آپ کا بچہ صرف اس صورت میں برٹش سیٹیزن ھو سکتا ھے جب آپ اس کو یو _ کے عدالت کے ذریعے آڈاپٹ کريں اور والدین میں سے کم از کم ایک آڈاپشن آرڈر کے وقت برٹش سیٹیزن ھو

پبلک فنڈز کیا ھیں ؟

اگر آپ یو _ کے میں ٹھہرنے کے لیۓ یا رھائش کے لیۓ آتے ھیں تو آپ کو بغیر سرکاری فوائد حاصل کیۓ بذات خود کفالت اور رھائش حاصل کرنی ھوگی وہ مندرجہ ذیل ھیں :

● مالی امدار اور ملازمت تلاش کرنے کے الاؤنس

● ھاؤسنگ اور بے گھر کے لیۓ مدد

● ھاؤسنگ فوائد اور کؤنسل ٹیکس فوائد

● ورکنگ فیملی ٹیکس کریڈٹ

● سوشل فنڈ سے ادايئگی

● بچے کے لیۓ فوائد

● معذوری الاؤنس

انٹری کلیئرنس کیا ھے ؟

انٹری کلیئرنس ایک ویزا یا انٹری کلیئرنس سرٹیفیکیٹ ھے جو آپ کو اس لیۓ دیا جاتا ھے کہ آپ يو _ کے کا سفر کر سکتے ھیں آپ کو اس ملک کی برٹش ایمبیسی یا ھائی کميشن کو جس ملک میں آپ کا آڈاپٹڈ چايئلڈ رھتا ھے انٹری کلیئرنس سرٹیفیکیٹ کے لیۓ درخواست دینا ھوگی

آپ کو غیر ملک میں برٹش ڈپلومیٹک پوسٹ انٹری کلیئرنس کے متعلق مشورہ لینا ھوگا

کونٹری لاء سنٹر مفت مشورہ اور رھنمائی مہیا کرتا ھے

اپیلز

لاء سنٹر آپ کو اپیل کرنے کے متعلق مشورہ دیتا ھے اور سماعت کے وقت آپ کی رھنمائی کرتا ھے آپ لاء سنٹر سے اپیل کے لیۓ مشورہ لے سکتے ھیں یا آپ لیگل ایڈوائس لائن پر منگل اور جمعرات کو 10 بجے سے 12 بجے دن اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ھیں 76253168 024

کنونٹری لاء سنٹر

دی بریج

براڈ گیٹ

کنونٹری

سی وی 1 – 1 این جی

جبکہ اس کتابچہ میں دی گئی تمام معلومات کے درست اور مکمل ھونے کی بھر پور کوشش کی گئی ھے پھر بھی اس کو قانون کی مکمل اور مستند معلومات تصور نہیں کرنا چاھیۓ اور یہ قانونی مشورہ کے طور پر نہیں ھے ھم اس میں غلطی اور اس کے نتائج کے ذمہ دار نہیں ھیں اس کتابچے کی معلومات یو _ کے قوانین کےمتاثرہ افراد کےليے ھيں اورجو یو _ کے میں رھا‏ئش پزیر ھيں

This document was provided by Coventry law Centre, www.covlaw.org.uk