Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

امیگریشن کے متعلق سوالات جو اکثر پوچھے جاتے ھیں
Frequently asked questions about immigration

یہ معلومات انگلینڈ ، ویلز ، سکاٹ لینڈ ، شمالی آئرلینڈ کے متعلق ھیں

میں برطانیہ کا شہری ھوں اور میں اپنی گرل فرینڈ جو کہ غیر ملکی ھے اور یو _ کے میں سٹوڈنٹ ویزا پر ھے سے شادی کرنا چاھتا ھوں کیا ھمیں اس ملک میں حیثیت کے لیۓ کوئی مخصوص کاروائی کرنی ھوگی؟

میں یو _ کے میں وزيٹر ویزہ پر آیا ھوں اور میں یہاں ڈگری حاصل کرنے کے لیۓ ٹھہرنا چاھتا ھوں کیا مجھے اس طرح کرنے کی اجازت مل سکتی ھے ؟

میری والدہ یو _ کے کی شہری نہیں ھیں اور وہ غیر ملک میں رھتی ھیں وہ اکیلی رھتی ھیں اور بہت بوڑھی ھو چکی ھیں اور بہت کمزور ھیں میں نے بہت سال سے ان کی کفالت کی ھے کیا میں انھیں اپنے پاس یو _ کے میں رھنے کے لیۓ لا سکتا ھوں

میرے چچا ایک ایسے ملک میں رھتے ھیں جہاں بہت زیادہ سیاسی ا‌فراتفری ھے اور بہت تشدد ھے وہ کہتے ھيں کہ وہ گھر سے نکلتے وقت بہت ڈرتے ھيں اور چاھتے ھيں کہ وہ کچھ وقت کے لیۓ یو _ کے میں حالات درست ھونے تک آسکتے ھيں

میں ایک برٹش شہری ھوں اور میں اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرنا چاھتا ھوں جو کہ غیر ملکی ھے اور یو _ کے میں سٹوڈنٹ ویزا پر ھے کیا ھمیں اس کی حیثیت کے لیۓ اس ملک میں کوئی خاص کاروائی کرنے کی ضرورت ھے ؟

اگر آپ شادی کرتے ھیں تو آپ کی نئی بیوی کو آپ کی بطور شریک حیات یو _ کے میں ٹھہرنے کے لیۓ اجازت لینا ھوگی امیگریشن اتھارٹیز کی تسلی کے لیۓ اسے بہت سی ضروری چیزیں پوری کرنا ھوں گیں کہ آپ کی شادی حقیقی ھے اور اسے ٹھہرنے کی اجازت ملنی چاھیۓ اسے یہ بھی ظاھر کرنا ھوگا کہ اس نے بطور سٹوڈنٹ اور بطور جوڑا ملک میں داخل ھوتے وقت اتھارٹیز کو دھوکا نہیں دیا اور آپ اگر شادی کرلیتے ھیں تو بغیر سرکاری مدد کے خود کفیل ھو سکتے ھیں بطور آپ کی بیوی اسے پہلی دفعہ دو سال تک ٹھہرنے کی اجازت ھوگی دو سال کے آخر میں وہ مستقل رھائش کے لیۓ درخواست دے سکتی ھیں

یو _ کے امیگریش لاء ایک کمپلکس ھے اور اس کا بہت غلط مطلب لیتا ھے ھمیشہ یہ مشورہ دیا جاتا ھے کہ آپ کسی ماھر مشیر سے رابطہ کریں

میں یو _ کے میں وزٹر ویزہ پر آیا ھوں اور ڈگری حاصل کرنا چاھتا ھوں کیا مجھے ڈگری حاصل کرنے کے لیۓ ٹھہرنے کی اجازت ھے ؟

جب آپ یو _ کے میں آۓ تھے تو آپ کو یو _ کے میں داخلے کی اس شرط پر اجازت ملی تھی کہ جب آپ کا وزٹر ویزہ ختم ھو جاۓ گا تو آپ یو _ کے سے نکل جائیں گے امیگریشن قوانین کے تحت آپ کو تعلیم حاصل کرنے کے لیۓ ٹھہرنے کی اجازت نہیں ھوگی اگر آپ سٹوڈنٹ بننا چاھتے ھیں تو آپ کو یو _ کے چھوڑنا ھوگا اور آئندہ بطور سٹوڈنٹ واپس آنے کے لیۓ دوبارہ درخواست دینا ھوگی اگر آپ یو _ کے میں ویزہ کی تاریخ سے زائد ٹھہرۓ ھوۓ ھیں تو آپ انٹری کی شرائط کی خلاف ورزی کر رھے ھوں گے یہ بہت سخت جرم ھے اور آپ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ھے اور آپ کو جلاوطن کیا جا سکتا ھے

میری والدہ یو _ کے کی سٹیزن نہیں ھے اور غیر ملک میں رھتی ھے وہ اکیلی رھتی ھے اور وہ بہت کمزور اور عمر رسیدہ ھو رھی ھے میں نے بہت سال سے اس کی کفالت کی ھے کیا میں اسے یو _ کے میں اپنے ساتھ رھنے کے لیۓ لا سکتا ھوں

آپ اپنی والدہ کو یو _ کے لا سکتے ھیں لیکن اکثر حالات میں آپ کو اور اس کو بہت سخت شرائط کو پورا کرنا ھو گا یہ بہت ضروری ھے کہ آپ کے پاس یہاں پر رھائش کے مستقل حقوق ھیں اور آپ کی والدہ کا آپ پر مکمل انحصار ھے اور اپنے ملک واپس جانے کے لیۓ اس کا کوئی قریبی رشتہ دار نہیں ھے

میرے چچا ایک ایسے ملک میں رھتے ھیں جہاں پر بہت سیاسی افراتفری ھے اور بہت تشدد ھوتا ھے وہ کہتے ھیں کہ انہیں گھر سے نکلتے ھوۓ ڈر لگتا ھے اور وہ پريشان ھیں کہ کيا وہ حالات درست ھونے تک یو _ کے میں آسکتے ھیں

یو _ کے نے مہاجرین کے یونائیٹڈ نیشن کنونشن پر دستخط کیۓ ھوے ھیں اس کا مطلب ھے کہ اس نے ان لوگوں کو جن کو اپنے ملک میں عدالتی کاروائی کا خطرہ ھے کو اسائلم دینے کی منظوری کی ھوئی ھے یو _ کے میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کاروائی بہت پیچیدہ ھے اور آپ کو اس کے متعلق ماھرانہ مشورہ حاصل کرنا ھو گا کہ کیا آپ کے چچا اس وقت سیاسی پناہ حاصل کرنے کے اھل ھیں اسائلم کی درخواست کا تھوڑا سا حصہ بھی کامیاب ھو سکتا ھے اس لیۓ آپ کو یہ بھی دیکھنا ھو گا کہ کیا آپ کے چچا کسی دوسری حیثیت سے اس ملک میں آسکتے ھیں مثال کے طور پر اس کے یو _ کے میں فیملی رشتہ داری ھے اور وہ اسے یہاں آنے کا حق دے سکتے ھیں اس وقت تک جب تک اس کے ملک میں حالات خراب ھیں اسائلم کی درخواست دینے کے متعلق انگریزی زبان کے علاوہ معلومات حاصل کرنے کے لیۓ آپ وزٹ کریں

www.languages.refugeesouncil.org.uk

This document was provided by Citizen Advice from their website, www.adviceguide.org.uk.