Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

کیا جنسی تبدیلی کی بنیاد پر میں ریفیوجی ھونے کا اھل ھو سکتا ھوں
Is it possible to qualify as a refugee on the grounds of my sexual orientation?

اگر آپ یو کے میں ھیں اور آپ کو ايذا رسانی کی وجہ سے اپنے ملک واپس آنے کا ڈر ھے تو آپ ریفیوجی ھونے کے قابل ھیں اگر آپ کو یو کے میں ریفیوجی کی حیثیت حاصل ھو گئی ھے تو آپ کو یو کے میں پانچ سال تک رھنے کی اجازت ھو گی اگر آپ پانچ سال کے بعد بھی یو کے میں حفاظت چاھتے ھیں تو تب آپ کو مستقل طور پر یو کے میں رھنے کی اجازت دی جاۓ گی

ریفیوجی کے اھل ھونے کے لیۓ آپ کو اتھارٹیز کو باور (کنونس) کروانا ھو گا کہ آپ ریفیوجی اصطلاح جو کہ ریفیوجی کی حیثیت کے متعلق یو ایل کنونشن میں بیان کی گئی ھیں کو پورا کرتے ھیں اس اصطلاح کے لیۓ آپ کو ثابت کرنا ھوگا کہ آپ کو نسلی وجہ سے ،مذھبی ، نیشنیلیٹی، کسی خاص سوشل گروپ یا سیاسی راۓ کی ممبر شپ کی وجہ سے آپ کو اپنے ملک یا سابقہ رھائشی ملک میں ایذا رسانی کا خطرہ ھے

ایک منظور شدہ ریفیوجی کو حفاظت دینے کو اسائلم کہا جاتا ھے اسائلم کا مطلب ھے کہ یو کے آپ کو اس ملک میں نہ بھیجنے کے لیۓ رضا مند ھے جہاں آپ کو ایذا رسانی کا سامنا ھے

کیا ایذا رسانی کی بنیاد پر جس کا مجھے جنسی تبدیلی کی وجہ سے سامنا ھے ریفیوجی کی اھلیت ھونا ممکن ھے ؟

ھوم آفس نے ایک لمبے عرصے کے ليے اس نظریہ کو واضح کیا کہ گے اور لیسبین جن کو اپنے ملک میں ان کے جنسی فرق کی وجہ سے ایذا رسانی کا سامنا کرنا پڑتا ھے ان کو ریفیوجی تسلیم کرنا چاھیۓ خوش قسمتی سے ایک فیصلہ جو کہ مارچ 1999 میں کیا گیا جس میں ھاؤس آف لارڈز کے فیصلے کے مطابف گے مین اور لیسبینز جن کو اپنے ملک میں ایذا رسانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا کے لیۓ ایک سوشل گروپ تشکیل دیا گیا جس میں اسائلم کے لیۓ کلیمز کی اجازت ھو گی اب ھوم آفس نے یہ منظور کر لیا ھے کہ اگر ایک شخض کو گے یا لیسبین ھونے کی وجہ سے ایذا رسانی کا خطرہ ھے تو وہ اسائلم کے اھل ھو سکتا ھے

ھاؤس آف لارڈز کے فیصلے کے مطابق ایک شخص جس کو ایچ آئی وی پاریٹیو ھے اور اس کو ایذا رسانی کا خطرہ ھے ان کی صحت کی وجہ سے ان کو بھی ریفیوجی تسلیم کیا جاتا ھے

مجھے اپنے جنسی رجحان کی بنیاد پر ریفیوجی کی حیثیت کا اھل ھونے کے لیۓ کیا کرنا پڑے گا؟

آپ کو یہ ظاھر کرنے کی ضرورت ھے کہ اگر آپ اپنے ملک کو واپس جاتے ھیں تو آپ کو سخت خطرہ لاحق ھے کیونکہ آپ گے یا لیسبین ھیں سخت خطرہ یا تو گورنمنٹ کی طرف سے یا عام لوگوں کے کسی گروہ کی طرف سے جس میں گورنمنٹ یا تو آپ کی حفاظت کرنے کے قابل نہیں یا گورنمنٹ آپ کی حفاظت کرنا نہیں چاھتی

سخت خطرے میں زیادہ ، جوڈیشیل ممکنہ کاروائی ، جسمانی تشدد ، جسمانی اذیت اور آزادی سے انکار شامل ھیں اس میں یہ بھی شامل ھو سکتا ھے کہ بہت سخت ڈسکریمی نیشن ، ھم جنس پرستی میں ھم آھنگي کی وجہ سے سخت عدالتی کاروائی اور اس میں ایذا رسانی بھی شامل ھے

آپ کو یہ واضح کرنے کی ضرورت ھے کہ آپ کو کس خطرے کا خوف ھے اور آپ کو یہ ظاھر کرنا ھے کہ آپ کا خوف جائز ھے اس کا مطلب ھے کہ آپ کو یہ ثابت کرنا ھو گا کہ آپ کا کیس بمعہ ثبوت کے ممکنہ حد تک درست ھے امیگریشن کورٹس مخصوص معاملات میں رھنمائی بھی کرتی ھے کہ کچھ گے اور لیسبینز کو مخصوص ممالک میں عدالتی کاروائي کا خطرہ ھے یا پھر آپ کے ملک میں حالات تبدیل ھونے کی وجہ سے آپ کو لاحق خطرات تبدیل ھو سکتے ھیں

یہ فیصلہ کرتے وقت کہ اسائلم کے لیۓ درخواست دینی چاھیۓ یا نہیں آپ کو یہ ضرور ذھن نشین کر لینا چاھیۓ کہ اسائلم کی بہت بڑی تعداد میں درخواستیں نا منظور ھو جاتی ھیں عام طور پر بہت سے کلیمز نا منظور کر دیۓ جاتے ھیں کہ یا تو درخواست دھندہ پر اعتماد نہیں ھوتا یا ھوم آفس خیال کرتا ھے کہ خوف زیادہ نہیں ھے (یا جس کا ڈر ھے وہ زیادہ نہیں ھے کہ جس سے ایذا رسانی کا خطرہ ھو ) یو کے میں رھنے کا کوئی آسان راستہ نہیں ھے یا آپ کو اس وقت تک اسائلم کی درخواست نہیں دینی چاھیۓ جب تک آپ کو درست طور پر ایذا رسانی کا خوف نہ ھو

میں اسائلم کی درخواست کیسے دے سکتا ھوں؟

اگر آپ پہلے ھی یو کے میں ھیں تو آپ اسائلم سیکریننگ یونٹ میں حاضر ھو کر ھوم آفس کو درخواست دے سکتے ھیں یہ یو نٹ یو کے میں بہت علاقوں میں واقع ھیں ایک اھم یونٹ کرائیڈن میں ھے یہ بہت ضروری ھے کہ ایسا کرنے سے پہلے آپ کو ایک وکیل جو کہ اسائلم کے قانون کا ماھر ھو سے رابطہ کریں وہ آپ کی مدد کرۓ کیونکہ درخواست دینے کے بعد اسائلم کی کاروائی بہت جلد شروع ھو جاتی ھے آپ کا ایذا رسانی کے ڈر کے متعلق بہت گہرا انٹرویو ھو گا یا آپ کو ایک سوالنامہ دیا جاۓ گا جس کو بہت جلد پیش کرنا ھو گا آپ کو روک لیا جا سکتا ھے اور آپ کو امیگریشن ریموول سنٹر میں بھیجا جا سکتا ھے جہاں آپ کی درخواست پر بہت جلدی کاروائی ھو گی اس کا مطلب ھے کہ اس کا فیصلہ چند دنوں میں ھو جاۓ گا اس لیۓ پہلے مشورہ بہت ضروری ھے

اگر آپ یو کے سے باھر ھیں تو آپ کسی بھی ائیر پورٹ پر پہنچنے کے بعد اسائلم کے لیۓ درخواست دے سکتے ھیں

کامیابی سے اسائلم کی درخواست دینے کے لیۓ مجھے کیا معلومات پیش کرنے کی ضرورت ھے

آپ کو تفصیل سے بیان دینا ھو گا کہ آپ کو ایذا رسانی کا کیوں ڈر ھے آپ کو کسی بھی ایذا رسانی کے متعلق تفصیل سے بتانا ھو گا جس کا آپ کو پہلے سامنا کرنا پڑتا تھا اگر آپ کو پہلے ایذا رسانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا تو آپ کو اس کو واضح کرنا ھوگا کہ آپ کو کیسے آئندہ ایذا رسانی کا خطرہ ھے آپ اس پوزیشن میں ھوں کہ با مقصد معلومات پیش کر سکیں یا تو ھیومن رائٹس آرگنائزیشن کی جانب سے یا پریس یا دوسرے ذرائع سے جس میں ظاھر کیا گیا ھو کہ ایسے حقائق آپ کے ملک میں واقع ھوتے رھتے ھیں اگر آپ کے پاس ایک وکیل ھے تو وہ آپ کو اس معلومات کی تشخیص میں مدد دے سکتا ھے

ھوم آفس ایسی معلومات کی تشخیص کرتی رھتی ھے کہ دنیا کے تمام ممالک میں کیا واقعات ھو رھے ھیں وہ اپنا ویو خود قائم کرتے ھیں کہ آپ کا خوف حقیقی ھے جبکہ آپ اگر ثبوت کے ساتھ درخواست پیش کرتے ھیں کہ آپ کا خوف حقیقی ھے تو وہ آپ کی مدد کرتے ھیں اور دوسرے گے اور لیسبینز کو جو کہ آپ کی طرح ھیں کو ایذا دی جا چکی ھے

اسائلم کے لیۓ درخواست دینے کے لیۓ کیا مجھے ایک وکیل سے مشورہ کرنا چاھیۓ

جی ھاں ، یہ یقین کرنے کے لیۓ کہ آپ کا کیس درست طور پر پیش کیا گیا ھے اس کے لیۓ ضروری ھے کہ آپ وکیل جو کہ اسائلم کے قانون کا ماھر ھو سے مشورہ کریں خاص طور پر اس وکیل سے جس نے پہلے گے اور لیسبینز جو کہ اسائلم کے متلاشی تھے کے کیس پیش کیے ھوں اگر یہ ممکن ھو تو آپ پولیٹیکل اسائلم کی درخواست دینے سے پہلے وکیل سے مشورہ کرنا چاھیۓ اسائلم لاء ایک کیمپلکس ایریا ھے اور موجودہ لیجسلیشن کا مطلب ھے کہ کاروائی شروع ھونے سے پہلے مشورہ بہت ضروری ھے

اگر میری درخواست پینڈینگ پڑی ھے تو میری یو کے میں کیا حیثیت ھوگی

اس سوال کے جواب کا انحصار آپ کی درخواست دیتے وقت حیثیت پر ھے اور اس پر آپ کا وکیل بہتر مشورہ دے سکتا ھے آپ کو اس وقت تک جب تک آپ کی اپیل براۓ اسائلم کا فیصلہ نہیں ھو جاتا آپ کو یو کے سے نکالا نہیں جاۓ گا اور اس وقت تک جب تک کہ آپ کا مزید اپیل کا حق ختم نہیں ھو جاتا ھے

کیا میں رھائش یا مالی مدد وصول کر سکتا ھوں

اگر وہ غریب ھیں تو ایسے درخواست دینے والے لوگ کھانے اور رھائش کے لیۓ کچھ مدد نیشنل سپورٹ سروس سے حاصل کرنے کے حق دار ھیں عام طور پر درخواست دینے والے لوگ معیاری فوائد یا ملازمت اختیار کرنے کے حقدار نہیں ھوتے

اگر میری درخواست نا منظور ھو جاۓ تو کیا ھو گا؟

آپ کو حق حاصل ھے کہ آپ امیگریشن جج کو اپیل کریں وہ جج جو خود مختار طور پر ھوم آفس کو ڈیل کرتا ھے بہت سے کامیاب کیسز اس وقت حل ھو جاتے ھیں وھاں ایک سماعت ھو گی جس پر آپ کو ثبوت دینا ھو گا اگر امیگریشن جج آپ کی اپیل خارج کر دیتا ھے تو آپ نظرثانی کے لیۓ ھائی کورٹ کو درخواست دے سکتے ھیں اور اگر کوئی قانونی غلطی جج کی طرف سے ھو گئی ھو تو ھائی کورٹ حکم دے سکتی ھے کہ اپیل پر کوئی دوسرا جج غور کرۓ

جبکہ آپ کو اپیل کا حق نہیں ھو سکتا اب کچھ ریاستیں ایسی ھیں جن کے متعلق خیال کیا جاتا ھے کہ وہ محفوظ ھیں اور ان ریاستوں سے اسائلم کے لیۓ درخواست دینے والوں کو اپنے کلیم تصدیق کروانے ھونگے اگر کلیم تصدیق ھو جاتا ھے اس طرح یو کے کے اندر اسائلم کی نا منظوری کے خلاف اپیل کا کوئی حق نہیں ھے اس کے لیۓ ضروری ھے کہ پہلے ھی کسی ماھر سے مشورہ کرنے کی ضرورت ھے

بعض اوقات اگر ھوم آفس درخواست براۓ ریفیوجی حیثیت کو نامنظور کرنے کا فیصلہ کرتا ھے تو ایک آدمی کو ھیومینٹیرین یا ڈسکرشنری کے طور پر یو کے میں رکھا جا سکتا ھے یہ بہت کم ھوتا ھے لیکن ایسا ھو سکتا ھے اگر آپ کی کسی ایسے شخص سے رشتہ داری ھو جو برطانیہ کی شہریت رکھتا ھو (یا کوئی ایسا جس کو یہاں یو کے میں رھنے کا حق ھو ) اور ایسے حالات کھی کبھار ھوتے ھیں کہ آپ اپنے ملک میں کیوں واپس نہیں جا سکتے غیر شادی شدہ یا سول بارٹنر ویزا اپلائی کرنے کے لیۓ

اگر میری درخواست کامیاب ھو جاتی ھے تو کیا ھو گا؟

آپ کو پانچ سال تک وھاں ٹھہرنے کی اجازت ھو گی آپ یو این ریفیوجی ٹریول ڈاکومنٹ کو درخواست دیں گے اور آپ کو کام کرنے ، پڑھنے اور ایک یو کے سٹیزن کی طرح فوائد حاصل کرنے کی اجازت ھوگی آپ کو یہ بھی حق ھو گا کہ آپ برٹش نیشنیلیٹی کے لیۓ درخواست دے سکتے ھیں اگر آپ کو پانچ سال کے ختم ھونے پر مستقل رھنے کی اجازت مل جاتی ھے یہ صرف اس وقت دیا جاتا ھے جب آپ کو ابھی تک ایذا رسانی کا خطرہ ھے

پبلیکیشن اینڈ لینکس

یو کے ایل جی آئی جی سبمیشن ٹو ھوم افیئرز کمیٹی – دسمبر 2005

"ایک اچھی اسائلم کی نصیحت کیسے حاصل کی جا سکتی ھے " ایڈوائس نو کے نام سے ایک بہت معلوماتی گائیڈ ۔ اسائلم کے متلاشیوں کے لیۓ بہت اھم اور نصیحت کی گئي کتاب ھے

اے نیویگیشن گائیڈ : لیسبینز ، گے ، بائی سیکشول اور ٹرانسجینڈر (ایل جی بی ٹی) ریفیوجیز اینڈ اسائلم سیکرز – جو کہ سفرا پروجیکٹ کی فارمر انیسا ڈی جونگ نے لکھی ھے جو اسائلم کوآرڈینیٹر بھی ھیں جو کے یو کے میں ایل بی ٹی مسلم عورتوں کے لیۓ ریسورس پروجیکٹ ھے اور جنسی اور ریفیوجی کے ایل جی بی ٹی حقوق سے متعلقہ تمام ایشوز پر ایک فری لانس ریسرچر ھے

ڈیٹیل پولیسی انسٹرکشنز – ھوم آفس پالیسی انسٹرکشن ڈیٹیل ۔ انکلیوڈنگ ایٹ وی آئی ۔ "اسسنگ دی کلیم " پارہ 8.7 "ممبر شپ آف اے پرٹیکولر سوشل گروپ" (دی آؤٹ کم آف شاہ وی ۔ اسلام ان دی ھاؤس آف لارڈز ان 1999 )

آئی سی اے آر - یو کے میں اسائلم اور ریفیوجیز کے متعلق انفارمیشن سنٹر

ڈسکلیمر

یو کے لیسبین اینڈ گے امیگریشن گروپ نے اس معلومات کا ترجمہ نہیں کیا اور اس کی ترمیم کی بھی ذمہ دار نہیں ھے اس لیۓ یو کے لیسبین اینڈ گے امیگریشن گروپ ان ویب پیجز میں دی گئی معلومات کی درست ھونے کی ضمانت نہیں دیتا اور دنیا میں کسی جگہ بھی کسی دوسری پارٹی کے نقصان ، اس کے مجروح ھونے اور مالی نقصان یا کسی دوسرے نقصان کی ذمہ دار نہیں ھے

امیگریشن مسائل کے لیۓ موجودہ معلومات ھماری ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ھے

www.ukigig.org.uk

یہ ڈسکلیمر انگلش لاء کے مطابق کیا گیا ھو گا

سیبیسچین روکا ، (ایگزیکٹو ڈائریکٹر)

‎‎‎‌

This document was provided by UK Lesbian & Gay Immigration Group, Aug 2007, www.uklgig.org.uk