Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

یو ۔ کے میں اسائلم کے متلاشیوں کے لیۓ مدد
Support for asylum seekers in the UK

سیمن کا واقعہ

میں ھتھرو میں بہت دیر سے پہنچا اور اميگریشن والوں کو بتایا کہ میں اسائلم کلیم کرنا چاھتا ھوں اس نے میرا نام پوچھا اور میں کہاں سے آیا ھوں اور میں نے یو ۔ کے کا سفر کیسے کیا تب اس نے مجھے ائر پورٹ کے نزدیک ھوٹل میں بھیج دیا اور وھاں کام کرنے والے سٹاف نے مجھے کچھ کھانا دیا اور سونے کے لیۓ مجھے ایک کمرے میں لے گئے

اگلی صبح انہوں نے ایک فارم پر کرنے میں میری مدد کی جس کے متعلق انہوں نے بتایا کہ یہ رھائش اور کھانے کی قیمت کے متعلق ھے اس فارم میں بہت سے سوالات تھے

ایک ھفتہ گزر چکا تھا میں ابھی تک ان کے جواب کا منتظر تھا مجھے کوئی پتہ نہیں تھا کہ وہ مجھے اگلے لمحے کہاں بھیجیں گے یا مجھے معلوم نہیں تھا کہ مجھے کیا کرنا ھوگا

اگر آپ یو ۔ کے میں اسائلم کے متلاشی ھیں تو آپ اسائلم سبورٹ کلیم کرنے کے حق دار ھیں (کہیں رھنے کی جگہ اور کچھ رقم براۓ خوراک اور کپڑے) جب آپ کا کلیم براۓ اسائلم کا فیصلہ ھو جاتا ھے یہ بہت ضروری ھے کیونکہ آپ کو اسائلم کلیم کرتے وقت کام کرنے کی اجازت نہیں ھوتی اسائلم سبورٹ کے لیۓ ھوم آفس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار ھے جو کہ بورڈ اور امیگریشن ایجنسی (بی آئی اے ) ھے

اپریل2007 سے پہلے نیشنل اسائلم سپورٹ سروس (این اے ایس ایس ) ذمہ دار تھا

اس گائیڈ میں ھم وضاحت کرتے ھیں کہ اسائلم سپورٹ کیسے حاصل کرنی ھے اور اگر آپ کو انکار کردیا جاتا ھے تو آپ کو کیا کرنا ھوگا

کیا آپ 18 سال کی عمر سے کم ھین ؟

18 سال سے کم عمر کے بچے جو اکیلے یو ۔ کے میں آتے ھیں (ان اکمپنیڈ مینرز) جو اسائلم سبورٹ کلیم کرنے کے قابل نہیں ھیں لیکن اس کی بجاۓ لوکل اتھارٹی ان کی دیکھ بھال کرتی ھے

● آپ نے اسائلم کا کلیم کیا ھے یا آپ نے یورپین کنونشن آف ھیومین رائٹس کے آرٹیکل

نمبر 3 کے تحت کلیم کیا ھے

● آپ نے مخصوص جگہ پر کلیم کیا ھے اس کا مطلب ھے ھوم آفس سیکریننگ یونٹ

کراؤڈن ، لیور پول یا سولی ھل

● آپ کے کلیم یا اپیل کا فیصلہ ھونا باقی ھے

● آپ کی عمر 18 سال یا زیادہ ھے

● آپ مفلس ھیں اس کا مطلب ھے کہ آپ کے پاس اپنے بچوں کے لیۓ کافی رقم نہیں ھے یا آپ کے پاس رھنے کے لیۓ کوئی جگہ نہیں ھے

اگر آپ کے ڈیپینڈنٹ ھیں جیسا کہ بچے 18 سال سے کم یا شریک حیات خاوند یا بیوی تو ان کی طرف سے آپ کو امداد وصول کرنا ھوگی

بی آئی اے میری کیسے مدد کرے گی

اسائلم سبورٹ کی دو بڑی اقسام ھیں پہلی قسم ان لوگوں کے لیۓ ھے جنہوں نے اسائلم کا کلیم کیا ھوا ھے دوسری قسم کچھ لوگوں کو مہیا ھوتی ھے جن کا اسائلم کلیم ناکام ھوجاتا ھے

سیکشن 95 سبورٹ

جب آپ اسائلم کے لیۓ درخواست دیتے ھیں اور سبورٹ کے لیۓ درخواست دیتے ھیں تو آپ کو عام طور پر سیکشن 95 سبورٹ دی جاتی ھے سیکشن 95 سبورٹ آپ کو اس وقت دی جاتی ھے جب آپ کا اسائلم کلیم زیر غور ھوتا ھے آپ کو کہیں رھائش مل جاتی ھے اور آپ کو 32 پونڈ اور 42 پونڈ فی ھفتہ دیئے جاتے ھیں جس کا آپ کی عمر پر انحصار ھے سپورٹ کے لیۓ درخواست دینے کے لیۓ آپ کو ایک فارم پر کرنا ھوگا جو آپ ھوم آفس کی ویب سائٹ سے حاصل کریں یا اپنے نزدیکی ون سٹاب سروس سے لیں ون سٹاب سروس آپ کو فارم مکمل کرنے میں مدد دے سکتی ھے اور آپ کی طرف سے بی آئی اے کو بھیج سکتی ھے

جب ایک دفعہ بی آئی اے آپ کی درخواست منظور کر لیتی ھے تو آپ کو رھائش مہیا کر دی جاتی ھے اور رھنے اور کھانے کے اخراجات کے لیۓ رقم مہیا کر دی جاتی ھے جہاں آپ رھتے ھیں وھاں آپ کا کوئی اختیار نہیں ھوتا کیونکہ زیادہ تر اسائلم کے متلاشی کو ان کے آنے کے فوراّ بعد ملک کے مختلف حصوں میں بھیج دیا جاتا ھے اس کو ڈسپرسل کہا جاتا ھے کچھ اسائلم کے متلاشیوں کو لندن میں رھنے کی اجازت ھوتی ھے لیکن صرف مخصوص حالات میں

اگر آپ کے پاس پہلے ھی کوئی ٹھہرنے کی جگہ ھے تو آپ سپورٹ کا صرف ایک حصہ صرف رقم کے لیۓ درخواست دے سکتے ھیں یہ سب نسسٹنس سپورٹ کہلاتی ھے

دوبارہ آپ مدد حاصل کر سکتے ھیں اپنے نزدیکی ون سٹاپ سروس کے ذریعے

میں کتنے عرصہ کے لیۓ سپورٹ حاصل کرسکتا ھوں ؟

فیملیز بمعہ ڈیپینڈنٹ چلڈرن

اگر آپ کے ڈیپینڈنٹ چلڈرن ھیں تو آپ اس وقت تک امداد حاصل کرسکتے جب تک آپ

یو ۔ کے نہ چھوڑ دیں یا ان کا سب سے چھوٹا بچہ اٹھارہ سال کا نہ ھو جاۓ

آپ لگاتار سپورٹ حاصل کریں گے تا وقتیکہ آپ کی اسائلم کی درخواست کا آخری فیصلہ ھو جاتا ھے اس میں اپیل کا فیصلہ بھی شامل ھے اگر آپ کو سپورٹ حاصل کرنے کی منظوری ھو جاتی ھے اس کے بعد آپ کو ملازمت کرنے کی اجازت ھوگی یا ویلفئر مفاد جیسا کہ انکم سپورٹ یا جاب سیکر الاؤنس کلیم کرنے کی اجازت ھوگی

اگر آپ کی اسائلم کی درخواست بمعہ اپیل کے نا منظور ھو جاتی ھے تو آپ اسائلم سپورٹ کے حق دار نہیں رھتے اور یہ فیصلہ سے لے کر 21 یوم کے بعد ختم ھو جاۓ گی اس پر ھوم آفس توقع کرتا ھے کہ آپ واپس گھر جانے کا بندوبست کریں اگر آپ گھر جانے کے قابل نہیں ھیں اور آپ یو ۔ کے کسی وجہ سے چھوڑ نہیں سکتے تو آپ سیکشن 4 سپورٹ کے حق دار ھیں

سیکشن 4 اسائلم کے متلاشی کی سپورٹ کی ناکامی پر

اگر آپ کلیم براۓ اسائلم نا کام ھو جاتا ھے تو آپ سیکشن 4 کی سپورٹ لے سکتے ھیں لیکن یہ قوانین کہ وہ کون لے سکتا ھے بہت سخت ھیں سب سے پہلے یہ بہت ضروری ھے کہ آپ بہت مفلس ھوں دوسرے مندرجہ ذیل میں سے آپ کسی ایک کو پورا کرتے ھوں

غریبی (ڈیسٹی چیوٹ)

اس کا مطلب ھے آپ کے پاس اپنے لیۓ اور اپنے بچوں کے لیۓ کافی رقم نہ ھو یا آپ کے پاس رھنے کی کوئی جگہ نہ ھو

● آپ نے گھر واپسی کے لیۓ درخواست دے رکھی ھے اور بندوبست کو آخری شکل

دے رھے ھیں آپ کو اس کا بی آئی اے کو ثبوت مہیا کرنا ھوگا

● آپ یو ۔ کے نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ آپ کو سخت قسم کا میڈیکل مسئلہ ھے جو آپ سفر کرنے سے روکتا ھے اس کے لیۓ آپ کو اپنے ڈاکٹر سے ایک لیٹر مہیا کرنا ھو گا جسمیں بیان کیا گیا ھو کہ آپ کو کیا مسئلہ ھے اور کیوں اتنا بیمار ھیں کہ آپ سفر

نہیں کرسکتے

● ھوم سیکریٹری نے کہا ھے کہ گھر جانے کا کوئی محفوظ راستہ نہیں ھے (لکھتے

وقت یہ کسی ملک کو اپلائی نہیں کرتے )

● آپ نے اپنے اسائلم کلیم کے فیصلہ کو جوڈیشنل ریویو کے لیے اپلائی کیا ھے

● آپ نے اسائلم کے لیۓ فریش کلیم بھیجا ھے یا آپ نے آرٹیکل 3 ھیومن رائٹس ایکٹ

کے تحت کلیم کیا ھے یا ھوم آفس ان دوسرے کلیمز پر غور کر رھا ھے جو آپ نے

داخل کرواۓ ھیں

اگر آپ سیکشن 4 سپورٹ کے اھل ھیں تو آپ کو رھائش ملے گی اور 35 پونڈ فی ھفتہ ملیں گے سیکشن 4 کے تحت نقد امداد مہیا نہیں کی جاسکتی

اسائلم سپورٹ اپیلز پروجیکٹ ، اکتوبر 2006

● اسائلم سپورٹ اپیل کاروائی ۔ اسائلم سپورٹ ایڈجوڈیکیٹر

● دی نیشنل اسائلم سپورٹ سروس (این اے ایس ایس )

● دی نیشنل اسائلم سپورٹ سروس (این اے ایس ایس) ون سٹاپ سروس

● لوکل کونسلرز کی لسٹ – ڈائریکٹ گو

● ھوم پیج آف اسائلم سپورٹ اپیل پراجیکٹس _ اسائلم سپورٹ اپیل

● بینیفٹس _ ایڈوائس نو

This document was provided by Advicenow (Asylum Support Appeals Project, October 2006). Updated June 2007, www.advicenow.org.uk