Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

اگر میں یو ۔ کے میں کام کرنا چاھتا ھوں تو کیا ھوگا؟
What if I want to work in the UK?

اگر آپ یو ۔ کے میں کام کرنے کے لیۓ ٹھہرنا چاھتے ھیں تو عام طور پر آپ کو ورک پرمٹ کی ضرورت ھوگی اگر یہاں آپ کو ایک کمپنی ملازم رکھنا چاھتی ھے تب آپ نہیں بلکہ وہ کمپنی آپ کے لیۓ ورک پرمٹ اپلائی کرۓ گی

ھوم آفس ان لوگوں کو جو اچھے ھنر مند اور تعلیمی قابلیت رکھتے ھیں کو یو ۔ کے میں بغیر ملازمت کا بندوبست کیۓ یہاں آنے کی اجازت دیتا ھے جو کہ ھائلی سکلڈ مائگرانٹ پروگرام کے تحت آتے ھوں

بہت سے کیسز میں آپ کا خاوند ، بیوی یا رجسٹرڈ شدہ سول پارٹنر اور کوئی بچہ جو 18 سال کی عمر سے کم ھو اور جو آپ کے ڈیپینڈنٹ ھوں آپ کے ساتھ آ سکتے ھیں جبکہ یہ صرف اس وقت اپلائی ھوتا ھے جب آپ ان کو ریکورس ٹو پبلک فنڈز کے بغیر مدد دے سکتے ھیں (دوسرے الفاظ میں کلیمنگ بینیفٹس )

اگر آپ عارضی ورک سکیم کے تحت یہاں آۓ ھیں تو آپ کے فیملی ممبرز کے لیۓ یہاں کچھ پابندیاں ھوں گیں جیسا کہ عارضی ورک میں مندرجہ ذیل شامل ھیں

● جیسا کہ ورکنگ ھالیڈے میکر

● فار سیزنل ایگریکلچرل ورکر (مثال کے طور پر پھل توڑنے والے) یا

● فار سیکٹر بیس سکیم جو لوگوں کو مخصوص انڈسٹریز میں کام کرنے کی اجازت دیتا

ھے

امیگریشن رولز میں یہ بھی بیان کیا گیا ھے کیا آپ کو ایک کٹیگری سے دوسری کیٹیگری تبدیل کرنے کی اجازت ھو گی یو ۔ کے میں آنے کے بعد یہاں کچھ مثالیں دی جاتی ھیں

● اگر آپ ملک میں بطور وزٹر داخل ھوۓ ھیں تو آپ کو بطور سٹوڈنٹ ٹھہرنے کی اجازت نہیں ھوگی لیکن آپ کو جانا ھوگا اور بیرون ملک سے اپلائی کرنا ھو گا

● اگر آپ یہاں ملازمت کرنا چاھتے ھیں یا اپنا بزنس شروع کرنا چاھتے ھیں تو آپ کو

بیرون ملک سے اپلائی کرنا ھوگا جب کہ آپ ڈگری کورس کے سٹوڈنٹ ھیں یا آپ

ڈاکٹر ھیں ڈنٹس یا نرس ، یا ورکنگ ھالی ڈے میکر ھیں اگر آپ ڈگری رکھتے ھیں تو

اس کے لیۓ مخصوص قوانین ھیں یا آپ انجینئرنگ میں ڈگری ھولڈر ھیں جو یو ۔ کے

یونیورسٹی سے آپ کو ملی ھے اگر آپ نے یہاں سے ایم اے یا پی ایچ ڈی کیا ھے

اور اگر آپ کا ڈگری کورس سکاٹ لینڈ میں تھا

● اگر آپ ملک میں بطور وزٹر داخل ھوۓ ھیں اور اس کے بعد آپ نے یو ۔ کے کے مستقل

رھائشی سے شادی کرلی ھے تو عام طور پر آپ کو بیرون ملک سے ملازمت کرنے

کے لیۓ یا سیٹل ھونے کے لیۓ اپلائی کرنا ھوگا

● اگر آپ یو ۔ کے میں شادی کرنا یا سول میرج کرنا چاھتے ھیں تو عام طور پر سب سے

پہلے آپ کو ھوم آفس سے اجازت لینی ھوگی بغیر اجازت کے رجسٹرار آپ کی شادی

میرج رجسٹر کرنے سے عام طور پر انکار کردے گا

اگر میں اپنے فیملی ممبرز کو اپنے ساتھ سیٹل کرنا چاھتا ھوں تو مجھے کیا کرنا ھوگا مزید معلومات کے لیۓ دیکھیں

ھوم آفس آپ کی درخواست پر غور کرۓ گا اگر آپ اجازت کے لیۓ التجا کرتے ھیں اور ان رولز میں کسی پر بھی پورے نہیں اترتے اور اگر تب بھی وہ آپ کی درخواست نا منظور کرتے ھیں اور آپ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے قابل نہیں ھیں

کیمونٹی لیگل سروس ڈائریکٹ

www.clsdirect.org.uk

4345 345 0845

This document was provided by Community Legal Service Direct, June 2006, www.clsdirect.org.uk