Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

اسائلم کے لیۓ دعوی کرنے سے کیا حاصل ھوتا ھے ؟
What will be the outcome of claiming asylum?

میرے دعوی کا کیا نتیجہ ھوگا

تا وقت یہ کہ آپ کا دعوی نا منظور ھوتا ھے آپ کو مختلف قسم کی تین میں سے ایک حیثیت دی جاۓ گی

اسائلم(مستقل رھائش)

اگر آپ کا کلیم منظور ھو جاتا ھے آپ کو اسائلم دے دی جاۓ گی اور آپ کو 5 سال تک ٹھہرنے کی اجازت مل جاتی ھے اگر آپ کو اس طرح منظوری مل جاتی ھے تو آپ کا شوھر بیوی یا رجسٹرڈ سول پارٹنر اور کوئی بچہ 18 سال کی عمر سے کم کی خودبخود منظوری ھو جاتی ھے آپ کنونشن (بلیو) ٹریول ڈاکومنٹ کے حق دار ھیں جس سے آپ کو تمام ممالک سواۓ آپ کے اپنے ملک کے آزادی سے سفر کرنے کی اجازت مل جاتی ھے آپ کام کرسکتے ھیں مطالعہ کرسکتے ھیں اور جیسا کہ شہری فوائد حاصل کرتے ھیں آپ بھی فوائد حاصل کر سکتے ھیں اگر آپ فوائد کے لیۓ دعوی کرتے ھیں اور آپ ھوم آفس سے رقم ادھار لینے میں کامیاب ھو جاتے ھیں تو جب آپ کو اسائلم کی اجازت مل جاتی ھے تو یہ رقم آپ کو بعد میں ادا کرنی ھو گی

پانچ سال کے بعد آپ یہاں مستقل رھائش کے لیۓ درخواست داخل کرنے کے قابل ھو جائیں گے

ھیومنٹیرین پروٹیکشن

اگر آپ اپنے آپ کو رفیوجی منوانے کی تمام شرائط کو پورا کرنے کے لیۓ کچھ بھی ظاھر نہیں کرسکتے تو آپ کو ھیومنٹیرین پروٹیکشن دی جاسکتی ھے آپ کو یہ حیثیت اس وقت دی جا سکتی ھے جب آپ اگر واپس جائیں تو آپ کی جان کو خطرہ لاحق ھو یا آپ کو جسمانی اذیت کا خطرہ ھو یا غیر انسانی سلوک یا آپ کے ساتھ ذلالت کا سلوک کیا جاۓ ھیومنٹیرین پروٹیکشن پانچ سال کے لیۓ ھوگی اور آخر میں آپ یہاں مستقل طور پر رھنے کے لیۓ درخواست دے سکتے ھیں اگر آپ کو اپنے ملک سے ابھی تک خطرہ ھے ۔ وہ لوگ جن کو انسانی تحفظ مل چکا ھو ان کے خاوند بیوی یا رجسٹرڈ سول پارٹنر ان کے پاس آ سکتے ھیں اور ان کے بچے بھی آ سکتے ھیں لیکن ان کے سفر کرنے اور تعلیم کرنے کے حقوق کچھ کم ھوں گے ان رفیوجیوں کی نسبت جن کو اسائلم مل چکی ھو

ڈسکریشنری لیو

اگر ھوم آفس منظور کرتا ھے تو بہت سی دوسری وجوھات ھیں کہ آپ کے ساتھ ملک چھوڑنے کے لیۓ کیوں نا روا سلوک کیا گیا ھے مثال کے طور پر خراب صحت یا خاندانی وجوھات پر ڈسکریشنری لیو کا حق دیا جا سکتا ھے یہ عام طور پر ایک وقت میں 6 یا 12 ماہ کے لیۓ ھو سکتا ھے اور آپ کو وھاں مستقل طور پر ٹھہرنے کی اجازت نہ ھوگی تا وقت یہ کہ آپ کی ڈسکریشنری لیو مکمل طور پر 6 سال تک بڑھا نہیں دی جاتی

اگر میرا دعوی نا منظور ھو تا ھے تو پھر کیا ھوگا؟

اگر آپ کی اسائلم کی درخواست نا منظور ھوتی ھے تو آپ فیصلے کے خلاف اس کی اپیل کر سکتے ھیں لیکن اگر آپ اپیل کرنا چاھتے ھیں تو آپ کو بہت جلد مشورہ حاصل کرنا ھوگا

آپ کو فیصلہ ھونے کے دس دن کے اندر اپیل کا نوٹس بھر کر ضرور واپس کرنا ھوگا (دن اس سے بھی کم ھو سکتے ھیں اگر آپ کو نظر بند کیا گیا ھے ) آپ کسی دوسرے دعوی کا حوالہ بھی دے سکتے ھیں آپ کا یا آپ کے کسی خاندان کے فرد کو جس کو يو _ کے میں ٹھہرنے کی اجازت مل چکی ھو (مثال کے طور پر اگر آپ کو ملک چھوڑنے کا کہا جاتا ھے تو آپ کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ھوگی )

آپ پبلک فنڈ اور قانونی مدد کے لیۓ اپیل پر کاروائی کے دوران درخواست دے سکتے ھیں اگر آپ :

● اگر آپ کے پاس مشورہ حاصل کرنے کے لیۓ کوئی رقم نہ ھو ؛ اور

● آپ کے پاس اپنا مقدمہ جیتنے کی ٹھوس وجوھات ھیں

رفیوجی لیگل سنٹر یا امیگریشن ایڈوائزری سروس بھی آپ کی اپیل کے سلسلہ میں آپ کی مدد مفت کر سکتی ھے اگر آپ یہ شرائط پوری کرتے ھیں اس کی تفصیل اپیل کے نوٹس پر درج ھے اور اس کتابچہ کے صفحہ نمبر 18 پر بھی درج ھیں ابتدائی فیصلہ سے اپیل کی کاروائی پر زیادہ وقت لگ سکتا ھے اور ایک دفعہ سے زیادہ دفعہ عدالت میں بھی جانا پڑتا ھے

ون سٹاپ اپیل

اگر آپ کے پاس کوئی دوسری وجوھات ھیں کہ کیوں آپ یا آپ کی فیملی کو یہاں ٹھہرنے کی اجازت ھونی چاھیۓ تو آپ کو پناہ کے لیۓ درخواست دیتے وقت یہ وجہ بھی لکھنی ضروری ھے وجوھات میں سے ایک ضروری وجہ یہ ھے کہ اگر آپ کو نکالا جاۓ تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ھوگی لیکن اگر آپ کے پاس کوئی دوسرا دعوی ھے مثال کے طور پر میڈیکل علاج یا کوئی دوسری خاندانی وجوھات آپ اس کی بھی یہاں تشریح کرسکتے ھیں آپ کی اپیل کی سماعت میں تمام حالات پر غور کیا جاۓ گااوراگر آپ نے کوئی بات اس میں نہیں لکھی ھے تو اس کو بعد میں اٹھانے کے لیۓ بہت مشکل ھو گی

اگر میری اپیل ناکام ھوجاتی ھے تو پھر کیا ھوگا؟

یاد رکھیں یو _ کے میں بہت سی درخواستیں نامنظور ھو جاتی ھیں جبکہ اپیل کرنے پر کچھ کامیاب ھو جاتیں ھیں اگر آپ کو انکار ھو جاتا ھے اور آپ کی اپیل بھی ناکام ھو جاتی ھے تو آپ کو ملک چھوڑ دینا ھو گا تا وقت یہ کہ آپ کو کسی دوسری وجہ سے یہاں ٹھہرنے کی اجازت ھو (مثال کے طور پر اگر آپ کی فیملی یو _کے میں ھے )اگر آپ رضاکارانہ طورپر ملک نہیں چھوڑتے تو امیگریشن اتھارٹیز آپ کو زبردستی نکالنے کی کوشش کر سکتی ھیں اگر سفری دستاویز حاصل کرنے میں آپ تعاون نہیں کرتے تو آپ کے خلاف مقدمہ چلایا جا سکتا ھے اگر آپ کے خلاف مقدمہ نہ بھی چلایا جاۓ تو تب بھی آپ کو نظر بند رکھا جا سکتا ھے ممکن طور پر جیل میں بھی

رضاکارانہ واپسی

اگر آپ کے ملک میں حالات اچھے ھو جاتے ھیں آپ واپسی کے لیۓ مالی امداد لے سکتے ھیں کچھ لوگ اپنے ملک میں دوبارہ آباد ھونے کے لیۓ مالی امداد لے سکتے ھیں وھاں بہت سی مختلف سکیمیں ھیں اس کا انحصار ھے کہ آپ کہاں سے آۓ ھیں اور آپ نے کب دعوی کیا ھے آپ کو قانونی مشیر سے یا ون سٹاپ سروس سے رابطہ کرنا ھوگا تا کہ آپ ان سکیمز کی معلومات حاصل کر سکیں

مزید مدد

کمیونٹی لیگل سروس ڈائریکٹ

عام قانونی مسائل کے متعلق پبلک کو براہ راست مفت معلومات مہیا کرتا ھے

کال کریں 345 4 345 0845

اگر آپ لیگل مدد کے اھل ھیں تو آپ قانونی مشیر سے مفت مشورہ لے سکتے ھیں ان فوائد کے متعلق اور ٹیکس کریڈٹس ، ڈیبٹ ، ایجوکیشن ، ملازمت اور رھائش کے متعلق

آپ کو ایک لوکل لیگل مشیر یا وکیل بھی مل سکتا ھے

کلک کریں مزید معلومات کے لیۓ :

www.clsdirect.org.uk

ایمنیسٹی انٹرنیشنل

انگلینڈ کا فون نمبر: 1500 7033 020

ویلز میں : 5610 2037 029

www.amnesty.org.uk

امیگریشن لاء پریکٹیشنرز ایسوسی ایشن (آئی ایل پی اے )

مدد کے لیۓ معلومات حاصل کرنے کے لیۓ ڈائریکٹری آف ممبرز سے مشورہ کریں

فون : 8383 7251 020

www.ilpa.org.uk

امیگریشن ایڈوائزری سروس

www.iasuk.org

فون : 1200 7967 020 (ھیڈ آفس)

تمام انگلینڈ اور ویلز میں لوکل رابطہ کی تفصیل کے لیۓ ویب سائٹ دیکھیں

لاء سوسائٹی

لاء سوسائٹی آپ کو ان مشیروں کی تفصیل دے سکتی ھے جو اسائلم کیسز میں لیگل ریپری زنٹیشن کی پیشکش کر سکتے ھیں

فون : 6575 606 0870

www.solicitors-online.com

نیشنل اسائلم سپورٹ سروس

فرینک کوریگن ، 27 اولڈ گلوسسٹر سٹریٹ،

بلومز بری ، لندن ڈبلیو سی 1 این 3 ایکس ایکس

www.asylumsupport.info

آفس آف امیگریشن سروس کمیشن (او آئی ایس سی )

فون : 0046 000 0845

www.oisc.org.uk

ریفیوجی لیگل سنٹر

فون : 3200 7780 020

www.refugee-legal-centre.org.uk

ایک دوسرا کتابچہ ان لوگوں کے لیۓ لیگل ایڈوائس جن کو امیگریشن سروس نے نظر بند کر رکھا ھے کو لاء سوسائٹی مہیا کرتی ھے لاء سوسائٹی آف سکاٹ لینڈ او آئی ایس سی ، سی ایل ایس اور آئی ایل پی اے ، اور ان اداروں میں سے کسی ایک سے حاصل ھو سکتا ھے

یہ کتابچہ امیگریشن لاء پریکٹیشنرز ایسوسی ایشن اور مک چاٹ ون کی مدد سے لکھا گیا ھے جو کہ امیگریشن لاء کے قانونی ماھر اور وکیل ھیں

This document was provided by Community Legal Service Direct, April 2006, www.clsdirect.org.uk