Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

ریشیئل ڈسکریمی نیشن ۔ آپ ڈسکریمی نیشن کے متعلق کیا کر سکتے ھیں
Racial Discrimination - What you can do about discrimination

اگر آپ کو ڈسکریمی نیشن کا سامنا ھے تو سب سے پہلے سوچیں کہ آپ کو اس کے متعلق کیا کرنا ھے اس کا انحصار اس پر ھے کہ آپ کو کس طرح ڈسکریمی نیٹ کیا گیا ھے اور آپ کیا چاھتے ھیں

● آپ کی جوب (ملازمت)واپس مل جاۓ

● معاوضہ

● معافی یا

● ایک واضح ثبوت کہ یہ آدمی یا ادارہ آئندہ اس طرح ڈسکریمی نیشن نہیں کرے گا

جو بھی آپ چاھتے ھیں آپ کو سب سے پہلے وہ معاملہ طے کرلینا چاھیے اس آدمی کے ساتھ یا ادارے کے ساتھ جس نے آپ کو ڈسکریمی نیٹ کیا ھے اگر آپ کا مسئلہ آپ کے مالک (آجر) کے ساتھ ھے تو آپ کو ادارے کے گریوینس پروسیجر کے طریقہ کار استعمال کرنے ھونگے یا اپنے مالک کو ایک تحریری بیان دینا ھوگا اگر آپ کا مسئلہ ملازمت مہیا کرنے والے کے ساتھ ھے تو آپ کو انہیں تفصیل سے لکھ کر دینا ھوگا اور آپ کیا کروانا چاھتے ھیں (بمعہ تلافی رقم جو آپ لینا چاھتے ھیں)

اگر یہ ایسا نہیں کرتے جیسا کہ آپ چاھتے ھیں تو آپ اپنا کیس مندرجہ ذیل کے پاس لے جائیں

● ایک اپمپلائمنٹ ٹربیونل کے پاس اگر یہ ملازمت کے متعلق ھے ؛ یا

● کؤنٹی کورٹ

کمیشن براۓ ریشیئل ایکیولٹی (سی آر ای) گورنمنٹ نے ریشیئل ایکیولٹی کو ترقی دینے کے لیۓ قائم کی ھے اگر آپ سے آپ کو آپ کی ریس(نسل) کی وجہ سے ڈسکریمی نیٹ کیا گیا ھو تو یہ آپ کو مشورہ دے سکتی ھے اور مدد کر سکتی ھے

آپ مندرجہ ذیل سے بھی مدد لے سکتے ھیں

● آپ کی یونین سے اگر آپ رکھتے ھیں (اگر یہ ملازمت کے متعلق ھے )

● لوکل لاء سنٹر

● سیٹیزن ایڈوائس بیورو؛

● آپ کی لوکل ریشیئل ایکیولٹی کؤنسل ؛ یا

●ایک وکیل یا مشیر جس نے عوامی لیگل خدمت کی تختی لگا رکھی ھو

مزید مدد کے لیۓ دیکھیں کہ ان اداروں سے کیسے رابطہ کرنا ھے

سی آر ای بعض اوقات آپ کو قانونی مدد آپ کو کیس عدالت میں لے جانے کے لیۓ دے سکتا ھے اس لیۓ آپ کو آپ کے لیۓ ایسا کرنے کے بدلے وکیل کو رقم ادا نہیں کرنی پڑتی یہ حاصل کرنے کے لیۓ آپ کو ایک مخصوص فارم پر درخواست دینا ھوگی یہ فارم سی آر ای سے دستیاب ھو سکتا ھے اگر یہ آپ کی قانونی نمائندگی نہیں کر سکتا تو يہ آپ کو کسی دوسری ایجنسیوں کے ساتھ یا وکلاء کے ساتھ جو کہ ڈسکریمی نیشن کے دعوی لیتے ھیں سے رابطہ کرسکتے ھیں

اگر آپ کا معاملہ کام پر ڈسکریمی نیشن کے متعلق ھے تو آپ کی مدد ، ایڈوائزری ، کؤنسلی ایشن اور آربیٹریشن سروس (اے سی اے ایس) کر سکتی ھے یہ کوشش کرتی ھے اور آپ کی مدد کرسکتی ھے اور آپ کے آجر کے ساتھ معاھدہ کرنے میں مدد دے سکتی ھے (مثال کے طورپر ترقی یا تلافی معاوضہ) بغیر آپ کی سماعت کے ۔ اگر آپ کے ساتھ کوئی معاھدہ نہیں ھو سکتا تو آپ اب بھی اپنا کیس اپمپلائمنٹ ٹربیونل کے پاس لے جا سکتے ھیں جبکہ اس کی کچھ معیاد ھوتی ھے (دیکھیں "ایمپلائمنٹ ٹربیونل جانا")

اگر ٹربیونل یا عدالت یہ فیصلہ دیتی ھے کہ آپ کو غیر قانونی طور پر ڈسکریمی نیٹ کیا گیا ھے تو یہ آپ کو تلافی معاوضہ دینے کا فیصلہ کر سکتی ھے

● آمدنی کا نقصان یا مالی نقصان

● آپ کے احساسات کو مجروح کرنا

● ڈسکریمی نیشن کی وجہ سے ذاتی نقصان

ایمپلائمنٹ ٹربیونل میں جانا

اگر آپ ریس ریلیشن ایکٹ کے تحت شکایت کرنا چاھتے ھیں تو آپ کو اپنی شکایت فارم ای ٹی آئی پر یا ایک لیٹر پر ایمپلائمنٹ ٹربیونل کے ریجنل آفس کو بھیجنا ھو گی

آپ یہ فارم حاصل کر سکتے ھیں :

● جاب سنٹر

سی آر ای ؛ یا

● لوکل ایمپلائمنٹ ٹربیونل

آپ کو اپنی شکایت تین ماہ کے اندر کرنا ھوگی ایک روز پہلے اس تاریخ سے لے کر جب آپ کو پہلی دفعہ ڈسکریمی نیٹ کیا گیا تھا اگر آپ مالک کا انٹرنل گروینس پروسیجر استعمال کرتے ھیں تو اس کی معیاد 6 ماہ سے ایک دن کم ھے جبکہ آپ کو اپنی شکایت ٹربیونل میں لے جانے سے پہلے اپنے مالک کو آپ کا مسئلہ حل کرنے کے لیۓ کم از کم ایک ماہ کا وقت دینا ھوگا اس لیۓ جتنی جلدی ھو سکے آپ اپنے مالک سے شکایت کر دیں

ٹربیونل میں جانے کے لیۓ بہت کم خرچہ ھے اپمپلائمنٹ ٹربیونل یہ فیصلہ کرے گا کہ کیا آپ کو ڈسکریمی نیٹ کیا گیا ھے وہ اس پر بھی غور کرے گا کہ کیا یہ کلیم کرنے کے لیۓ کافی ھے ۔ اگر آپ اپنا کیس ھار جاتے ھیں تو آپ کو دوسری طرف کی پارٹی کو خرچہ نہیں دینا پڑے گا اس وقت تک جب تک ٹربیونل یہ فیصلہ نہیں کر دیتا کہ آپ کا کلیم غیر موزوں ھے

اگر آپ اپنی شکایت ایمپلائمنٹ ٹربیونل کے پاس لے جانا چاھتے ھیں تو آپ کو عام طور پر ایک خاص فارم جس کو سیکشن 65 سوالنامہ بنام مالک کہتے ھیں بھیجنا ھو گا آپ یہ فارم مندرجہ ذیل سے حاصل کر سکتے ھیں :

● جاب سنٹرز ؛

● آپ کے لوکل بینیفٹ آفس سے ؛ یا

سی آر ای سے

فارم پر آپ اپنے مالک سے اس سلوک کے متعلق جو آپ کے ساتھ ھوا ھے پوچھ سکتے ھیں مثال کے طور پر ، اگر آپ کو یقین ھے کہ آپ اپنی ریس (نسل) کی وجہ سے ملازمت حاصل نہیں کر سکے تو آپ اپنے مالک سے انتخاب کے طریق کار اور تعلیمی قابلیت اور اس آدمی کے تجربہ جس نے ملازمت حاصل کی ھے کی تفصیل کا مطالبہ کر سکتے ھیں یہ دیکھنے کے لیۓ کہ انہوں نے آپ کا مقابلہ اس کے ساتھ کس طرح کیا ھے آپ اس آدمی کے جس نے ملازمت حاصل کی ھے اس کے ریشیئل گروپ کا بھی مطالبہ کر سکتے ھیں

جب آپ کو پہلے معلوم ھوا ھے کہ آپ کے ساتھ ڈسکریمی نیشن ھو چکی ھے اس دن سے لے کر آپ کو تین ماہ کے اندر یہ فارم اپنے مالک کو بھیجنا ھو گا یا جب سے آپ کی شکایت ایمپلائمنٹ ٹربیونل میں وصول ھوئی ھے اس کے 21 یوم کے اندر

آپ کو سیکشن 65 طریق کار استعمال نہیں کرنا ھوگا لیکن یہ آپ کے کیس میں مدد کر سکتا ھے مالک قانونی طور پر سوالنامے والے فارم کا جواب دینے کا پابند نہیں ھے لیکن اگر وہ جواب نہیں دیتا تو ٹربیونل یہ فیصلہ کر سکتا ھے کہ مالک نے آپ کو ڈسکریمی نیٹ کیا ھے اگر یہ طریق کار استعمال کرتے ھیں تو آپ پھر بھی اپنی شکایت اوپر لے جا سکتے ھیں یا اس سے پہلے کہ ٹربیونل آپ کے کیس کا فیصلہ کرے اپنی شکایت واپس لے سکتے ھیں

آپ یا آپ کا مالک ایمپلائمنٹ اپیل ٹربیونل کے پاس فیصلہ ھونے کے 42 دن کے اندر ٹربیونل کے فیصلہ کے خلاف اپیل کرسکتے ھیں آپ صرف اس لیۓ اپیل کر سکتے ھیں کہ اگر ٹربیونل نے قانون کو درست طور پر لاگو نہیں کیا ھو نہ کہ اس لیۓ کہ آپ خیال کرتے ھیں کہ ٹربیونل کا فیصلہ غیر منصفانہ ھے

عدالت میں جانا

اگر آپ اپنا کیس کؤنٹی کورٹ میں لے جانا چاھتے ھیں تو آپ کو اس دن سے جب آپ کو پہلی دفعہ معلوم ھوا کہ آپ کو ڈسکریمی نیٹ کیا گیا ھے کے 6 ماہ سے ایک دن پہلے کے اندر اندر اپنا کیس شروع کرنا ھوگا ڈسکریمی نیشن کے متعلق کاروائی کرنے کے لیۓ کچھ مخصوص منتخب عدالتیں ھیں جو آپ کو کلیم فارم (این آئی) کی کاپیاں اور طریق کار کے متعلق مزید معلومات دے سکتیں ھیں آپ ان عدالتوں کی تفصیل جو ڈسکریمی نیشن کے متعلق کاروائی کرتیں ھیں یہاں سے لے سکتے ھیں :

● کسی بھی کؤنٹی کورٹ سے ؛ یا

سی آر ای

مجھے اپنے کیس کے لیۓ کتنی رقم کی ادائیگی کرنی ھوگی

اگر آپ 5000 پونڈ سے کم کلیم کر رھے ھیں تو آپ کے کلیم پر منصفانہ سادہ طورپر اور بہت سست کاروائی ھو گی اور یہ سمال کلیم ٹریک کے طور پر ھوگی ۔ اگر آپ ایسے کرتے ھیں تو آپ کو اپنے کیس کی نمائندگی کے لیۓ وکیل کی ضرورت نہیں ھے لیکن آپ کو اپنا کلیم شروع کرنے سے پہلے مشورہ لینا پڑے گا

اگر آپ 5000 پونڈ سے زیادہ کلیم کر رھے ھیں تو آپ کو اس کے متعلق ضروری احتیاط سے سوچنا ھو گا کہ آپ اپنے کیس کے لیۓ ادائیگی کیسے کریں گے کیونکہ اس کا خرچہ بہت زیادہ ھو سکتا ھے

اگر آپ بذات خود عدالتی کاروائی کے لیۓ ادائیگی نہیں کر سکتے تو اس کے لیۓ بہت سے راستے ھیں جس کے ذریعے آپ اپنے کیس کے لیۓ ادائیگی کر سکتے ھیں

سی آر ای آپ کا کیس 'ٹیسٹ کیس' کے طور پر لے سکتا ھے

● آپ کیمونٹی لیگل سروس (جسے پہلے لیگل ایڈ بیان کیا گیا ھے ) سے فنڈ حاصل کرسکتے ھیں بشرطیکہ آپ کو چند شرائط پوری کرنی ھونگیں

● آپ ایک وکیل تلاش کر سکتے ھیں جو آپ کیس 'نہ جیت نہ فیس' کی بنیاد پر لے سکتا ھے

انسانی حقوق کا ایکٹ

انسانی حقوق کا ایکٹ 1998 وسیع طور پر ڈسکریمی نیشن کے خلاف حفاظت کرتا ھے بمعہ بہت سی اقسام جس کو دوسرے ڈسکریمی نیشن کے قوانین پورا نہیں کرتے جبکہ آپ اسے اس وقت استعمال کرسکتے ھیں جہاں ایک ادارے کی کاروائی یا فیصلہ اس ایکٹ کے تحت آپ کے حقوق میں ایک کی خلاف ورزی کرتا ھو جیسا کہ عزت کا حق براۓ 'پرائیویٹ ذاتی اور خاندانی زندگی'

ھیومن رائٹس ایکٹ کے تحت حقوق صرف سرکاری اتھارٹی کے خلاف کلیم کيے جا سکتے ھیں (جیسا کہ مثال کے طور پر پولیس ، ایک لوکل کؤنسل یا بینیفٹ ایجنسی ) اور نہ کہ پرائیویٹ کمپنی جبکہ عدالتیں اور ٹربیونل ڈسکریمی نیشن کا فیصلہ کرتے وقت انسانی حقوق کے ایکٹ کو بھی زیر غور لائیں گے جبکہ وہ فیصلہ کررھے ھوں

مزید مدد

کمیونٹی لیگل سروس ڈائریکٹ

عام قانونی مسائل کے متعلق عوام کو براہ راست مفت معلومات مہیا کرتی ھے

کال 345 4 345 0845

اگر آپ لیگل ایڈ کے اھل ھیں آپ ماھر قانونی مشیر سے فوائد ، ٹیکس کریڈٹ ، ڈیبٹ ، تعلیم ، ایمپلائمنٹ اور ھاؤسنگ کے متعلق مفت مشورہ حاصل کریں آپ مقامی قانونی مشیر یا وکیل بھی حاصل کر سکتے ھیں

کلک کریں

www.clsdirect.org.uk

بہترین مقامی لیگل مشیر یا وکیل حاصل کریں دوسری ان لائن معلومات سے رابطہ کریں اور دیکھیں اگر آپ لیگل ایڈ کے اھل ھیں ھمارا کیلکولیٹر استعمال کرتے ھوۓ

کمیشن فار ریشیئل ایکیولٹی (سی آر ای)

فون : 0000 7939 020

www.cre.gov.uk

اپنی نزدیک ترین ریشیئل ایکیولٹی کؤنسل کے لیۓ ، کمشن سے ریشیئل ایکیولٹی کے لیۓ رابطہ کریں یا فون بک دیکھیں

دی ایڈوائزری ، کؤنسل اینڈ آربیٹریشن سروس (اے سی اے ایس)

اپنے نزدیک ترین پبلک انکوائری پوائنٹ کے لیے فون کریں :

فون: 47 47 47 08457

www.acas.org.uk

ایڈوائزری سنٹر فار ایجوکیشن (اے سی ای)

سکول میں ڈسکریمی نیشن کے متعلق مشورہ کے لیۓ فون کریں

فون : 5793 800 0808

www.ace-ed.org.uk

ڈیپارٹمنٹ فار ایجوکیشن اینڈ سکلز (ڈی ایف ای ایس)

کتابچہ کے لیۓ ' سوشل انکلوژن : پبلک سپورٹ سرکلر 99/10

فون: 6022260 0845

یا ڈاؤن لوڈ کریں :

www.dfes.gov.uk

یہ کتابچہ لیگل سروس کمشن (ایل ایس سی) نے شائع کیا ھے یہ ریشیئل ایکیولٹی کمشن کی شراکت کے ساتھ لکھا گیا تھا

This document was provided by Community Legal Service Direct, December 2005, www.clsdirect.org.uk