Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

دی ھیومین رائیٹس ایکٹ
The Human Rights Act

دی ھیومین رائيٹس ایکٹ 1998 ایک بہت ضروری اور وسیع قانون ھے جو ھماری زندگی کے بہت سے حصوں پر اثر انداز ھوتا ھے اس کتابچے میں وضاحت کی گئی ھے کہ ایکٹ کیا کہتا ھے اور یہ کیسے کام کرتا ھے

ھیومین رائیٹس ایکٹ کہاں شروع ھوا

ھیومین رائیٹس ایکٹ کی جڑیں بہت پیچھے دوسری عالمی جنگ تک جاتیں ھیں جنگ کے بعد یورپین کنونشن ھیومین رائیٹس (اکثر جس کو کنونشن کہا جاتا ھے )ضروری بنیادی انسانی حقوق شامل کرتے ھوۓ لکھا گیاجس کو سن 2000ءمیں ھیومین رائیٹس ایکٹ کو برٹش قانون کا کنونشن پارٹ بنا دیا گیا

کنونشن میں حقوق کو علیحدہ آرٹیکل کے طور پر لکھا گیا جب سے کنونشن لکھا گیا ھے نۓ پروٹوکول اس میں شامل کیۓ گئے ھیں ان پروٹوکولز میں سے بہت سارے طریق کار کو ڈیل کرتے ھیں لیکن ان میں سے کچھ میں کنونشن میں نۓ حقوق شامل کيۓ گئے ھیں

سٹراسبرگ میں پورپین کورٹ آف ھیومین رائیٹس ان لوگوں کے کیس پر غور کرتی ھے جو لوگ اس کو سامنے لاتے ھیں کہ کنونشن کے تحت ان کے حقوق کو توڑا گیا ھے (لیگل ٹرم میں خلاف ورزی کی گئی ھے) بہت سے کیسوں میں اس عدالت نے فیصلہ دیا ھے کہ برٹش گورنمنٹ نے کنونشن کی خلاف ورزی کی ھے یہ کیس اس ملک کے قانون میں بہت سی ضروری تبدیلیاں لاۓ

سٹراسبرگ کورٹ میں ایک کیس لے جانے کے لیۓ بہت زیادہ وقت درکار ھوتا ھے تقریباّ سارے کیس پر اس ملک میں پہلے لیگل کاروائی کی جاتی ھے اس سے پہلے کہ آپ یہ کیس سٹراسبرگ کورٹ میں لے جائیں ۔ آپ ایک کیس کو سٹراسبرگ کورٹ میں صرف اس وقت لے جاسکتے ھیں اگر آپ اپنا کیس یہاں جیتنے میں ناکام رھتے ھیں

ھیومین رائیٹس ایکٹ کیسے کام کرتا ھے ؟

کنونشن اور پروٹوکول میں درج تمام حقوق برٹش لاء کا حصہ نہیں ھیں خاص طور پر آرٹیکل نمبر 1 اور 13 اور پروٹوکول میں کچھ ھیومین رائیٹس ایکٹ میں شامل کیۓ گئے ھیں وہ حقوق جو برٹش لاء کا حصہ بنا دیۓ گئے ھیں ان کو کنونشن رائیٹس کہا جاتا ھے کچھ حقوق جو چھوڑ دیۓ گئے ھیں ان کو بعد میں شامل کیا جا سکتا ھے ھیومین رائیٹس ایکٹ میں بیان کیا گیا ھے کہ جہاں تک ممکن ھو سکے عدالتوں کو قانون اس طرح لاگو کرنا چاھیۓ جو کہ لوگوں کے کنونشن رائیٹس کے مطابق ھو

ھیومین رائیٹس ایکٹ میں بیان کیا گیا ھے کہ پبلک اتھارٹی کو لوگوں کے کنونشن رائیٹس کا ضرور لحاظ رکھنا چاھیۓ پبلک اتھارٹیز میں گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ شامل ھیں اس میں پولیس ، لوکل کؤنسل ، اور بینیفٹس ایجنسی شامل ھیں کچھ آرگنائزیشن بعض اوقات پبلک اتھارٹیز ھیں لیکن دوسری نہیں مثال کے طور پر ایک سیکورٹی کمپنی جب وہ جیل سروس کرتی ھے تو وہ ایک پبلک اتھارٹی ھے لیکن اس وقت نہیں جب وہ پرائیویٹ سیکیورٹی کا کام کرتی ھے

بعض اوقات مختلف لوگوں کے حقوق کا ٹکراؤ ھو جاتا ھے اور کورٹ کو ان حقوق کے درمیان بیلنس رکھنا پڑتا ھے مثال کے طور پر ایک جانور کا حق ھے کہ وہ اظہار خیال کی آزادی کے لیۓ احتجاج کا حق استعمال کرۓ (آرٹیکل نمبر 10) اور اسمبلی کی (جمع ھونے کی) آزادی (آرٹیکل نمبر 11) وہ یہ سوال کر سکتے ھیں کہ پولیس (ایکٹ پبلک اتھارٹی) کو ان کو اجازت دینی چاھیۓ کہ وہ ایکٹ سائنس دان کے گھر کے سامنے احتجاج کریں جو جانوروں پر تجربات کرتا ھے سائنس دان اپنا پرائیویسی اور گھر کا حق استعمال کر سکتا ھے (آرٹیکل نمبر 8) کہ وہ پولیس کو کہے کہ وہ احتجاج کو روکے

اگر میں خیال کرتا ھوں کہ میرے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ھے تو میں کیا کر سکتا ھوں؟

اگر آپ خیال کرتے ھیں کہ ایک پبلک اتھارٹی نے آپ کے کنونشن رائیٹس کی خلاف ورزی کی ھے (یا وہ خلاف ورزی کرنے جارھے ھیں ) تو آپ اس کے خلاف عدالتی کاروائی کر سکتے ھیں آپ کو یہ ظاھر کرنا ھوگا کہ جو پبلک اتھارٹی نے کیا ھے یا کرنے جا رھی ھے وہ آپ پر اثر انداز ھو رھا ھے

آپ جوڈیشنل رویو کے لیۓ درخواست دے سکتے ھیں اگر :

● اگر آپ پبلک اتھارٹی کے فیصلے کو چیلنج کرنا چاھتے ھیں یا :

● آپ چاھتے ھیں ایک پبلک اتھارٹی کو حکم دے کہ وہ کچھ کرۓ یا کچھ کرنے کو روکے

جوڈیشنل رویو کے تحت ایک جج آپ کے کیس کو دیکھے گا اور فیصلہ کرۓ گا اگر پبلک اتھارٹی نے غیر قانونی کام کیا ھے ۔ آپ کو بہت جلد کاروائی شروع کرنی چاھیۓ اور اتھارٹی کے فیصلہ کرنے سے 3 ماہ کے اندر اندر ۔ یہ بہت اھم ھے کہ آپ جلدی سے ایک وکیل سے مشورہ کریں اور جوڈیشنل رویو کے متعلق بحث کریں اگر آپ خیال کرتے ھیں کہ آپ کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ھے اور جوڈیشنل رویو چیلنج کرنے کا مؤثر راستہ ھے اور آپ لیگل ایڈ حاصل کر سکتے ھیں

اگر آپ صرف معاوضہ چاھتے ھیں کہ آپ کے کنونشن حقوق کی خلاف ورزی کی وجہ سے ، تو آپ نقصان کا کلیم لا سکتے ھیں ۔ آپ کو اپنے حقوق کی خلاف ورزی سے ایک سال کے اندر اپنا کیس لانا ھو گا

ایک عدالت آپ کو معاوضہ دلا سکتی ھے اگر وہ دیکھتی ھے کہ آپ کے کنونشن رائیٹس کی خلاف ورزی ھوئی ھے لیکن عدالت یہ بھی کہہ سکتی ھے کہ وہ معاوضہ نہیں دلا سکتی اگر وہ فیصلہ کرتی ھے کہ صرف آپ کے حقوق کی خلاف ورزی ھوئی ھے جن لوگوں نے معاوضہ وصول کیا ھے کیونکہ ان کے کنونشن حقوق کی خلاف ورزی ھوئی ھے وہ بہت کم ھیں

آپ اپنے کنوشن رائیٹس پر انحصار کر سکتے ھیں اگر آپ عدالت میں اپنی صفائی دے رھے ھیں اکثر ایسا مجرمانہ کیس میں ھوتا ھے لیکن یہ بھی ھو سکتا ھے مثال کے طور پر اگر آپ :

● ایک کونسل کے کرایہ دار ھیں اور کونسل آپ کو بے دخل کرنا چاھتی ھے

● ایک امیگرینٹ یا پناہ کے متلاشی ھیں جس کو ڈپورٹیشن کا سامنا ھے

ایکٹ کونسے کیس کو کور نہیں کرتا

بعض اوقات عدالت آپ کے حقوق کی خلاف ورزی کے متعلق کچھ نہیں کر سکتی ۔ ھیومین رائیٹس ایکٹ عدالت کو ایکٹ آف پارلیمنٹ کو اوررول کرنے کی اجازت نہیں دیتا ۔ اگر کورٹ مخصوص ایکٹ آف پارلیمنٹ کو لوگوں پر کنونشن رائیٹس کے مطابق لاگو نہیں کرتی ۔ گورنمنٹ اور پارلیمنٹ کو تب فیصلہ کرنا ھوگا کہ کیا قانون تبدیل ھونا چاھیۓ لیکن اس وقت تک کہ یہ ھو جاۓ عدالت کو جیسا قانون ھے اسی طرح لاگو کرنا چاھیۓ ‏عدالتیں آپ کو کوئی معاوضہ دینے کے قابل نہیں ھوں گی

اگر آپ اپنے آپ کو اس حالت میں پاتے ھیں تو آپ کو یورپین کورٹ آف ھیومین رائیٹس میں درخواست دینے کے متعلق سوچنا چاھیۓ کیونکہ سٹراسبرگ کی عدالت معاوضہ دلا سکتی ھے

ھیومین رائیٹس ایکٹ میں اجازت ھے کہ لوگ اپنا کیس ایک آرگنائزیشن جو کہ ایک پبلک اتھارٹی ھے کے خلاف کر سکتے ھیں اس لیۓ اگر ایک آدمی جو کہ ملازم رکھا گیا ھے مثال کے طور پر ایک لوکل کؤنسل میں اپنے آجر کے خلاف کاروائی کر سکتا ھے لیکن وہ آدمی جو ملازم ھے ایک پرائیویٹ کمپنی میں وہ یہ کاروائی نہیں کر سکتا

تب بھی ایکٹ لوگوں اور پرائیویٹ آرگنائزیشن کے درمیان کورٹ کیس پر اثر انداز ھوتا ھے یہ اس لیۓ ھے کہ اس سے کورٹس کا طریق کار اور موجودہ لاء کا طریق کار تبدیل ھو جاتا ھے ۔ کورٹس پہلے ھی کنونشن کے آرٹیکل نمبر 8 استعمال کر رھی ھیں (پرائیویٹ اور فیملی لائف کے حق کی حفاظت) پرائیویسی کے قانون کو مضبوط کرنے کے لیۓ جو پرائیویٹ لوگوں اور آرگنائزیشن اور پبلک اتھارٹیز پر اثر انداز ھو گا

This document was provided by Community Legal Service Direct, September 2006, www.clsdirect.org.uk