Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

ایکیول اپرچیونیٹیز
Equal opportunities

ڈسکریمی نیشن سے نبٹنا

یہاں بہت سے ایسے حالات ھیں جہاں آپ کو ڈسکریمی نیٹ کیا جا سکتا ھے مثال کے طور پر آپ کی عمر یا آپ کی جنس کی وجہ سے یا اس وجہ سے کہ آپ "گے"یا "لیسبین" ھیں اس کتابچے میں ایسے قوانین ھیں جو ڈسکریمی نیشن سے آپ کی حفاظت کرتے ھیں اور آپ کو بتاتے ھیں کہ آپ اگر ڈسکریمی نیٹ کیے گئے ھیں تو آپ کیا کرسکتے ھیں

● ڈسکریمی نیشن کب واقع ھو سکتی ھے

● ڈسکریمی نیشن کی اقسام

● سیکس ڈسکریمی نیشن

● ٹرانس جینڈر پیوپل

● ڈسکریمی نیشن کیونکہ آپ "گے"یا "لیسبین" ھیں

● ڈسکریمی نیشن آپ کے مذھب یا عقیدے کی بناء پر

● آپ ڈسکریمی نیشن کے بارے میں کیا کر سکتے ھیں

● کام کی جگہ پر ڈسکریمی نیشن سے نبٹنا

● ایک ایمپلائمنٹ ٹربیونل کی طرف جانا

● ڈسکریمی نیشن کی دوسری اقسام سے نبٹنا

● انسانی حقوق کے ایکٹ

● آپ کی عمر کی وجہ سے ڈسکریمی نیشن

اس فہرست میں موجود کتابچے آپ کی قانونی حقوق کے بارے میں رھنمائی کرتے ھیں یہ قانون کے بارے میں مکمل رھنمائی نہیں ھیں اور نہ ھی اس بارے میں رھنمائی دیتے ھیں کہ قانون آپ پر کس طرح اور کن خاص حالات میں لاگو ھوتا ھے یہ کتابچے باقا‏عدگی سے (اپ ڈیٹ) وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے رھتے ھیں لیکن قانون شاید تبدیل ھو سکتا ھےجب بھی یہ چھپتے ھیں پس اس میں موجود معلومات غلط یا پرانی بھی ھو سکتی ھیں

اگر آپ کو کوئی مسئلہ ھو تو آپ کو مزید معلومات یا ذاتی نصیحت سے اس کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاھیۓ "مزیدمدد" دیکھیے معلومات اور نصیحت کے ذرائع کے لیۓ

ڈسکریمی نیشن کب ھو سکتی ھے

ڈسکریمی نیشن ھو سکتی ھے جب کسی ایک فرد کے ساتھ کسی دوسرے فرد کے مقابلے ميں بد ترین سلوک کیا جائے(قانونی لحاظ سے،غیر موزوں) اس کے علاوہ ڈسکریمی نیشن اور بہت سے حالات میں ھو سکتی ھے

کام کی جگہ پر _ مثال کے طور پر بغیر کسی خاص وجہ کے ایک کالی رنگت کا انسان کسی بھی جاب سے محروم ھو سکتا ھے یا دوسرے کام کرنے والوں سے اسے پریشانی کا سامنا ھو سکتا ھے ایک عورت کو بھی ایک جیسی تنخواہ کے سلسلے میں مسائل پیش آسکتے ھیں یا جب وہ حاملہ ھوتو اس کے ساتھ ھونے والے سلوک سے یا اگر اس کا کوئی بچہ ھو اور اسے اس کی دیکھ بھال کرنی ھو

جب آپ چیزیں اور خدمات خرید رھے ھوں یا استعمال کررھے ھوں _ مثال کے طور پر ، ایک وھیل چیئر پر بیٹھا ھوا آدمی کہہ سکتا ھے کہ وہ ریسٹورنٹ میں نہیں جا سکتا ھے کیونکہ اس کی وھیل چیئر بہت زیادہ جگہ گھیرتی ھے

جب آپ کوئی جگہ رھنے کے لیۓ خرید رھے ھیں یا کرایہ پر لے رھے ھیں_ مثال کے طور پر ، ایک مالک اپنے مکان کو کسی ایشیائی آدمی کو دینے سے انکار کر سکتا ھے

ایک کالج یا سکول میں_ مثال کے طور پر ، ایک سکول میں ھو سکتا ھے کہ جب بچوں کو نکالے جانے کا فیصلہ ھو تو کالے اور گورے بچوں میں رنگت کی بناء پر فرق کیا جا‌ۓ۔

آپ ڈسکریمی نیشن کا مختلف وجوھات کی بناء پر شکار ھو سکتے ھیں

● آپ کی نسل

● آپ کی جنس

● آپ کا مذھب یا عقیدہ

● آپ کی معذوری

● آپ کا بڑا پن

● آپ "گے" ھیں یا "لیسبین" ھیں

● آپ ایک ٹرانس جینڈر آدمی ھیں

آپ کے لیۓ قانون میں جو حفاظت ھے اس کا انحصار اس بات پر ھے کہ آپ کو ڈسکریمی نیٹ کیوں کیا گیا تھا سیکس ڈسکریمی نیشن کے معاملے میں ، مثال کے طور پر ، یہاں خاص قسم کے قوانین ھیں جو یہ بتاتے ھیں کہ کسی کے لیۓ کب یہ غیر قانونی ھے کہ آپ کو ڈسکریمی نیٹ کرے قانون آپ کو یہ حق دیتا ھے کہ اگر آپ کے ساتھ غیر موزوں طریقے سے سلوک کیا گیا ھے تو آپ ایمپلائمنٹ ٹربیونل یا عدالت کی طرف جا سکتے ھیں آپ کو آمدنی میں نقصان کی چھوٹ ملے گی یا اگر آپ کے احساسات مجروح ھوئے ھیں اس میں بھی چھوٹ ملے گی اس کا انحصار اس بات پر ھے کہ آپ کس قسم کی ڈسکریمی نیشن کا شکار ھوئے ھیں ایک تنظیم کو ٹریبونل یا عدالت میں لے کہ جانا اس بات میں بہتری کا باعث بنتا ھے جو کہ یہ ھے کہ مستقبل میں وہ لوگوں کے ساتھ کس طرح کا رويہ اپناتے ھیں

ڈسکریمی نیشن کی کچھ دوسری اقسام ، جو کہ عمر پر انحصار کرتی ھیں ان کے لیۓ کوئی خاص قوانین نہیں ھیں لیکن حکومت ان کے لیۓ اکتوبر 2006 میں ایک قانون بنانے جارھی ھے اسی طرح موجودہ وقت میں یہاں بہت سی چیزیں ھیں جو آپ ڈسکریمی نیشن کو واقع ھونے سے روکنے کے لیۓ کرسکتے ھیں

اس (کتابچے) لیفلٹ میں

● وضاحت کی گئی ھے کہ کس طرح ایکول اپرچیونیٹیز اور اینٹی ڈسکریمی نیشن کے قوانین کام کرتے ھیں اور کس طرح کی ڈسکریمی نیشن کی اقسام سے آپ محفوظ رہ سکتے ھیں

● اس کے علاوہ ڈسکریمی نیشن کے قوانین کے بارے میں مزید وضاحت کی گئی ھے جو کہ سیکس ، سیکشول پریفرینس اور مذھب اور عقائد کی بناء پر ھے

● اور وضاحت کی گئی ھے کہ آپ کو کیا کرنا چاھيۓ جب آپ کو ڈسکریمی نیٹ کیا جا چکا ھو

علہدہ کمیونٹی لیگل سروس کے ڈائریکٹ کتابچے، نسلی ڈسکریمی نیشن اور معذور لوگوں کے لیۓ حقوق کے بارے میں مزید وضاحت کرتے ھیں

بعض اوقات ایک آدمی کو ایک سے زیادہ وجوھات کی بناء پر ڈسکریمی نیٹ کیا جاسکتا ھے اگر آپ خیال کرتے ھیں کہ آپ اس حالت میں ھیں تو آپ کو بہترین لائحہ عمل کے لیۓ نصیحت حاصل کرنے کی ضرورت ھے آپ نصیحت مندرجہ ذیل ذرائع سے حاصل کرسکتے ھیں

● ایک تجارتی یونین سے (اگر آپ کسی ایک سے متعلقہ ھیں)

● قانونی سنٹر

● شہریوں کو نصیحت فراھم کرنے والے بیورو سے یا

● ایک سولیسٹر سے(مسائل کا حل تجویز کرنے والے)

ڈسکریمی نیشن کی اقسام

مساوات پر قانون ڈسکریمی نیشن کی دو اقسام کو بیان کرتے ھیں

● بالواسطہ ڈسکریمی نیشن ، جب آپ سے غیر موزوں طریقے سے سلوک کیا جاۓ اس وقت پیش آتی ھے مثال کے طور پر آپ کی رنگت سانولی ھے اور آپ ایک عورت ھو

● بلاواسطہ ڈسکریمی نیشن، جو اس وقت پیش آتی ھے جب قوانین یا شرائط دی گئی ھوں یا کام کی مشق ھو ، جوکہ ھر کسی پر لاگو ھوتی ھے لیکن ایک گروہ کو دوسرے کے مقابلے میں زیادہ متاثر کرتی ھے بغیر کسی بہترین وجہ کے مثال کے طور پر ایک کمپنی کا قانون کہتا ھے کہ نوکروں کو رات کے وقت کام کرنا چاھیۓ سوائے ان عورتوں کے جن کے گھر میں بچے ھیں اور ان کی دیکھ بھال کی ضرورت ھے

بعض معاملات میں ، ڈسکریمی نیشن کی اجازت ھوتی ھے مثال کے طور پر قانون ایک عورت کو یہ اجازت دیتا ھے کہ وہ اس بات پر زور دے کہ اس کی کونسلر عورت ھی ھو

شکار

اگر آپ کو یہ شکایت ھے کہ آپ کو ڈسکریمی نیٹ کیا گیا ھے (یا اگر آپ ایک ساتھی کی مدد کرتے ھیں جو شکایت کررھا ھے) آپ کو یہ ڈر ھو گا کہ مالک آپ کو اس وجہ سے غیر موزوں طریقے سے سلوک کرے گا اگر وہ ایسا کریں تو اسے شکار (ویکٹیمیزیشن) کہتے ھیں اور یہ اسی طرح اور اسی طریقہ سے غیر قانونی ھے جیسا کہ ڈسکریمی نیشن غیر قانونی ھے

مزید مدد

کمیونیٹی لیگل سروس ڈائریکٹ

مفت معلومات ، مدد اور ڈائریکٹ نصیحت فراھم کرتی ھے لوگوں کو عام قانونی مسائل کے حل کے لیۓ

فون کریں :

345 4 345 0845

تربیت یافتہ سے بینیفٹس اور ٹیکس کریڈٹس ، قرضے ، تعلیم ، رھائش یا نوکری کے متعلق بات کریں یا دیگر مسائل کے لیۓ مقامی مشورہ کمیٹی سے رابطہ کریں۔

کلک

www.clsdirect.org.uk

دیگر معلومات اور آن لائن اطلاعات کے لیۓ قانونی ماھرین سے رابطہ کریں

ایکیول اپرچیونیٹیز کمیشن

فون : 901 015 08456

www.eoc.org.uk

ایڈوائزری سنٹر فار ایجوکیشن (اے سی ای)

سکول میں ڈسکریمی نیشن کے لیۓ نصیحت

مدد کے لیۓ سوموار سے جمعہ 2 بجے سے 5 بجے شام رابطہ کریں

فون : 5793 800 0808

www.ace-ed.org.uk

دی ایڈوائزری،کونسی لیشن اینڈ آربیٹریٹ سروس(اے سی اے ایس)

اپنے قریب ترین معلوماتی مرکز پر رابطہ کے لیۓ

فون کریں : 474747 08457

www.acas.org.uk

ایج کنسرن

فون : 66 99 00 0800

www.ace.org.uk

ایمپلائمنٹ ٹریبونل سروس

ایمپلائمنٹ ٹریبونل انکوائری لائن

9775 95 08457

www.employmenttribunals.gov.uk

دی جینڈر ٹرسٹ

ٹرانس جینڈر لوگوں کے لیۓ

فون: 347 0790 0700

www.gendertrust.org.uk

سٹون وال

لیسبین ، گے مین اور بی سیکشول لوگوں کے لیۓ

فون : 9440 7881 020

www.stonewall.org.uk

ٹیرینس ھائی جنز ٹرسٹ

ایچ آئی وی یا ایڈز رکھنے والوں کے لیۓ

فون: 200 1221 0845

www.tht.org.uk

تھرڈ ایج ایمپلائمنٹ نیٹ ورک

فون: 1590 7843 020

www.taen.org.uk

ایج ڈائیورسٹی ان ایمپلائمنٹ کے کوڈ آف پریکٹس کے لیۓ اور ایج پوزیٹو ٹیم کے ساتھ ڈیپارٹمنٹ میں مختلف کام اور پینشن کے لیۓ رابطہ کریں

فون: 360 330 08457

www.agepositive.gov.uk

یہ کتابچہ لیگل سروس کمیشن (ایل ایس سی) کے ذریعے شائع کیا گیا ھے ۔ یہ سارا لیسلے آف لیسلے اون ایسوسی ایشن میں لکھا گیا

This document was provided by Community Legal Service Direct, December 2005, www.clsdirect.org.uk