Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

ریشیئل ڈسکریمی نیشن ۔ آپ کے قانونی حقوق
Racial Discrimination - Your legal rights

آپ کے ساتھ ڈسکریمی نیشن یا حراسمنٹ (دباؤ) آپ کی رنگت یا نسلیاتی گروپ کی وجہ سے نہیں ھونی چاھیۓ ۔ ان سب چیزوں کو روکنے کے لیۓ بہت سخت قوانین ھیں اس کتابچہ میں آپ کے قانونی حقوق کی تشریح کی گئ ھے اور اس کی بھی تشریح کی گئ ھے کہ اگر آپ کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ھے تو آپ کو کیا کرنا چاھیۓ

ڈسکریمی نیشن کب واقع ھو سکتی ھے

قوانین کیا کہتے ھیں

کام پر ڈسکریمی نیشن

کام پر حراسمنٹ

ڈسکریمی نیشن جب آپ کوئی گھر یا فلیٹ کرایہ پر لیتے ھیں

سکول اور کالج میں ڈسکریمی نیشن

مال خریدتے وقت اور اسے استعمال کرتے ھوۓ اور خدمات حاصل کرتے فقت ڈسکریمی نیشن

پبلک اتھارٹیز کی طرف سے ڈسکریمی نیشن

آپ ڈسکریمی نیشن کے متعلق کیا کر سکتے ھیں

ایمپلائمنٹ ٹربیونل میں جانا

کورٹ میں جانا

ھیومن رائٹس ایکٹ (انسانی حقوق کا ایکٹ)

اس سیریز کے اشتہار میں آپ کے قانونی حقوق کا خاکہ پیش کیا گیا ھے یہ قانون کی مکمل رھنمائی نہیں ھے اور نہ ھی اس کو گائیڈ خیال کرنا چاھیۓ کہ یہ مخصوص حالت میں آپ پر کیسے لاگو ھو سکتا ھے اس کتابچہ کو باقاعدگی کے ساتھ درست کیا جاتا ھے لیکن قانون بدل سکتا ھے جب سے یہ کتابچہ پرنٹ کیا گیا ھے اس وقت سے اب تک قانون میں تبدیلی ھو سکتی ھے اس لیۓ اس میں جو معلومات دی گئ ھیں یہ غلط ھو سکتی ھیں یا پرانی ھو سکتی ھیں

اگر آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ھے آپ مزید معلومات حاصل کرنا چاھتے ھیں یا آپ اس مسئلہ کو حل کرنے کا بہتر راستہ کے لیۓ ذاتی مشورہ لینا چاھتے ھیں ملاحظہ کریں

"مزید مدد" براۓ ذرائع معلومات اور مشورہ

ڈسکریمی نیشن کب واقع ھو سکتی ھے

ڈسکریمی نیشن اس وقت پیدا ھوتی ھے جب کسی کے ساتھ برا سلوک کیا جاۓ (قانونی طور پر کم پاسداری) بنسبت اسی حالت کے دوسرے آدمی سے ۔ اس کتابچہ میں آپ کے حقوق بیان کئے گئے ھیں اگر آپ کو مندرجہ ذیل کی وجہ سے ڈسکریمی نیٹ کیا جا رھا ھے :

ریس (نسل)

رنگت

نیشنلٹی یا

نیشنل یا نسلی خاندانی

اس کتابچہ میں ھم نے لفظ 'ریس' اور 'ریشیئل' استعمال کیا ھے ان تمام چیزوں کو بیان کرنے کے لیۓ

لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک ھو سکتا ھے

کام پر

جب وہ خدمات یا مال خریدتے یا استعمال کرتے ھیں

جب وہ رھنے کے لیۓ کوئی جگہ خریدتے یا کرایہ پر لیتے ھیں

سکول یا کالج میں یا

جب وہ اتھاریٹیز سے معاملات طے کرتے ھیں (مثال کے طور پر پولیس سے)

قانون ڈسکریمی نیشن سے آپ کی حفاظت کرتا ھے اور آپ کو یہ حق حاصل ھے کہ ایمپلائمنٹ ٹربیونل یا کورٹ سے رجوع کریں اگر آپ خیال کرتے ھیں کہ آپ کے ساتھ غیر قانونی سلوک کیا گیا ھے

آپ یہ معلوم کر سکتے ھیں کہ آپ کے ساتھ ڈسکریمی نیشن ایک سے زیادہ وجوبات کی بناء پر ھو سکتی ھے اگر ایسا ھوا ھے تو بہتر راستہ اختیار کرنے کے لیۓ مشورہ لے سکتے ھیں آپ مندرجہ ذیل سے مشورہ لے سکتے ھیں

ٹریڈ یونین

لوکل لاء سنٹر

سیٹیزن ایڈوائس بیورو

ایک وکیل (سولیسٹر)

ریشیئل ڈسکریمی نیشن ھرگز ریشیئل ابیوز نہیں ھے (مثال کے طورپر حملہ آور) ۔ ریشیئل ابیوز ایک جرم ھے اور اگر آپ اس کا شکار ھوۓ ھیں تو آپ کو اس کے متعلق پولیس کو رپورٹ کرنی چاھیۓ

قانون کیا کہتا ھے

● ریس ریلیشن ایکٹ 1976 (ترمیم شدہ بذریعہ ریس ریلیشن ترمیمی ایکٹ 2000) آپ کی ڈسکریمی نیشن اور حراسمنٹ کے متعلق حفاظت کرتا ھے اور آپ کو حق دیتا ھے کہ آپ منفی ڈسکریمی نیشن کو کورٹ میں چیلنج کریں یا ایمپلائمنٹ ٹربیونل میں چیلنج کریں

کسی کو کورٹ یا ٹربیونل میں لے جانے سے کسی ادارے کے راستہ یا سلوک میں تبدیلی آ سکتی ھے اس لیۓ کہ وہ آئندہ دوسرے لوگوں کے ساتھ ڈسکریمی نیشن نہ کریں

● ایکٹ میں یہ بھی ھے کہ ریشیئل ڈسکریمی نیشن پبلک باڈیز (جیسا کہ پولیس) کی طرف سے غیر قانونی ھے اور گورنمنٹ محکمہ جات اور دوسرے سرکاری اداروں کو چاھیۓ کہ وہ ریشیئل ایکیولٹی(نسلی برابری) کو ترقی دینے کی پالیسی پر کاربند رھیں

● قانون نا صرف کالے اور نسلی اقلیتی گروپس بلکہ تمام ریشیئل گروپس کی ڈسکریمی نیشن سے حفاظت کرتا ھے ۔

ڈسکریمی نیشن

● قانون تین قسم کی ڈسکریمی نیشن کے متعلق بات کرتا ھے

ڈائریکٹ ڈسکریمی نیشن _ جب آپ کے ساتھ ریشیئل(نسل) کی بنیادوں پر کم ھمدردانہ سلوک کیا جاتا ھو اس میں آپ کے ساتھ کم ھمدردانہ سلوک آپ کی ریس (نسل)کی وجہ سے یا آپ کے ساتھ کم ھمدردانہ سلوک کسی دوسرے کی ریس (نسل) کی وجہ سے کیا جاتا ھے مثال کے طور پر اگر آپ اپنے مالک کی ھدایات پر عمل کرنے سے انکار کرتے ھیں تو آپ کو کسی دوسرے کی مختلف ریس (نسل)کی وجہ سے ڈسکریمی نیٹ کیا جاتا ھے اور تب ڈسچارج کیا جاتا ھے آپ ریشیئل ڈسکریمی نیشن کا دعوی کر سکتے ھیں

ان ڈائریکٹ ڈسکریمی نیشن _ جہاں قوانین اور شرائط بغیر کسی وجہ کے لاگو ھوتے ھیں اور ان کا بہت برا اثر پڑتا ھے کسی بھی ریشیئل گروپ پر بنسبت دوسروں کے ۔ مثال کے طورپر وھاں یہ بلواسطہ ڈسکریمی نیشن ھوگی کہ اگر ایک ملازمت کی اسامی کے لیۓ مادری زبان انگلش ضروری ھے کیونکہ یہ کسی ریشیئل گروپ جس کی مادری زبان انگلش نہیں ھے لیکن وہ انگلش روانی سے بولتا ھے کو خارج کر دیتی ھے

ویکٹی مائزیشن _ جب آپ کے ساتھ کم ھمدردانہ سلوک اس وجہ سے کیا جاتا ھے کہ آپ نےریشیئل ڈسکریمی نیشن کی شکایت کی ھے یا آپ نے اپنے ساتھی جس نے ایسا کیا ھے اس کی مدد کی ھے

حراسمنٹ

حراسمنٹ وہ غیر ضروری سلوک ھے جس سے آپ کا وقار مجروح ھوا ھو یا دھمکی دی گئ ھو آپ کے لیۓ غیر دوستانہ یا تذلیل کا ماحول پیدا کیا گیا ھو

یہ کتابچہ چھ مخصوص ایریا جہاں ڈسکریمی نیشن یا حراسمنٹ پیدا ھو سکتی ھو کو بیان کرتا ھے

کام پر

جب آپ اپنی ملازمت چھوڑتے ھیں

جب آپ رھائش کے لیۓ کوئی جگہ خریدتے ھیں یا کرایہ پر لیتے ھیں

سکول اور کالج میں

جب آپ سامان یا خدمات خریدتے ھیں یا استعمال کرتے ھیں

جب آپ سرکاری اداروں سے رابطہ کرتے ھیں

کام کی جگہ پر ڈسکریمی نیشن

یہ ایک مالک کے لیۓ غیر قانونی ھے کہ وہ آپ کے ساتھ ڈسکریمی نیشن کرۓ ریس(نسل) کی بنیاد پر جبکہ وہ کسی کو ایک آسامی کے لیۓ منتخب کرتا ھے اور جب فیصلہ کرتا ھے کہ کونسے سٹاف کو :

● ترقی دینا ؛

● کام پر مختلف فوائد دینا جیسا کہ ٹریننگ

● نظم و ضبط میں

● ڈسچارج ؛ یا

● بے کار بھرتی کرنا

جوب کے لیۓ درخواست دینا

يہ ایک مالک کے لیۓ خلاف قانون ھے کہ وہ مندرجہ ذیل معاملات میں امتیازی سلوک کرۓ

● یہ فیصلہ کرتے وقت کہ ملازمت کس کو آفر کرنی چاھیۓ اس میں آسامی کی نوعیت شامل ھے ، "ذاتی خصوصیت"(تجربہ اور تعلیمی قابلیت آسامی کی ضرورت کے مطابق مہارت) درخواست فارم، محتصر لسٹنگ کاروائی، انٹرویو کے وقت اور آخری انتخاب کرتے وقت

● ملازمت کی ٹرم میں کنٹریکٹ ، جیساکہ تنخواہ ، چھٹیاں ، کام کی شرائط

● دانستہ طور پر آپ کی درخواست پر غور نہ کرنا

ریس ریلیشن ایکٹ ملازمین(بمعہ عارضی ملازمین)کی حفاظت کے لیۓ ھے اور کنٹریکٹ کارکنوں کے لیۓ ھے یہ ریکروٹمنٹ ایجنسیز، یونین اور پارٹنرشپ ، میں ڈسکریمی نیشن کو غیر قانونی قرار دیتا ھے

کام کی جگہ پر حراسمنٹ

یہ آپ کے ساتھی یا آپ کے مالک کے لیۓ غیر قانونی ھے کہ وہ آپ ریشیئل (نسل)کی بنیادوں پر حراس(پریشان) کرۓ اگر آپ کو کوئی آدمی حراس(پریشان)کر رھا ھے اور آپ کے روکنے کے باوجود وہ نہیں رکتا تو آپ کو اس کی شکایت اپنے مالک کو کرنی چاھیۓ

بہت سے مالک ان کے سٹاف کی طرف سے کئے گئے ریشیئل حراسمنٹ کو نظم و ضبط کا جرم تصور کرتے ھیں اور ان کو اس آدمی کو نظم و ضبط کا پابند کرنا چاھیۓ جو آپ کو حراس (پریشان) کر رھا ھے اگر آپ کا مالک کوئی کاروائی نہیں کرتا یا اس کو روکنے ناکافی کاروائی کرتا ھے تو آپ یہ کیس ایمپلائمنٹ ٹربیونل میں لے جا سکتے ھیں

بہت سے معاملات میں آپ یہ کرسکتے ھیں :

● جو آدمی آپ کو ڈرا دھمکا رھا ھے یا آپ اپنے مالک کے خلاف حراسمنٹ ایکٹ 1977 کے تحت آپ قانونی کاروائی کے لیۓ عدالت سے رجوع کر سکتے ھیں ؛ یا

● لاپرواھی یا کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر اپنے مالک کے خلاف دعوی کر سکتے ھیں

اگر آپ پر حملہ ھوا ھے تو آپ کو پولیس میں رپورٹ کرنی چاھیۓ انڈر کرائم اینڈ ڈس آرڈر ایکٹ 1998 ۔ حراسمنٹ یا ایزلٹ(حملہ ھونا) اس پر جس شخص نے آپ پر حملہ کیا ھے اس کو بھاری جرمانہ ھو سکتا ھے اگر اس کا محرک (مقصد)ریسٹ (نسلی امتیاز) ھو

ملازمت چھوڑنے کے بعد ڈسکریمی نیشن یا حراسمنٹ

ملازمت چھوڑنے کے بعد ایک مالک آپ کے ساتھ ریشیئل ڈسکریمی نیشن یا حراسمنٹ نہیں کر سکتا مثال کے طورپر آپ کو حوالہ دینے سے انکار جبکہ دوسرے ملازمین جو کہ مختلف ریشیئل گروپس سے ھیں ان کو ایسا حوالہ دیا جاتا ھے

مالکوں(آجرین)کی ذمہ داری

ریس ریلیشنز ایکٹ کہتا ھے کہ آجرین اپنے ملازمین اور ایجنٹس سے ھونے والی ریشیئل ڈسکریمی نیشن یا حراسمنٹ کے ذمہ دار ھیں یہاں تک کہ ان پر یہ سب کچھ روکنے تک کی ذمہ داری عائد ھوتی ھے

اگر آپ ڈسکریمی نیشن یا حراسمنٹ کا شکار ھیں تو آپ یہ کیس ایمپلائمنٹ ٹربیونل میں لے جا سکتے ھیں (ملاحظہ کریں "ریشیئل ڈسکریمی نیشن آپ ڈسکریمی نیشن کے متعلق کیا کر سکتے ھیں " 'سیکشن' ایک ایمپلائمنٹ ٹربیونل میں جانا 'مزید معلومات کے لیۓ)

کب ایک مالک (آجر)کو ڈسکریمی نیٹ کرنے کی اجازت ھوتی ھے

بہت کم معاملات ایسے ھیں جب ایک مالک کو ڈسکریمی نیٹ کرنے کی اجازت ھوتی ھے :

● اگر ایک آدمی کی نسل ، رنگ ، نیشنلٹی یا اخلاقیات یا درست قومی اصلیت مطلوب ھو یا تعلیمی قابلیت براۓ آسامی اور صرف ایک آدمی اس گروپ سے یہ نوکری کر سکتا ھو

● اگر یہ قانون ھو کہ ایک خاص نیشنلٹی یا قومی اصلیت کے لوگ ملازمت نہیں کر سکتے یہ صرف کراؤن یا پبلک باڈی کی ملازمت پر لاگو ھوتا ھے

● اگر معاملہ ریس ریلیشن ایکٹ کے تحت نہیں آتا ھو

ایک مکان یا فلیٹ خریدتے یا کرایہ پر لیتے وقت ڈسکریمی نیشن

یہ ایک اسٹیٹ ایجنٹ یا لینڈ لارڈ کے لیۓ خلاف قانون ھے کہ وہ آپ کو ڈسکریمی نیٹ

کرے یا حراس کرے اس وقت جب وہ پراپرٹی فروخت کر رھے ھوں یا کرایہ پر دے رھے ھوں ۔ مثال کے طورپر ایک اسٹیٹ ایجنٹ آپ کی رنگت کی وجہ سے آپ کو پراپرٹی دکھانے سے انکار نہیں کر سکتا اور نہ ھی ایک لینڈ لارڈ اس وجہ سے کہ وہ کالی فیملی کو مکان کرایہ پر دینے سے انکار نہیں کر سکتا ۔ یہ مکان کے مالکان کے لیۓ خلاف قانون ھے کہ وہ آپ کو نسلی طور پر ڈسکریمی نیٹ کرے اس طرح کرے کہ وہ کرایہ دار جیسا برتاؤ ھو ۔ یہ قانون کاروباری اداروں پر بھی لاگو ھوتا ھے

اگر آپ ایک ھاؤسنگ ایسوسی ایشن یا کؤنسل ھیں اور آپ کے ساتھ دوسرے کرایہ دار ریشیئلی حراس (نسلی طورپر پریشان کرنا) کررھے ھیں تو آپ کو کؤنسل کو بتانا چاھیۓ یا ھاؤسنگ ایسوسی ایشن کو بتانا چاھیۓ ۔ بہت سے اداروں نے کرایہ داروں کو حراسمنٹ سے بچانے کے لیۓ بہت سی پالیسیاں بنا رکھی ھیں وہ عدالت کے ذریعے 'انجیکشن' لے سکتے ھیں کہ لوگوں کو روکا جا سکے آپ کو حراس کرنے سے یا وہ ان کو بے دخل کر سکیں

سکول یا کالج میں ڈسکریمی نیشن

یہ ایک سکول یا کالج کے لیۓ خلاف قانون ھے کہ وہ آپ کو یا آپ کے بچے کو ڈسکریمی نیٹ کرے یا حراس کرے :

● ان ٹرمز میں جب وہ آپ کے بچے کو داخلے کی آفر کرتے ھیں

● جب وہ فیصلہ کرتے ھیں کہ آپ کے بچے کو خارج کیا جاۓ

● آپ کے بچے کو پڑھانے کے طریقہ میں

سٹاف کی طرف سے سکول یا کالج کو کسی ریشيئل حراسمنٹ یا ابیوز کے متعلق کاروائی کرنی چاھیۓ ۔

یہ لوکل ایجوکیشن اتھارٹیز کے لیۓ خلاف قانون ھے کہ جب وہ بچے کی خصوصی ضروریات کی تشخیص کریں تو انہیں ڈسکریمی نیٹ کریں

اگر آپ یہ خیال کرتے ھیں کہ آپ کے بچے کو ریشیئل ڈسکریمی نیشن کا سامنا ھے تو آپ کو سب سے پہلے ٹیچر یا ھیڈ ٹیچر سے اس مسئلہ کے متعلق تبادلہ خیال کرنا چاھیۓ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی یہ کاروائی کرنے کے متعلق معلومات ھیں (ملاحظہ کریں ۔ مزید امداد براۓ رابطہ تفصیل)

اگر وہ کام نہیں کرتا تو سکول گورنر کے پاس شکایت کریں یا لوکل ایجوکیشن اتھارٹی کے پاس شکایت کریں ۔ اگر آپ ضرورت محسوس کریں تو آپ جو کرنا چاھتے ھیں اس کے متعلق مشورہ لے سکتے ھیں :

● دی کمیشن فار ریشیئل ایکیولٹی ؛

● آپ کی لوکل ریشیئل ایکیولٹی کؤنسل ؛ یا

● دی ایڈوائزری سنٹر فار ایجوکیشن ھیلپ لائن

اگر آپ ایک سٹوڈنٹ ھیں تو آپ کے کالج یا یونیورسٹی میں طلباء اور سٹاف کے لیۓ ایک جیسے مواقع یا پالیسی ھونی چاھیۓ

سامان یا خدمات خریدتے یا استعمال کرتے وقت ڈسکریمی نیشن

یہ خدمات مہیا کرنے والوں یا کاروباری لوگوں کے لیۓ خلاف قانون ھے کہ آپ کو حراس کریں یا آپ کو مندرجہ ذیل طریقوں سے ڈسکریمی نیٹ کريں

● وہ دیدہ دانستہ طور پر آپ کو سہولیات ، خدمات ، سامان مہیا کرنے میں ناکام رھیں یا انکار کریں ، یا

● وہ سامان ، سہولیات یا خدمات اسی معیار کی اور انہیں شرائط پر اور اسی طرح جس طرح وہ دوسرے لوگوں کو مہیا کرتے ھیں مہیا نہ کریں

یہ مفت اور قیمت ادا کردہ چیزوں کے متعلق ھے اس کے تحت بہت سے کاروبار اور خدمات آتی ھیں بمعہ :

● دکانیں ؛

● پبلک پلیس جیسا کہ ھوٹل ، ریسٹورنٹ ، بارز ، نائٹ کلب اور لیزر سنٹر (خوشی والے سنٹر)

● بنک اکاؤنٹس ، قرضہ جات ، کریڈٹ کارڈز ، اور انشورنس

● ٹریول اور ٹرانسپورٹ سروس وہ سرکاری ھوں یا پرائیویٹ اور ٹریول ایجنٹس ، اور

● مقامی ادارے جو خدمات مہیا کرتے ھیں (جیسا کہ فرصت کے لمحات کی خدمات)

کاروبار اور خدمات مہیا کرنے والوں کو کب ڈسکریمی نیٹ کرنے کی اجازت ھوتی ھے

ایک کاروبار یا خدمت مہیا کرنے والا ڈسکریمی نیٹ کر سکتا ھے مخصوص بنیادوں پر اگر:

● یہ ایک چیریٹی ھے جس کا اھم مقصد ایک خاص ریشیئل گروپ کو خدمات مہیا کرنا ھے (جب کہ یہ رنگت کی بنیاد پر ڈسکریمی نیٹ نہیں کر سکتا )

● معاملہ ریس ریلیشن ایکٹ کے تحت نہ آتا ھو

● ریس ریلیشن ایکٹ کے تحت مستثنی ھے مثال کے طور پر کوئی کلب ھو جس کے

سے زیادہ ممبر ھوں جن کا خاص مقصد کسی خاص ریشیئل گروپ کو خدمات مہیا کرنی ھوں (جبکہ یہ کسی آدمی کی رنگت کی بنیاد پر اس سے ڈسکریمی نیشن نہیں کر سکتا )

پبلک اتھارٹیز کی طرف سے ڈسکریمی نیشن

یہ سرکاری باڈیز کے لیۓ غیر قانونی ھے کہ وہ اس طرح کسی سے ڈسکریمی نیشن کریں کہ اس کی کارکردگی میں کمی واقع ھو مثال کے طور پر وہ ادارے اور کام اس طرح کے ھوں :

● پولیس (روکنا اور تلاشی لینا)

● مقامی اتھارٹیز (ماحولیاتی ھیلتھ انسپیکشن)

● جیل کی خدمت (جیل کا نظم و ضبط)

ایچ ایم ریوینو اور کسٹم (ٹیکس انسپیکشن اور تلاشی)

سرکاری اداروں کی یہ ڈیوٹی ھے کہ جب وہ یہ کاروائی کر رھے ھوں تو خیال کرنا ھوگا کہ وہ یہ کام کیسے کریں

● ریشیئل ڈسکریمی نیشن کو ختم کرنے کے لیۓ

● مواقع برابری کی بنیاد پر ترقی دینا اور اچھے ریس ریلیشن پیدا کرنا

جب کوئی سرکاری ادارہ اپنی ڈیوٹی پوری نہیں کرتا تو آپ اس کے خلاف قانونی کاروائی/ چارہ جوئی کرنے کے اھل ھیں کچھ سرکاری اداروں نے ریس ایکیولٹی سکیمز تیار کر رکھی ھیں (جیسا کہ تعلیمی اداروں میں ریس ایکیولٹی پالیسی )جس کی نمائش کی جاتی ھے کہ ان کی پالیسیاں ان کے مقاصد کو کیسے پورا کرتیں ھیں یا وہ مقصد پورا کرنے کے لیۓ کیا کریں گیں

اگر ان کے پاس ریس ایکیولٹی سکیم نہیں ھے تو کمیشن براۓ ریشیئل ایکیولٹی ان کے خلاف کاروائی کرسکتا ھے

مزید مدد

کمیونٹی لیگل سروس ڈائریکٹ

عام قانونی مسائل پر عوام کو مفت معلومات مہیا کرتی ھے

اس نمبر پر رابطہ کریں 345 4 345 0845

اگر آپ قانونی امداد کے اھل ھیں تو آپ ایک ماھر قانون سے ٹیکس کریڈٹ ، تعلیم ، ملازمت ، یا ھاؤسنگ سے متعلقہ مفت مشورے لے سکتے ھیں آپ ایک مقامی لیگل ایڈوائزر یا وکیل بھی حاصل کر سکتے ھیں

کلک :

www.clsdirect.org.uk

ایک ماھر قانون دان اور مقامی لیگل ایڈوائزر یا وکیل حاصل کریں اس کے علاوہ دوسری آن لائن معلومات بھی حاصل کریں اور دیکھیں کہ آپ ھمارا کیلکولیٹر استعمال کرتے ھوۓ لیگل ایڈ کے اھل ھیں

کمیشن فار ریشیئل ایکیولٹی (سی آر ای)

فون : 0000 7939 020

www.cre.gov.uk

اپنی نزدیک ترین ریشیئل ایکیولٹی کؤنسل کے لیۓ آپ کمیشن براۓ ریشیئل ایکیولٹی سے رابطہ کریں یا فون بک ملاحظہ کریں

دی ایڈوائزری ، کؤنسلی ایشن اینڈ آربیٹریشن سروس (اے سی اے ایس)

اپنے قریب ترین پبلک انکوائری پوائنٹ کے لیۓ فون کریں :

47 47 47 08457

www.acas.org.uk

ایڈوائزری سنٹر فار ایجوکیشن (اے سی ای)

سکول میں ریشیئل ڈسکریمی نیشن کے متعلق نصیحت کے لیۓ فون کریں :

5793 800 0808

www.ace-ed.org.uk

ڈیپارٹمنٹ فار ایجوکیشن اینڈ سکیلز (ڈی ایف ای ایس)

براۓ اشتہار ' سوشل انکلوژن' :پیوپل سپورٹ سرکلر 99/10

فون : 6022260 0845 یا اسے ڈاؤن لوڈ کریں اس ویب سائٹ سے :

www.dfes.gov.uk

اس کتابچہ کو لیگل سروس کمشن (ایل ایس سی) نے شائع کیا ھے یہ کمشن براۓ ریشیئل ایکیولٹی کے تعاون سے لکھا گیا ھے

This document was provided by Community Legal Service Direct, December 2005, www.clsdirect.org.uk