Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

جنسی نسبت کی بنیادوں پر تفریق(کام کی جگہ پر)
DISCRIMINATION ON GROUNDS OF SEXUAL ORIENTATION (in the work place)

یکم دسمبر 2003 سے یہ غیر قانونی ھو چکا ھے کہ کسی شخص کی اس کے کام پر اس کی جنسی نسبت کی بنیادوں پر تفریق کی جاۓ نیا قانون تمام روزگار اور پیشہ وارانہ تربیت پر لاگو ھوتا ھے اور اس قانون میں ایمپلائز کی بھرتی ، شرائط و ضوابط ، ترقی تبدیلی اور کام سے نکالنے اور کام پر تربیت شامل ھوتی ھے جنسی نسبت کی تعریف ایک وسیع تعریف ھے اور اسے ایسے بیان کیا جاتا ھے : ایک ھی جنس کے (ھم جنس پرست مردوں اور سیفی نہاد عورتوں یعنی ساحقات) لوگوں کی طرف نسبت، مخالف جنس ( جنس مخالف کی طرف رغبت رکھنے والے) لوگوں کی طرف نسبت، یا ھم جنس اور مخالف جنس (دو جنسیا جو زنانہ ، مردانہ دونوں جنسوں کے لیۓ رغبت رکھتے ھوں) لوگوں کی طرف نسبت

کس قسم کی تفریق کا احاطہ کیا جاتا ھے ؟

براہ راست تفریق

براہ راست تفریق اس وقت پیدا ھوتی ھے جب ایک مزدور یا کام کرنے والے کے ساتھ ان کی جنسی نسبت یا جنسی نسبت کی رغبت کی بنیادوں پر غیر موزوں سلوک کیا جاتا ھے اگر کسی شخص کو روز گار نہیں دیا جاتا یا کام سےنکال دیا جاتا ھے یا ان کو ٹریننگ یا ترقی نہیں دی جاتی یا روز گار کے لیۓ غیر موزوں حالات یا شرائط فراھم کی جاتیں ھیں یا ان کے دوسرے فوائد کی پہنچ سے انکار کیا جاۓ محض ان کی جنسی نسبت کی بنیادوں پر تو یہ تعداد براہ راست تفریق ھوگی

کچھ محدود حالات میں یہاں جینیوئن اوکوپیشنل ریکوائرمینٹ (جی او آر) ھو سکتی ھے کہ ایک شخص سے اس کی مخصوص جنسی نسبت کی بنا پر نوکری (جاب) واپس لے لی جاۓ مثال کے طور پر ایک رفاھی تنظیم مشورہ دیتی ھے کہ خاص طور پر ھم جنس پرست مردوں اور سیفی نہاد عورتوں کو زیر غور لایا جاۓ کہ یہ زیادہ فائدہ مند ھے کہ اورگنائزیشن میں ھم جنس پرست مرد اور سیفی نہاد عورت کو مینجر کے طور پر رکھا جاۓ اس کے متبادل کچھ مذھبی اورگنائزیشن کسی شخص کو اس کی جنسی نسبت کی بنیادوں پر روزگار دینے سے انکار کر سکتیں ھیں اس بنیاد پر کہ یہ ان کے مذھبی عقیدے کے متضاد ھے تاھم شکایت کو ثابت کرنے کے لیۓ تحریری ثبوت مہیا کرتے ھوۓجی او آر کی معقولیت برقرار رکھنے کے لیۓ کسی شخص کی طرف سے چیلنج اور ایمپلائر کے ساتھ جھوٹ کے ثبوت لانے کی ذمہ داری کے لیۓ جینیوئین اوکوپیشنل ریکوائرمینٹس ھمیشہ تیار رھتی ھیں تاھم ایمپلائیز کو بہت محتاط ھونا چاھیۓ جب یہاں جی او آر تجاویز پیش کررھی ھوں

بالواسطہ تفریق

بالواسطہ تفریق پیدا ھوتی ھے جب ایک کمپنی یا اورگنائزیشن لاگو کرتی ھے ایک معیار یا مقررہ ضابطے کی دستیابی جو تمام مزدوروں اور کام کرنے والوں پر ان کی جنسی نسبت کا خیال کیۓ بغیر لاگو کی جاتی ھے لیکن ایک ھی جنسی نسبت کے لوگ مخصوص نقصان اٹھاتے ھیں جب انہیں دوسرے لوگوں کے مقابلتہ دیکھا جاتا ھےاور جو ایک معیاری مقصد حاصل کرنے میں صحیح متناسب بنانے کے مطلب کو ظاھر نہیں کرسکتے

مثال کے طور پر ایک حکمت عملی جسے ورکرز اور جاب ایپلی کینٹ مطلوب ھوں جو تمام جرم قرار دینے کے فیصلوں کا انکشاف کریں (اس میں سزا یافتہ جرائم کے فیصلے شامل ھیں ) حقائق کی روشنی میں ان خاص اتفاق راۓ پر مبنی ھم جنسی روابط سے متعلق قوانین کا امتیاز کیا جا سکتاھے جو کسی زمانے میں غیر قانونی تھے

بالواسطہ تفریق غیر قانونی نہیں ھوگی اگر اسے برحق قرار دیا جا سکتا ھو ایسا کرنے کے لیۓ ایک ایمپلائر اس قابل ضرور ھونا چاھیۓ جو یہ بتا سکے کہ یہاں ایک معیاری مقصد ھے یا دوسرے الفاظ میں کہ یہ حقیقی کاروبار کی ضرورت ھے اور اس عملی کاروائی کی جو اس معیاری مقصد کی متناسب نمائندگی کرتی ھے دوسرے الفاظ میں عملی کاروائی یا معیارکی دستیابی جو اس جگہ ھے یہاں ان کا کوئی متبادل نہیں ھے

حراسمنٹ (تنگ کیے جانا)

حراسمنٹ ھر اس رویے پر مشتمل ھے جو کسی فرد کے اعلی وقار کو مکاری سے نقصان پہنچاۓ، جارحانہ حملہ کرۓ یا کسی بھی راستے سخت اذیت پہنچاۓ اس میں جان بوجھ کر دباؤ شامل ھو سکتا ھے جو کہ واضح طور پر نظر آۓ گا لیکن یہ اور بھی زیادہ عیارانہ ھو سکتا ھے جیسے غصہ دلانے والے نام یا چھیڑ خانی کرنے والے ناموں سے بلانا اس طرح کا رویہ کسی بھی فرد کے لیۓ بہت بڑی پریشانی کی وجہ ھو سکتا ھے اور ایسے میں ایمپلائر اس کی تحقیق کے لیے ذمہ دار ھوتا ھے اور حراسمنٹ کے الزامات کو سنجیدگی سے حل کرتا ھے

ویکٹی میزیشن (کسی فرد کو بد سلوکی کانشانہ بنانا)

ویکٹی میزیشن اس وقت پیدا ھوتی ھے جب ایک فرد نقصان دہ برتاؤ کا سامنا کرۓ اس وجہ سے کہ وہ شکایت درج کرواچکے ھیں یا شکایت درج کروانے کا ارادہ رکھتے ھيں یا کوئی تیسری پارٹی جوکہ ٹریبونل کو شکایت درج کرواچکی ھو اور اب اس شخص کی مدد کررھی ھو

ذمہ داری

ایک ایمپلائر کو اپنے ایمپلائز یا دوسری تھرڈ پارٹیز کے ردعمل کا ذمہ دار ھونا چاھیے اگر وہ اس صورت حال کو قابو کرنے یا اصلاحی قدم لینے کے مقام پر ھیں تو ۔

اگر وہ اس طرح نہیں کرتے تب آپ ان کے خلاف معقول دعوی کرسکتے ھیں

قانون کا اطلاق

ایمپلائمنٹ ٹریبیونل کو شکایت کرنے کا ایک طریقہ کار ھے جس کی بنا پر جنسی نسبت کی بنیادوں پر تفریق کے خلاف قانون لاگو کیا جاتا ھے تاھم ٹریبیونل کو شکایت کرنے سے پہلے یہ نصیحت کی جاتی ھے کہ اس بات کی تسلی کرلیں کہ آپ تمام اندرونی شکایت کے طریقہ کار کا مطالعہ کرچکے ھیں ایک تنقید ذدہ قانون کے بارے میں ٹریبیونل کو تین مہینے کے اندر اندر ضرور شکایت کریں یا اگر تنقید لگاتار قوانین پر ھو تو آخری قانون کے لاگو ھونے کے تین مہینے کے اندر اندر ٹریبیونل کو شکایت کریں

جب کبھی آپ کوئی قانونی مسئلہ رکھتے ھوں تو آپ کے اس مسئلے کی مضبوطی کے لیۓ یہ زیادہ فائدہ مند ھوگا کہ آپ اس کے ابتدائی مرحلے میں ھی قانونی مشورے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیں

This document was provided by Coventry law Centre, February 2004, www.covlaw.org.uk