Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

آٹزم-کیا-ھے ؟
What is autism?

اگرچہ سب سے پہلے 1943 ء ميں پتا چلا کہ آٹزم ایک نا معلوم معزوری ھے تاھم آٹسٹک سپیکٹرم ڈس آرڈر کا اندازہ لگانے سے پتا چلا ھے کہ اس نے تمام یو- کے ميں تقريبّا پانچ لاکھ خاندانوں کو متاثر کيا ھے

آٹزم سے متاثرہ لوگ عام سیریبرل پیلسی کے مریضوں کی طرح جسمانی طور پر متاثر نہيں ھوتے انہيں کسی وھيل چیر کی ضرورت نہيں ھوتی اور وہ ایک تندرست آدمی کی طرح دکھائی ديتے ھيں اس غير مرئی صورت حال کے پیش نظر یہ بہت مشکل ھے کہ لوگوں کو اس بیماری کے بارے ميں سمجھایا جاۓ

" کیونکہ ایک آٹسٹک بچہ عام بچوں کی طرح نظر آتا ھے لہذا دوسرے انہيں شرارتی سمجھتے ھيں یہ سمجھتے ھيں کہ والدين نے بچے کو قابو نہيں کیا ۔ اجنبی بہت جلد ان کی ناکامی پر تنقید کرتے ھيں

آٹزم کیا ھے ؟

آٹزم ایک طویل عرصے کے ليۓ نشوونما ميں معذوری کو کہتے ھيں جو ایک انسان کے دوسرے لوگوں سے تعلقات اور بات چیت کے وقت اثر انداز ھوتی ھے آٹزم سے متاثرہ بچے اور جوان دوسروں کے ساتھ ایک معنی خيز انداز ميں تعلق رکھنے ميں مشکل محسو س کرتے ھيں جیسا کہ وہ دوسرے لوگوں کے جزبات کو سمجھ نہيں سکتے ھيں اس طرح ان ميں دوست بنانے کی صلاحيت عام طور پر کم ھو جاتی ھے

آٹزم زدہ لوگ عام طور پر سیکھنے کے عمل ميں معذور ھوتے ھيں ليکن ھر کوئی جو اس صورت حال سے دو چار ھو چکا ھو وہ ان کی مدد کرسکتا ھے

ایک اور صورت حال بھی ھے جسے ایسپرجر سینڈروم کہتے ھيں آٹزم کی یہی ایک قسم ھے جو ان لوگوں کے بارے ميں بتاتی ھے جو آٹسٹک سپیکٹرم کی آخری حد تک پہنچ چکے ھوتے ھيں مزید معلومات کے ليۓ ھمارے کتابچے "اسپیرجر سینڈروم کیا ھے" سے رابطہ کريں

ایک آٹسٹک آدمی کے لیۓ حقیقت بہت پریشان کن ھوتی ھے اسی طرح مختلف جگہوں پر لوگوں کا ہجوم، لوگ، جگہيں،آوازيں اور ديکھنے والی چيزيں بھی پريشان کن ھوتی ھيں یہاں کوئی حد ، قانون یا کسی بھی چیز کا کوئی معنی نظر نہيں آتا ھے

ميری زندگی کا ایک بڑا حصہ ھر چیز کے پیچھے چھپےھوۓ حالات جاننے کی کوشش ميں صرف ھوا

ایک آٹزم زدہ شخص

آٹزم کی کیاخصوصیات ھيں ؟

آٹزم زدہ شخص عام طور پر تين مخصوص جگہوں پر مشکل محسوس کرتے ھيں ان کو ٹرايئڈامپیئرمنٹ کہتے ھيں

• معاشرتی تعلقات (معاشرتی تعلقات ميں مشکل، مثال کے طور پر دوسرے لوگوں سے مختلف نظر آنا )

معاشرتی بول چال ( بولنے سننے اور لکھنے اور اسی طرح اشاروں کی زبان ميں بات کرنے ميں مشکل) مثال کے طور پر عام حرکات و سکنات ، چہرے کے تاثرات یا آواز کی شدّت کو پوری طرح سمجھ نہ سکنا)

• خیالات ( خیالات کی نشوونما ميں مشکلات مثال کے طور پر ذھنی سرگرميوں کی محدود تعداد اور بڑے روکھے انداز ميں بار بار انہيں کو دھرانا)

• اس ٹرايئڈ کے ساتھ ساتھ ، مخصوص رويوں کو بار بار دھرانا اور کسی قسم کی تبديلی کے ليۓ رکاوٹ عام حالات ميں بھی اس کی خصوصیات ميں شامل ھے

آٹزم کی کیاوجوھات ھيں ؟

آٹزم کی بالکل صحيح وجوھات کو کوئی نہيں جانتا ليکن تجزیے سے پتا چلا ھے کہ تولیدی افعال زیادہ اھم ھيں

یہ تجزیات سے ثابت ھوا ھے کہ آٹزم کا تعلق مختلف قسم کے حالات سے ھے جو ذھنی نشوونما پر پیدائش سے پہلے،دوران یا بہت جلد اثر انداز ھوتے ھيں

تشخيص

جب اچانک آٹزم کی شنا خت ھو تو یہ آدمی کے ليۓ بہتر ھے کہ وہ مناسب مدد حاصل کرے

کیا آٹزم زدہ لوگوں کی مدد کی جاسکتی ھے ؟

مخصوص تعلیم اور عملی مدد واقعی ایک آٹزم زدہ شخص کی زندگی ميں تبدیلی کا باعث ھو سکتی ھے جس سے مہارتوں کو زیادہ کرنے اور جوانی میں بھرپور طاقتيں حاصل کرنے ميں مدد ملتی ھے

نیشنل آٹسٹک سوسائٹی

نیشنل آٹسٹک سوسائٹی 1962 ء ميں قائم ھوئی جو کہ آٹزم زدہ لوگوں کے ليۓ یو-کے کی اولين تنظيم ھے اور ان لوگوں کے ليۓ جو ان کی مدد کرتے ھيں اور قومی اور غير قومی اقدامات اٹھاتے ھيں اور آٹزم کے ليۓ اونچی آواز بلند کرتے ھيں اس تنظیم کا کام مختلف جگہوں پر پھيلا ھوا ھے تا کہ آٹزم زدہ لوگ اپنی زندگیوں کو جتنا ممکن ھو سکے اتنی آزادی سے گزاريں

موجودہ اين اے ایس (نیشنل آٹسٹک سوسائٹی)

• تعلیمی اور جوان لوگوں کے اداروں کو چلاتی ھے

• یہ لوکل اتھارٹيز کو ان کی اپنی خاص خدمات کی نشوونما ميں مدد ديتی ھے

• یہ کتابوں کی ایک رينج اور کتابچوں کو چھپواتی ھے

• ایک لائبريری بھی ھے جو والدين اور ماھرين اجازت کے بعد استعمال کر سکتے ھيں

• یہ والدين، دوسرے دیکھ بھال کرنے والوں اور ان لوگوں کے لیۓ جو آٹسٹک سپیکٹرم ڈس آرڈر کا شکار ھيں کے ليۓ ایک ھیلپ لائن بھی چلاتی ھے

کانفرنسز اور ٹريننگ پروگرامز کا بھی انتظام کرتی ھے

• مقامی سطح پر والدين سے والدين مرضی سے کام کرنے والوں کے ليۓ معاون ثابت ھوتی ھے اور دوستی پھیلانے والی سکیموں ميں بھی

• مخصوص تشخيص اور اسسمنٹ سروسز بھی فراھم کرتی ھے

• آٹزم کی وجوھات پر مطالعے کی حوصلہ افزائی کرتی ھے

• مقامی گروھوں اور خاندانوں کی پورے ملک ميں مدد کرتی ھے

• آٹزم کے بارے ميں معلومات کو بہتر طريقے سے سمجھنے ميں مدد کرتی ھے

• وہ تنظيميں جو آٹزم کے میدان میں کام کر رھی ھيں ان کو مشورے فراھم کرتی ھے

• آٹزم کے سلسلے ميں تعلیم اور خدمات کے ليۓ پروگرام بھی بتاتی ھے

• نصاب، اور نوجوانوں کے لیۓ آٹسٹک سپیکٹرم ڈس آرڈر کے سلسلےميں خدمات کے ذریعے بھی مدد فراھم کرتی ھے

دی نیشنل آٹسٹک سوسائٹی

ھيڈکواٹرز
393 سٹی روڈ، لندن
ای سی 1 وی 1 این جی
سوئچ بورڈ:2299 7833 020
مینی کوم :4003 070 0845

ای میل :

uk.org.nas@nas

www.autism.org.uk

مددگار ٹیلی فون نمبرز

آٹزم ھیلپ لائن : 4004 070 0845
ایجوکیشن ایڈوائس لائن:
0845 070 4002
فنڈریزنگ:3559 7903 020
انفارميشن:3599 7903 020
پريس : 3593 7903 020
پبلیکیشن :3595 7903 020

این اے ایس سکاٹ لینڈ

سینٹرل چیمبر
ھوپ سٹريٹ 109
گلاسگو جی 2 ایل ایل 6
ٹیلی فون : 8090 221 0141
فیکس: 8118 221 0141

ای میل

[email protected]

این اے ایس ویلز

گلامورجن ھاؤس،مونسٹری روڈ،
نیتھ ایبی ایس اے 10 – 7 ڈی ايچ
ٹیلی فون :915 815 01792
فیکس: 911 815 01792
ای میل :

[email protected]

سروسز ڈیویژن- فار ڈیٹیل آف این اے ایس سکولز اینڈ آڈلٹ سینٹرز

چرچ ھاؤس،چرچ روڈ
فیلٹن، بریسٹل34 بی ایس.7 بی ڈی
ٹیلی فون : 8400 974 0117
فیکس:2576 987 0117
ای میل :

[email protected]

پراسپیکٹس ایمپلائمنٹ کنسلٹینسی

ٹیلی فون: 7450 7704 020
فیکس: 9440 7359 020
ای میل:

[email protected]

ڈویلپمنٹ اینڈ آوٹ ريچ اینڈ ٹرين

کیسل ھائيٹس، فورتھ (4) فلور
72 میڈ میریئن وے
نوٹینگیم این جی 1 ۔ 6 بی جی
ٹیلی فون؛ 3360 911 0115
فیکس: 2259 911 0115
ای میل:

[email protected]

ٹریننگ اینڈ کانفرنسز

ٹیلی فون:67/3363 911 0115
فیکس: 3362 911 0115
ای میل :

[email protected]

ویلنٹیرز کو- آرڈینیشن

ٹیلی فون: 3369 911 0115
فیکس: 3362 911 3362
ای میل :

[email protected]

پیرینٹ ٹو پیرینٹ

ٹیلی فون: 520 520 9 0800

دی سینٹر فار سوشل اینڈ کمیو نیکیشن ڈس آرڈرز

ایلیٹ ھاؤس
113 میسنز ھل
براملے 2 بی آر 9 ایچ ٹی
ٹیلی فون : 0098 8466 020

فیکس:0118 8466 020

This document was provided by The National Autistic Society. www.nas.org.uk.